اپنی اطلاع دہندگی کی سرگزشت دیکھیں

اس بات کا تعین کرنے کیلئے کہ ویڈیوز ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتی ہیں یا نہیں، YouTube صارف کے جھنڈوں کا جائزہ لیتا ہے۔ YouTube پر آپ نے جن ویڈیوز کی اطلاع دی ہے ان کی صورتحال چیک کرنے کیلئے اپنے اطلاع دہندگی کی سرگزشت کے صفحہ پر جائیں:

  • لائیو: وہ ویڈیوز جن کا یا تو ابھی جائزہ نہیں لیا گیا ہے یا جن کے بارے میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ YouTube کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی نہیں کرتی ہیں۔
  • ہٹائی گئی: وہ ویڈیوز جنہیں YouTube سے ہٹا دیا گیا ہے۔
  • محدود کردہ: وہ ویڈیوز جنہیں محدود کردہ حالت، جیسے عمر کی تحدید یا محدود خصوصیات میں رکھ دیا گیا ہے۔

کچھ ویڈیوز میں "اس ویڈیو کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہے" جیسا ٹیکسٹ بھی ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یا تو تخلیق کار نے ویڈیو ہٹا دی ہے یا پھر دوسری وجوہات کی بناء پر YouTube پر ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، یہ آپ کے ملک میں دستیاب نہیں ہے۔

جدید ترین تا قدیم ترین کے لحاظ سے، پرچم زدہ ویڈیوز اسی ترتیب میں درج ہیں جس ترتیب میں آپ نے پرچم لگایا ہے۔ اگر آپ کسی ویڈیو پر ایک بار سے زیادہ پرچم لگاتے ہیں تو یہ تب ہی ظاہر ہوگا جب آپ نے حال ہی میں اس کی اطلاع دی ہو۔

کچھ صورتوں میں، جس ویڈیو پر آپ نے پرچم لگایا ہے ہو سکتا ہے وہ اطلاع دہندگی کی سرگزشت کے صفحہ پر نہ ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے بہت سے لوگوں نے پہلے سے ہی ویڈیو پر پرچم لگا دیا ہے اور ہم پہلے ہی ان پرچموں کی بنیاد پر ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم مستقبل میں اس خصوصیت کو بہتر بنائیں گے تاکہ آپ کے تمام پرچم اس صفحے پر ہوں اگرچہ ویڈیو کی اطلاع پہلے ہی دے دی گئی ہو۔

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
18172677007857249916
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false