Copyright Match Tool استعمال کریں

Copyright Match Tool خودکار طور پر ان ویڈیوز کی شناخت کر سکتا ہے جو YouTube پر دیگر ویڈیوز کی مماثلتیں یا ممکنہ مماثلتیں ہیں۔ کسی مماثلت کی شناخت ہو جانے کے بعد، آپ YouTube اسٹوڈیو میں اس کا جائزہ لے سکتے ہیں اور منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ کون سی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔

Copyright Match Tool استعمال کرنے کا طریقہ

یہ کیسے کام کرتا ہے

Copyright Match Tool کسی بھی ایسے YouTube صارف کیلئے دستیاب ہے جس نے درست کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ آپ کی ہٹانے کی درخواست منظور ہونے کے بعد، Copyright Match Tool آپ کی ہٹانے کی درخواست میں رپورٹ کردہ ویڈیوز سے ممکنہ مماثلت کے لیے YouTube اپ لوڈز کو اسکین کرنا شروع کر دیتا ہے۔ پھر، آپ ان ممکنہ مماثلتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں اور فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کس طرح کی کارروائی کرنی ہے۔

YouTube پارٹنر پروگرام (YPP)، یا کسی بھی ایسے چینل میں پارٹنرز کیلئے جس نے یہفارم پُر کیا ہے اور جدید ترین حقوق کے نظم و نسق کے ٹول کی ضرورت کا اظہار کیا ہے، Copyright Match Tool دیگر YouTube چینلز پر آپ کی ویڈيوز کے مکمل دوبارہ اپ لوڈز کو اسکین کرتا ہے۔ ٹول آپ کی ویڈیوز کے بعد اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو اسکین کرتا ہے، اس لیے یہ بات اہم ہے کہ آپ YouTube پر مواد اپ لوڈ کرنے والے پہلے شخص بنیں۔

Copyright Match Tool کے غلط استعمال کی وجہ سے خصوصیت تک رسائی ختم ہو سکتی ہے یا آپ کا YouTube اکاؤنٹ یا پارٹنرشپ معطل ہو سکتی ہے۔ غلط استعمال میں کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست کی کارروائی کا ارادتاً یا مکرر بیجا استعمال یا مماثلت کے سسٹم کی کوشش کردہ تحقیق یا معکوس انجینیئرنگ شامل ہے۔

مماثلتوں کا جائزہ لیں اور ان پر کارروائی کریں

اپنی مماثلتوں کا جائزہ لینے سے پہلے، ذہن نشین کر لیں کہ بس اس وجہ سے کہ ہمیں کوئی مماثل ویڈیو مل گئی ہے، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس سے آپ کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ ہر مماثل ویڈیو کا جائزہ لیں اور غور کریں کہ آیا منصفانہ استعمال، منصفانہ ڈيلنگ یا کاپی رائٹ سے اس طرح ک استثناء لاگو ہوتا ہے۔

اپنی ویڈیوز کی مماثلتوں کا جائزہ لینے اور ان پر کارروائی کرنے کیلئے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، کاپی رائٹ  کو منتخب کریں۔
  3. مماثلتیں ٹیب پر کلک کریں۔
  4. مماثل ویڈيوز کا جائزہ لیں۔ ملاحظات کی تعداد (کُل ملاحظات) کے لحاظ سے ویڈیوز یا سبسکرائبرز کی تعداد (سبسکرائبرز) کے لحاظ سے چینلز تلاش کرنے کیلئے آپ فلٹر  منتخب کر سکتے ہیں۔
  5. اس ویڈیو کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں جس پر آپ کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔ کرنے کیلئے ایک کارروائی منتخب کریں:
    • آرکائیو کریں: یہ اختیار آپ کے مماثلتیں ٹیب سے مماثلت کو ہٹا دیتا ہے۔ بذات خود مماثل ویڈیو حذف یا متاثر نہیں ہوتی ہے۔ آرکائیو کردہ مماثلتیں آپ کے آرکائیو ٹیب میں دکھائی دیتی ہیں۔
    • ہٹانے کی درخواست کریں: یہ اختیار ہمارے ہٹانے کی درخواست کے ویب فارم کو کھول دیتا ہے اس لیے آپ مماثل ویڈیو کیلئے ہٹانے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ جمع کرانے کے بعد، آپ ہٹانے کی درخواستیں ٹیب میں اپنے ہٹانے کی درخواستوں کو ٹریک کر سکتے ہیں۔
    • چینل سے رابطہ کریں: یہ اختیار آپ کو مماثل ویڈیو کے اپ لوڈ کنندہ کو پیشگی تحریر کردہ ای میل بھیجنے دیتا ہے۔ آپ اپنی ارسال کردہ گزشتہ ای میلز کو اپنے پیغامات ٹیب میں تلاش کر سکتے ہیں۔

