اپنی پسند کے فنکاروں کی موسیقی تلاش کریں

آپ موسیقی کے فنکاروں کو سبسکرائب کر سکتے ہیں اور ان کے چینلز سے اطلاعات موصول کر سکتے ہیں، تاکہ آپ ان کی تازہ ترین موسیقی، ویڈیوز اور ٹؤرز سے باخبر رہیں۔

فنکار کو سبسکرائب کریں

آپ درج ذیل اقدامات پر عمل کر کے جس طرح YouTube پر کسی دوسرے تخلیق کار کو سبسکرائب کرتے ہیں، ویسے ہی فنکار کو بھی سبسکرائب کر سکتے ہیں:

  1. YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. اپنی پسند کے فنکار کی ویڈیو پر جائیں۔
  3. ویڈیو پلیئر کے نیچے، سبسکرائب کریں  پر کلک کریں یا تھپتھپائیں۔

آپ کے سبسکرائب کرنے کے بعد، فنکار کی جانب سے شائع کردہ سبھی نئی ویڈیوز آپ کی سبسکرپشنز فیڈ میں دکھائی دیں گی۔ چینلز سبسکرائب کرنے کے بارے میں جانیں۔ آپ چینل کے صفحہ پر بھی فنکاروں کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

فنکار کے پاس مختلف قسم کے چینلز ہو سکتے ہیں

ایک فنکار YouTube پر ایک سے زیادہ قسم کے چینل رکھ سکتا ہے:

  • ایک ایسا چینل جس کا فنکار بذات خود نظم کرتا ہے۔
  • پارٹنر کا فراہم کردہ چینل، جس کا نظم YouTube Music کا ڈسٹری بیوشن پارٹنر کرتا ہے (جیسے کہ ایک ریکارڈ لیبل)۔
  • موضوع پر مبنی چینل، جسے YouTube خود کار طور پر تخلیق کرتا ہے۔ ان چینلز کا عنوان کچھ اس طرح ہوتا ہے، "فنکار کا نام - موضوع" اور چینل کے 'تعارف' سیکشن میں لکھا ہوتا ہے، "YouTube کی جانب سے خود کار طور پر تخلیق کردہ"۔ فنکاروں کیلئے خود کار طور پر تخلیق کردہ موضوع پر مبنی چینلز کے بارے میں ذیل میں جانیں۔
  • ایک آفیشل آرٹسٹ چینل موسیقی نوٹ ، جو فنکار کے مختلف YouTube چینلز پر موجود اس کی موسیقی اور ویڈیوز کا ایک مجموعہ ہے۔ آپ YouTube پر فنکار کو تلاش کر کے، فنکار کا آفیشل آرٹسٹ چینل (OAC) ڈھونڈ سکتے ہیں۔ آپ فنکار کی آفیشل موسیقی کی ویڈیو دیکھ کر بھی، اس کا OAC ڈھونڈ سکتے ہیں۔ آفیشل آرٹسٹ چینلز کے بارے میں جانیں۔

اگر آپ نے پہلے سے ہی فنکار کا موضوع پر مبنی چینل یا پارٹنر کا فراہم کردہ چینل سبسکرائب کر رکھا ہے، تو جب بھی اس کا آفیشل آرٹسٹ چینل تخلیق کیا جائے گا، آپ اس میں خود کار طور پر سبسکرائب ہو جائیں گے۔ اس کے بعد، فنکار کے آفیشل آرٹسٹ چینل سے آپ کو اطلاعات بھیجی جائیں گی۔ فنکاروں سے ملنے والی اطلاعات کے بارے میں ذیل میں جانیں۔

فنکار کے آفیشل آرٹسٹ چینل میں سبسکرائب کرنے کے بعد، اس کے موضوع پر مبنی چینل اور پارٹنر کے فراہم کردہ چینل پر آپ کی سبسکرپشنز غیر فعال ہو جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ چینلز اب آپ کی سبسکرپشنز کی فہرست میں موجود نہیں ہوں گے۔ آپ ابھی بھی تلاش میں فنکار کا موضوع پر مبنی چینل یا پارٹنر کا فراہم کردہ چینل تلاش کر سکتے ہیں، لیکن اب ان چینلز میں سبسکرائب کرنے کا بٹن موجود نہیں ہوگا۔

ہمیشہ کی طرح، آپ ایسے کسی بھی چینل کیلئے، جس کو آپ سبسکرائب کرتے ہیں، اپنے سبسکرپشنز کا نظم کر سکتے ہیں۔ اس میں آفیشل آرٹسٹ چینلز بھی شامل ہیں۔

فنکاروں سے ملنے والی اطلاعات

چینل کو سبسکرائب کرنے کے بعد، چینل پر نئی ویڈیو شائع ہونے پر آپ کو اطلاعات موصول ہو سکتی ہیں۔ بطور ڈیفالٹ، ہم آپ کو صرف چینل کی ہائی لائٹس بھیجیں گے۔ اپنی اطلاعات کا نظم کرنے کا طریقہ جانیں۔

