اس ویڈیو میں موسیقی

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

جب آپ کوئی ایسی ویڈیو دیکھ رہے ہوں جس میں موسیقی موجود ہو تو ویڈیو کی تفصیل میں "موسیقی" نامی سیکشن ہو سکتا ہے۔ یہ سیکشن ویڈیو میں سنائی دینے والی موسیقی کے بارے میں گانے اور فنکاروں کے نام جیسی معلومات دکھاتا ہے۔

YouTube اس وقت خودکار طور پر اس معلومات کو کچھ ویڈیوز میں شامل کرتا ہے جب:

"موسیقی" سیکشن میں موسیقی کی ویڈیوز یا دیگر آفیشل مواد کے لنکس دکھائی دے سکتے ہیں تاکہ آپ ان گانوں اور فنکاروں کو دریافت کر سکیں جنہیں آپ نے پہلے نہیں سنا ہے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

"موسیقی" سیکشن سے کچھ معلومات غائب کیوں ہے؟

اگر "موسیقی" سیکشن میں معلومات غائب ہے یا اس میں کوئی خرابی ہے تو اپنے لیبل یا ڈسٹری بیوٹر سے رابطہ کریں۔ وہ ہمیں درست معلومات کے ساتھ میٹا ڈیٹا اپ ڈیٹ بھیج سکتے ہیں۔

مزید ڈیٹا شامل کرنے اور ہمارے پاس موجود معلومات کے معیار اور درستگی کو بہتر بنانے کیلئے، ہم اپنے موسیقی انڈسٹری کے پارٹنرز کے ساتھ مسلسل کام کر رہے ہیں۔

کئی گانوں پر مشتمل ویڈیوز کیلئے، پہلے دس گانوں سے متعلق معلومات "موسیقی" سیکشن کے تحت دکھائی دے گی۔

اگر مجھے کسی ویڈیو میں اپنا گانا سنائی دے، لیکن "موسیقی" کی معلومات دکھائی نہ دے تو کیا ہوگا؟

ممکن ہے کہ کئی وجوہات کی بناء پر "موسیقی" سیکشن دکھائی نہ دے، بشمول:

  • YouTube کے پاس کاپی رائٹ کے مالک کا خاطر خواہ ڈیٹا موجود نہیں ہے۔
  • ابھی تک آپ کی موسیقی کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
  • ویڈیو پر حال ہی میں دعوی کیا گیا ہے اور ابھی تک معلومات پُر نہیں کی گئی ہے۔
  • ویڈیو کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔
کیا آپ ریکارڈ لیبل، میوزک پبلشر یا رائلٹی اکٹھا کرنے والی سوسائٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو آپ کی جانب سے کاپی رائٹ کا نظم کرتی ہے؟ YouTube کو کون سی معلومات بھیجی گئی تھی، اس کی تصدیق کرنے کیلئے آپ ان سے رابطہ کرنے کی خواہش کر سکتے ہیں۔ اس معلومات میں ISRCs, ISWCs, UPCs اور ISNIs جیسے شناخت کاران شامل ہونے چاہئیں۔

اگر میرا گانا مندرج ہو، لیکن گانے کے کریڈٹس یا البم آرٹ غلط ہوں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ کوئی ریکارڈنگ آرٹسٹ یا نغمہ نگار ہیں اور آپ کے گانے کی شناخت غلط یا نامکمل معلومات کے ساتھ کی گئی ہے تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ آپ اور آپ کے گانے ISNI اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر ہیں۔ رجسٹر کرنے سے ہمیں اس بات کی تصدیق کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ اور آپ کی موسیقی کی نمائندگی کرنے کیلئے ہمارے پاس بہترین ڈیٹا موجود ہے۔

کیا آپ ریکارڈ لیبل، میوزک پبلشر یا رائلٹی اکٹھا کرنے والی سوسائٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو آپ کی جانب سے کاپی رائٹ کا نظم کرتی ہے؟ YouTube کو کون سی معلومات بھیجی گئی تھی، اس کی تصدیق کرنے کیلئے آپ ان سے رابطہ کرنے کی خواہش کر سکتے ہیں۔ اس معلومات میں ISRCs, ISWCs, UPCs اور ISNIs جیسے شناخت کاران شامل ہونے چاہئیں۔ موسیقی کے لیبلز یا ڈسٹری بیوٹرز ہمیں اپ ڈیٹ کردہ میٹا ڈیٹا کے ساتھ آرٹ ورک میڈیا فائلز بھیج سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2352236608899309684
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false