اپنی ویڈیوز کی ممکنہ مماثلتوں کا جائزہ لینے اور ان پر کارروائی کرنے کیلئے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، کاپی رائٹ  کو منتخب کریں۔
  3. ہٹانے کی درخواستیں ٹیب پر کلک کریں۔
  4. مماثلتیں تلاش کریں کالم میں، آپ ان ممکنہ مماثلتوں کو تلاش کر سکتے ہیں جو خودکار طور پر دوبارہ اپ لوڈ سے روکے جانے کیلئے اہل نہیں تھیں کیونکہ وہ کاپیاں نہیں تھیں۔
  5. کسی قطار پر کلک کریں۔ ویڈيو کے بارے میں مزید تفصیلات دکھانے کیلئے قطار پھیل جاتی ہے۔
  6. مماثلتیں دیکھیں پر کلک کریں۔ مماثلتیں ٹیب کھل جاتا ہے اور ممکنہ مماثلتیں دکھانے کیلئے فلٹر کیا جاتا ہے۔
  7. اس ویڈیو کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں جس پر آپ کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔ کرنے کیلئے ایک کارروائی منتخب کریں:
    • آرکائیو کریں: یہ اختیار آپ کے مماثلتیں ٹیب سے مماثلت کو ہٹا دیتا ہے۔ بذات خود مماثل ویڈیو حذف یا متاثر نہیں ہوتی ہے۔ آرکائیو کردہ مماثلتیں آپ کے آرکائیو ٹیب میں دکھائی دیتی ہیں۔
    • ہٹانے کی درخواست کریں: یہ اختیار ہمارے ہٹانے کی درخواست کے ویب فارم کو کھول دیتا ہے اس لیے آپ مماثل ویڈیو کیلئے ہٹانے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ جمع کرانے کے بعد، آپ اپنے ہٹانے کی درخواستیں ٹیب میں ان ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں جن کو ہٹانے کی آپ نے درخواست کی ہے۔
    • چینل سے رابطہ کریں: یہ اختیار آپ کو مماثل ویڈیو کے اپ لوڈ کنندہ کو پیشگی تحریر کردہ ای میل بھیجنے دیتا ہے۔ آپ اپنی ارسال کردہ گزشتہ ای میلز کو اپنے پیغامات ٹیب میں تلاش کر سکتے ہیں۔
اپنا مماثلتیں ٹیب اکثر چیک کر کے ان نئی مماثلتوں کے بارے میں با خبر رہیں جو Copyright Match Tool کو ملی ہیں۔ آپ کو آپ کے چینل کے صفحہ پر بھی گھنٹی کی اطلاعات  حاصل ہوں گی تاکہ جب مماثلتیں ملیں تو آپ کو بتایا جا سکے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