اگر کسی فنکار کا ایک آفیشل آرٹسٹ چینل ہے، تو آپ کو اپنی سبسکرپشنز فیڈ میں صرف اس کے آفیشل چینل سے اطلاعات موصول ہوں گی۔

آفیشل آرٹسٹ چینل سے آپ کو کس قسم کی اطلاعات موصول ہوں گی، اس کا انحصار آپ کی جانب سے فنکار کے دیگر چينلز پر منتخب کردہ اطلاع کی ترجیحات پر ہوگا:

  • اگر آپ نے آفیشل آرٹسٹ چينل پر گھنٹی کی اطلاع کو سیٹ کیا ہے، تو دیگر چینلز پر آپ کی ترتیبات سے قطع نظر آپ کو گھنٹی کی اطلاعات موصول ہوں گی۔ 
  • اگر آپ نے آفیشل آرٹسٹ چينل پر ہائی لائٹس کو سیٹ کیا ہے، تو دیگر چینلز پر آپ کی ترتیبات سے قطع نظر آپ کو ہائی لائٹس موصول ہوں گی۔ 
  • اگر آپ نے آفیشل آرٹسٹ چینل پر اطلاع کیلئے کسی دوسری ترتیب کا انتخاب کیا ہوا ہے اور آپ نے پارٹنر کے فراہم کردہ چينل پر گھنٹی کی اطلاعات یا 'کوئی اطلاع نہیں' کو سیٹ کیا ہے تو پھر آفیشل آرٹسٹ چینل پر پارٹنر کے فراہم کردہ چينل کی اطلاع کی ترتیبات لاگو ہو جائیں گی۔
  • موضوع پر مبنی چینل کی ترجیحات سے، آفیشل آرٹسٹ چینل کیلئے آپ کی اطلاع کی ترتیبات متاثر نہیں ہوتی ہیں۔

فنکاروں کیلئے خود کار طور پر تخلیق کردہ موضوع پر مبنی چینلز

آپ کو تلاش میں موضوع پر مبنی چینل اور آفیشل آرٹسٹ چینل، دونوں دکھائی دے سکتے ہیں۔ فنکار کا موضوع پر مبنی چینل YouTube کی جانب سے خود کار طور پر تخلیق کیا جاتا ہے اور اس کا عنوان کچھ اس طرح ہوتا ہے، "فنکار کا نام - موضوع"۔ اگر فنکار کا آفیشل آرٹسٹ چینل نہیں ہے، تو آپ اس کے موضوع پر مبنی چینل کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ کی سبسکرپشنز کی فہرست میں موضوع پر مبنی چینل شامل ہو جائے گا، لیکن آپ کی سبسکرپشنز فیڈ میں کوئی بھی ویڈيو شامل نہیں ہوگی۔ آپ کو موضوع پر مبنی چینلز سے اطلاعات موصول نہیں ہوں گی۔

اگر آپ ایک ایسے فنکار ہیں، جس کیلئے موضوع پر مبنی چینل تخلیق کیا گیا ہے، تو ہم ایک آفیشل آرٹسٹ چینل سیٹ اپ کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔

 

YouTube کیسے فیصلہ کرتا ہے کہ کب اسے کسی فنکار کیلئے موضوع پر مبنی چینل خود کار طور تخلیق کرنا ہے؟

جب کوئی فنکار YouTube پر کافی مقبول ہو جاتا ہے، تب اس کیلئے موضوع پر مبنی چینل تخلیق کیا جاتا ہے۔ اگر کسی فنکار کا موضوع پر مبنی چینل نہیں ہے، تو اس کی درج زيل وجوہات ہو سکتی ہیں:

  • فنکار کی کچھ ہی ویڈیوز موجود ہیں۔
  • فنکار کی ویڈیوز کے کافی زیادہ ملاحظات نہیں ہیں۔
  • فنکار کی ویڈیوز YouTube کی کوالٹی کے معیارات کو پورا نہیں کرتی ہیں۔
YouTube کیسے فیصلہ کرتا ہے کہ فنکار کے موضوع پر مبنی چینل میں کس طرح کا مواد شامل کیا جانا چائیے؟

الگورتھمز کا استعمال کر کے، YouTube کسی ویڈیو کے اصل موضوع کا پتا لگاتا ہے اور اس معلومات کا استعمال کر کے فنکار کیلئے ویڈیو کے مجموعے تیار کرتا ہے۔ موضوع پر مبنی چینلز پر فنکار کے چینل کا مواد، اور ساتھی ہی صارف کا تخلیق کردہ مواد شامل ہو سکتا ہے۔ ان چینلز میں موجود مواد کا YouTube کی ادارتی رائے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1818802106111623263
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false