معلوماتی پینل میں موجود موضوعاتی سیاق و سباق

نوٹ: کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری 2019 (COVID-19) کے پیش نظر، آپ کو 'COVID-19 کے بارے میں مزید جانیں' یا 'COVID-19 کی ویکسین سے متعلق معلومات' کے لنکس والے معلوماتی پینلز دکھائی دے سکتے ہیں۔ کچھ مقامات پر، آپ کو وزارتِ صحت اور بیماری کے کنٹرول کیلئے مراکز جیسے مقامی وسائل کے لنکس کے ساتھ مقامی زبانوں میں COVID-19 کی معلومات یا COVID-19 کی ویکسین سے متعلق معلومات دکھائی دیں گی۔

جب آپ ایسے موضوعات سے متعلق ویڈیوز تلاش کرتے یا دیکھتے ہیں جن میں غلط معلومات کا احتمال ہوتا ہے، جیسے چاند پر قدم رکھنا، تو آپ کو اپنی تلاش کے نتائج کے اوپری حصے میں یا زیر ملاحظہ ویڈیو کے نیچے ایک معلوماتی پینل دکھائی دے سکتا ہے۔

کسی موضوع سے متعلق زیادہ سیاق و سباق فراہم کرنے کیلئے، معلوماتی پینلز غیر جانبدار اور فریق ثالث پارٹنرز سے حاصل کردہ پس منظر کی بنیادی معلومات دکھاتے ہیں۔ اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو یہ پینلز فریق ثالث پارٹنر کی ویب سائٹ سے بھی لنک کرتے ہیں۔

اس بات سے قطع نظر کہ کسی ویڈیو میں کن آراء یا نظریات کا اظہار کیا گیا ہے، یہ معلوماتی پینلز دکھائی دیں گے۔

عین ممکن ہے کہ معلوماتی پینلز تمام ممالک/علاقوں اور زبانوں میں دستیاب نہ ہوں۔ ہم زیادہ ممالک/علاقوں میں معلوماتی پینلز کی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

منیٹائزیشن سے متعلق کسی بھی فیصلے میں ان معلوماتی پینلز کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کے بارے میں مزید جانیں۔

تاثرات

YouTube چینل YouTube پر معلوماتی پینل میں دکھائی گئی کسی بھی معلومات کی تائید یا اسے تخلیق نہیں کرتا ہے۔ اگر آپ کسی خاص مضمون میں شامل معلومات سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو براہ کرم مضمون شائع کرنے والی ویب سائٹ کے مالک سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی معلوماتی پینل دکھائی دیتا ہے تو ہمیں تاثرات بھیجیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
16020424920574555984
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false