اگر میں مماثلت کے ساتھ کچھ نہ کرنا چاہوں تو کیا ہوتا ہے؟
آپ کو ہر مماثلت پر کارروائی نہیں کرنی ہے۔ کسی مماثلت کو اپنے مماثلتیں ٹیب سے ہٹانے کیلئے آپ بس اسے آرکائیو کر سکتے ہیں۔ ہم ہر مماثلت کو صرف ایک بار دکھائیں گے، اس لیے اگر آپ اس کو آرکائیو کر لیتے ہیں تو یہ آپ کے مماثلتیں ٹیب میں دوبارہ نظر نہیں آئے گی۔
مجھے YouTube پر ایسی ویڈیو ملی جو میرے مواد سے مماثل ہے لیکن وہ میرے مماثلتیں ٹیب میں نہیں تھی۔ یہ پکڑ میں کیوں نہیں آئی تھی؟
Copyright Match Tool کا مقصد آپ کی ویڈیوز کی مکمل یا تقریباً مکمل مماثلتوں کو تلاش کرنا ہے۔ اگر کسی شخص نے آپ کی ویڈيو کی مختصر کلپ استعمال کی تو ہو سکتا ہے کہ یہ دکھائی نہ دے۔ اگر آپ کو اپنی ویڈیوز میں سے کسی کے ایسے دوبارہ اپ لوڈ کے بارے میں معلوم ہے جسے آپ ہٹوانا چاہتے ہیں تو آپ ہمیشہ کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست کے ویب فارم کا استعمال کر کے اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
میری سبھی ویڈیوز مماثلت کیلئے اہل کیوں نہیں ہیں؟
آپ کے اپ لوڈز میں سے کسی کی مماثلتوں کو ہمارے اسکین نہ کر سکنے کی کچھ وجوہات ہیں:
  • آپ YouTube پر ویڈيو اپ لوڈ کرنے والے پہلے شخص نہیں تھے
  • ویڈیو پہلے سے ہی Content ID کے ذریعے تحفظ یافتہ ہے
  • ویڈیو پر Content ID کا دعوی ہے
میں موسیقار ہوں۔ کیا میں اپنے گانوں کے اپ لوڈز تلاش کرنے کیلئے یہ ٹول استعمال کر سکتا ہوں؟

ہاں، اگر آپ کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست کے ویب فارم کا استعمال کسی ایسے شخص کی ویڈیو کو کامیابی کے ساتھ ہٹانے کے لیے کرتے ہیں جس نے آپ کا گانا یا آڈیو مواد استعمال کیا ہے تو Copyright Match Tool آڈیو کے ساتھ دیگر ویڈیوز کو دکھائے گا جو ممکنہ طور پر آپ کے گانے یا آڈیو مواد سے مماثل ہو سکتی ہیں۔ Copyright Match Tool ان دوبارہ اپ لوڈز کو بھی تلاش کر سکتا ہے جن میں ہو سکتا ہے آڈیو کو تبدیل یا ڈب کر دیا گیا ہو۔

ذہن میں رکھیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی ویڈیو میں آپ کے گانے یا آڈیو مواد کا کوئی حصہ استعمال کیا ہے تو Copyright Match Tool اسے نہیں دکھائے گا۔ اگر آپ کو کوئی ایسی ویڈیو ملی جو آپ کی آڈیو کو اجازت کے بغیر استعمال کرتی ہے تو آپ ہمارے کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست کا ویب فارم استعمال کر کے کبھی بھی اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
آپ میری مماثل ویڈیوز کو خودکار طور پر کیوں نہیں ہٹا دیتے ہیں؟

YouTube کاپی رائٹ کے مالکوں کے مواد کے غیر مجاز استعمالات کے بارے میں ہمیں بتانے کیلئے ان پر بھروسہ کرتا ہے۔ ہم صرف یہ بتا سکتے ہیں کہ کسی ویڈیو کو سب سے پہلے کس نے اپ لوڈ کیا ہے، یہ نہیں کہ اس کا مالک کون ہے یا کس کے پاس اس کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت ہے۔

بہت سے تخلیق کاران دوسرے چینلز کو اپنی ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔ کبھی کبھار، تخلیق کاران دوبارہ اپ لوڈ کے بعد لائسنس دہندگی کا اقرار نامہ کر لیں گے یا ویڈیوز پر اکٹھے کام کریں گے اور ان کی کاپیاں کئی چینلز پر اپ لوڈ کریں گے۔

