YouTube پر گیمنگ کا مواد براؤز کریں

گیمنگ کا ہدفی صفحہ YouTube پر گیمنگ کا نیا مواد تلاش کرنے کی بہترین جگہ ہے۔ آپ موبائل پر 'دریافت کریں' ٹیب یا اپنے کمپیوٹر پر سائڈ مینو سے گیمنگ کے ہدفی صفحے تک پہنچ سکتے ہیں۔ 

گیمنگ کے ہدفی صفحے پر، رجحان ساز گیمنگ ویڈیوز، سر فہرست لائیو سلسلوں اور سر فہرست لائیو گیمز کے سیکشنز ہیں (جہاں آپ اس گیم کو نمایاں کرنے والا مزید مواد دریافت کر سکتے ہیں)۔ وہاں آپ کی سبسکرپشنز کی تازہ ترین گیمنگ ویڈیوز کا سیکشن بھی ہے۔ 

گیمنگ کے ہدفی صفحے پر گیمنگ کے ابھرتے ہوئے تخلیق کار ملتے ہیں۔ ہر ہفتے، یہاں اور گیمنگ کے رجحان ساز ٹیب میں گیمنگ کے ایک ہونہار تخلیق کار کو نمایاں کیا جاتا ہے۔ 

گیمنگ کے مزید مواد کیلئے، آپ گیم کے ان صفحات کو دریافت کر سکتے ہیں جنہیں YouTube خود کار طور پر تخلیق کرتا ہے۔ کوئی گیمنگ ویڈیو دیکھنے کے دوران، آپ ویڈیو کی تفصیل کے نیچے گیم کے صفحات دیکھ سکتے ہیں۔ گیم کے صفحات میں مختلف سیکشنز ہوتے ہیں جہاں پورے YouTube سے مواد (جیسے، مقبول ویڈیوز اور لائیو سلسلے) جمع کیا جاتا ہے۔ آپ گیم کے صفحات پر ایک ہی پبلشر یا ڈیولپر کی دیگر گیمز بھی دریافت کر سکتے ہیں۔ کسی گیم کے صفحے کو سبسکرائب کرنے پر، آپ کی سبسکرپشنز کی فہرست میں اس کے ساتھ ایک لنک شامل ہو جائے گا۔

 

گیم کا صفحہ خودکار طور پر کب تخلیق کیا جائے، YouTube یہ فیصلہ کس طرح کرتا ہے؟

جب سائٹ پر کوئی گیم کافی مقبول ہو جاتی ہے، تب گیم کا صفحہ خودکار طور پر تخلیق کیا جاتا ہے۔ اگر کسی گیم کا کوئی خودکار طور پر تخلیق کردہ گیم کا صفحہ نہیں ہے تو ایسا اسلئے ہو سکتا ہے کیونکہ:

  • گیم سے متعلق محض چند ویڈیوز دستیاب ہیں۔
  • گیم سے متعلق ویڈیوز کو زیادہ ملاحظات حاصل نہیں ہوئے ہیں۔
  • گیم سے متعلق ویڈیوز YouTube کی کوالٹی کی حد کی تعمیل نہیں کرتی ہیں۔
خودکار طور پر تخلیق کردہ گیم کے کسی صفحے پر کون سا مواد پیش کیا جائے گا، YouTube یہ فیصلہ کس طرح کرتا ہے؟

الگورتھمز کا استعمال کر کے، YouTube کسی ویڈیو کے مرکزی موضوع کا پتا لگاتا ہے اور اس معلومات کا استعمال کر کے گیم کیلئے ویڈیو کے مجموعے تیار کرتا ہے۔ گیم کے ان صفحات میں موجود مواد کا YouTube کی ادارتی رائے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

میں اپنے چینلز یا ویڈیوز کو خودکار طور پر تخلیق کردہ گیم کے کسی صفحے میں کس طرح دکھاؤں؟

کوئی ویڈیو دریافت کرنے کیلئے بہترین معیاری طرز عمل کی پیروی کرنے کے سوا آپ کو کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے: ایک ویڈیو کو ایک اچھا عنوان دیں اور اس کی اچھی تفصیل بیان کریں۔ 

ٹیگز کی مقدار کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینا نہ بھولیں۔ ہمیشہ کی طرح، ناظرین کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ یہ YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی ہے۔

اگر آپ کی گیمنگ ویڈیو غلط موضوع والے چینل پر دکھائی دیتی ہے تو اس کا عنوان، تفصیل اور زمرہ چیک کریں۔ YouTube اسٹوڈیو میں، یہ یقینی بنائیں کہ "گیمنگ" کے زمرے کا انتخاب کیا گیا ہے اور یہ کہ آپ نے صحیح گیم کا انتخاب کیا ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2379310750494158979
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false