اشتہارات کے ساتھ منیٹائز کرنے کیلئے ویڈیوز اپ لوڈ کرنا

اشتہارات کے ساتھ جس ویڈیو کو آپ منیٹائز کرنا چاہتے ہیں اسے اپ لوڈ کرتے وقت چند ایسے عوامل ہیں جن پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اپ لوڈ کے دوران اشتہار کی موزونیت چیک کریں

اپنی ویڈیو کو شائع کرنے سے پہلے اشتہار کی موزونیت اور کاپی رائٹ کے دعووں کیلئے اس کو اسکرین کرنے کی خاطر آپ اپ لوڈ کے دوران چیکس کا صفحہ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ چیکس آپ کو منیٹائزیشن کی ممکنہ پابندیوں کے بارے میں جاننے میں مدد دیتے ہیں تاکہ آپ انہیں شائع کرنے سے پہلے ایڈجسٹ کر سکیں۔

اپ لوڈ فلو میں کاپی رائٹ اور اشتہار کی موزونیت کے "چیکس"

سیلف سرٹیفیکیشن سے کیسے مدد ملتی ہے

سیلف سرٹیفیکیشن کے ساتھ، YouTube پارٹنر پروگرام کے تمام تخلیق کاروں کو منیٹائزیشن کے فیصلوں پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ آپ ریئل ٹائم میں منیٹائزیشن کی متوقع صورتحال اور آمدنی کا امکان بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اعلی درستگی کی درجہ بندی کی سرگزشت والے تخلیق کاروں کے لیے: ہم منیٹائزیشن کے ابتدائی فیصلے کے لیے آپ کے ان پٹ کا استعمال کریں گے۔ پھر آپ اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے فوراً بعد اسے شائع اور منیٹائز کر سکتے ہیں۔ اگر ہمارے سسٹمز کو آپ کی درجہ بندی میں کوئی تضاد نظر آتا ہے تو، اس کے تبدیل ہونے کا معمولی امکان ہے۔ زیادہ تر تضادات ایک گھنٹے کے اندر معلوم ہو جاتے ہیں۔

ایسے تخلیق کاروں کے لیے جو سیلف سرٹیفیکیشن میں نئے ہیں یا جو کم درستگی کی درجہ بندی کی سرگزشت والے ہیں: ہم منیٹائزیشن کے فیصلوں کے لیے اپنے خودکار سسٹمز پر زیادہ انحصار کریں گے۔ ایک 'چیکنگ' منیٹائزیشن کا آئیکن بھی موجود ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ جائزہ ابھی جاری ہے۔ جب تک سسٹم کی جانچ پڑتال مکمل نہ ہو جائے تب تک ویڈیوز کو اشتہارات کے ساتھ منیٹائز نہیں کیا جا سکتا۔

اپنی درجہ بندی کی سرگزشت چیک کرنے کے لیے اپنی درجہ بندی کی صورتحال کو سمجھیں چیک کریں۔

ہمارے منیٹائزیشن کے آئیکنز کو سمجھیں

مختلف آئیکنز کے مطالب ذیل میں درج ہیں:

 سبز: منیٹائزیشن "آن" ہے، اور ویڈیو شائع ہونے کے لیے تیار ہے۔

 زرد: آپ کا مواد تمام مشتہرین کے محدود اشتہارات چلا سکتا ہے یا کوئی بھی اشتہار نہیں چلا سکتا ہے۔ آپ یا تو ویڈیو شائع کر سکتے ہیں، اس میں ترمیم کر سکتے ہیں اور اسے دوبارہ اپ لوڈ کر سکتے ہیں، یا اپنے مواد کے انسانی جائزے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

 سرخ: آپ نے منیٹائزیشن کو آن کیا لیکن چونکہ ویڈیو پر کاپی رائٹ کا دعوی ہے لہذا اسے منیٹائز نہیں کیا جا سکتا۔ بعض اوقات، آپ تنازعہ دائر کر سکتے ہیں۔

 سرمئی: آپ نے اس ویڈیو کے لیے منیٹائزیشن کو آن نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

 چیکنگ: سسٹم کی جانچ پڑتال اب بھی جاری ہے۔ جانچ پڑتال جاری ہونے کے دوران بھی آپ ویڈیو کو عوامی بنا سکتے ہیں، لیکن ہم شائع کرنے سے پہلے اس عمل کے مکمل ہونے کا انتظار کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ آمدنی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے اس آئیکن کے سبز، زرد یا سرخ آئیکنز میں تبدیل ہونے تک انتظار کریں جس کا مطلب ہے کہ جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔ ذہن میں رکھیں کہ زیادہ تر تخلیق کاروں کو یہ آئیکن نظر نہیں آئے گا کیونکہ ہمارے سسٹمز عام طور پر تیز ہوتے ہیں یا ہم آپ کے سیلف سرٹیفیکیشن ان پٹ پر انحصار کرتے ہیں۔

ہماری منیٹائزیشن آئیکن گائیڈ میں ہر ایک آئیکن کا کیا مطلب ہے اس کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9947128182343302031
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false