اس کے علاوہ، ہو سکتا ہے کہ آپ کے مواد کا ہر استعمال آپ کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی نہ کر رہا ہو۔ منصفانہ استعمال اور عوامی ڈومین ان اسباب کی کچھ مثالیں ہیں جن کی وجہ سے آپ کے مواد کا دوبارہ اپ لوڈ درست ہو سکتا ہے۔

کاپی رائٹ کے اصل مالکوں کے حقوق کے ساتھ اپ لوڈ کنندگان کے حقوق میں توازن پیدا کرنے کیلئے، Copyright Match Tool تخلیق کاروں کو دوبارہ اپ لوڈز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ پھر، جب وہ احتیاط سے مماثلت کا جائزہ لے لیتے ہیں تو Copyright Match Tool انہیں یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

میں نے کسی چینل پر کئی ویڈيوز کو ہٹانے کی درخواست کی ہے۔ اس کو ختم کیوں نہیں کیا گیا ہے؟

ہم نے کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست کی کارروائی کے بیجا استعمال کے خلاف کئی نگہبانیاں لاگو کی ہیں۔ ہمارا سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ چینلز کو بند کرنے سے پہلے ان کو کاپی رائٹ سٹرائیکس حل کرنے کا موقعہ ملے۔

اگر آپ کسی ایسے چینل کے خلاف متعدد ہٹانے کی درخواستیں جمع کراتے ہیں جو اب بھی لائیو ہے تو امکان ہے کہ ان میں سے کوئی ایک میکانزم نافذ ہو۔ ہماری نفاذ کی پالیسیوں میں کسی چینل کے خلاف ہٹانے کی درخواستوں کی تعداد پر غور کیا جاتا ہے۔ اگر آپ متواتر اس مواد کا سامنا کرتے رہتے ہیں تو آپ ہٹانے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

کیا میں پورے چینل کی اطلاع دے سکتا ہوں؟

اگر کوئی شخص لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے کسی دوسرے فرد کی ذاتی معلومات استعمال کرتا ہے تاکہ وہ سوچیں کہ وہ YouTube پر کوئی اور شخص ہے، ہم اسے شخصیت گیری خیال کرتے ہیں۔

اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی شخصیت گیری ہو رہی ہے تو ہمارا شخصیت گیری ویب فارم استعمال کر کے اس کی اطلاع دیں۔ اگر وہ معیارات لاگو نہیں ہوتے ہیں تو ان ویڈیوز کی اطلاع دینے کیلئے آپ ہمارا کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست کا ویب فارم استعمال کر سکتے ہیں جن کے بارے میں آپ محسوس کرتے ہیں کہ ان سے آپ کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

میں Copyright Match Tool تک رسائی کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟

Copyright Match Tool کسی بھی ایسے YouTube صارف کیلئے دستیاب ہے جس نے درست کاپی رائٹ ہٹانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ آپ کی ہٹانے کی درخواست منظور ہونے کے بعد، Copyright Match Tool آپ کی ہٹانے کی درخواست میں رپورٹ کردہ ویڈیوز سے ممکنہ مماثلت کے لیے YouTube اپ لوڈز کو اسکین کرنا شروع کر دے گا۔ ہم یہ ممکنہ مماثلتیں آپ کو دکھائیں گے تاکہ آپ فیصلہ کر سکیں کہ آگے کون سی کارروائی کرنی ہے۔

Copyright Match Tool کسی ایسے بھی چینل کیلئے بھی دستیاب ہے جس نے اس فارم کو پُر کیا ہے اور جدید ترین حقوق کے نظم و نسق کے ٹول کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔ YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) میں شامل چینلز کیلئے، یہ ٹول YouTube اسٹوڈیو میں کاپی رائٹ صفحہ پر دستیاب ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1607957037422104010
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false