اپنی ویڈیو کی کوالٹی تبدیل کریں

آپ کو دیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کیلئے، YouTube آپ کے دیکھنے کے حالات کی بنیاد پر آپ کی ویڈیو اسٹریم کی کوالٹی کو تبدیل کرتا ہے۔ یہ حالات اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ آپ ایسا کیوں نوٹس کر سکتے ہیں کہ آپ کے ویڈیوز دیکھتے وقت آپ کی ویڈیو کی کوالٹی تبدیل ہو جاتی ہے۔

ویڈیو کی کوالٹی کو طے کرنے والے کچھ عوامل یہ ہیں:

  1. آپ کے انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار۔
  2. ویڈیو پلیئر/اسکرین کا سائز: زیادہ بڑی اسکرینز پر عام طور پر اعلی کوالٹی والی ویڈیو اچھی طرح چلتی ہیں۔
  3. اصل اپ لوڈ کردہ ویڈیو کی کوالٹی: اگر ویڈیو کو معیاری ڈیفینیشن میں ریکارڈ کیا گیا تھا تو یہ ہائی ڈیفینیشن میں دستیاب نہیں ہوگی۔
  4. آپ کا براؤزر: کچھ براؤزرز ویڈیو کے نئے فارمیٹس یا کوالٹی کے اختیارات کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔
نوٹ:YouTube Premium کے ساتھ، آپ Apple فونز اور ٹیبلٹس پر 1080p Premium میں ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ YouTube Premium کے ممبر بنیں یا YouTube Premium کے فوائد کے بارے میں مزید جانیں۔

ویڈیو کی کوالٹی تبدیل کریں

کمپیوٹر، TV، یا موبائل آلہ پر آپ جو بھی ویڈیو دیکھ رہے ہیں آپ اس ویڈیو کی کوالٹی کو دستی طور پر تبدیل کر سکتے ہیں۔

آپ جو ویڈیو دیکھ رہے ہیں، اس کی کوالٹی تبدیل کرنے کا طریقہ

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کے لیے YouTube ناظرین کا چینل سبسکرائب کریں۔

اپنے TV پر ویڈیو کی کوالٹی تبدیل کریں:

  1. ویڈیو پلیئر میں، ترتیبات کو منتخب کریں۔
  2. کوالٹی منتخب کریں۔
  3. اپنی ویڈیو کی ترجیحی کوالٹی منتخب کریں۔
نوٹ: ہو سکتا ہے کہ اعلی کوالٹی کے کچھ فارمیٹس (مثال کے طور پر، 1080p, 4K) تمام آلات کیلئے دستیاب نہ ہوں، کیونکہ ممکن ہے کہ وہ جدید ترین ویڈیو کمپریشن ٹیکنالوجی (VP9) کو سپورٹ نہ کرتے ہوں۔

اپنے کمپیوٹر پر ویڈیو دیکھنے کے دوران، ویڈیو کی کوالٹی تبدیل کرنے کیلئے:

  1. ویڈیو پلیئر میں، ترتیبات  منتخب کریں۔
  2. کوالٹی پر کلک کریں۔
  3. اپنی ویڈیو کی ترجیحی کوالٹی منتخب کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3169759996689855857
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false