'پس منظر میں چلنا' کام نہیں کر رہا ہے

'پس منظر میں چلنا' صرف YouTube موبائل ایپس پر ہی کام کرتا ہے اور اسے YouTube Premium ممبرشپ درکار ہوتی ہے۔ کچھ ویڈیوز 'پس منظر میں چلنے' یا 'آف لائن ڈاؤن لوڈ' کے لیے دستیاب نہیں ہیں، چاہے آپ کے پاس چینل ممبرشپ موجود ہو۔ اپنا مسئلہ حل کرنے میں مدد کے لئے ذیل کے اقدامات کا جائزہ لیں۔

ٹربل شوٹنگ کے عام اقدامات

 YouTube ایپ کو ری اسٹارٹ کریں یا اپنے آلہ کو ریبوٹ کریں

اگر YouTube ایپ یا آپ کا موبائل آلہ کچھ عرصے سے چل رہا ہے تو ہو سکتا ہے کہ پس منظر میں چلنے کو آسانی سے کام کرنے کے لیے کافی وسائل نہ ہوں۔ YouTube ایپ کو بند کرنے یا اپنے فون کو ریبوٹ کر کے دیکھیں۔

چیک کریں کہ آپ کی ممبرشپ کی میعاد ختم تو نہیں ہوئی ہے

یہ یقینی بنائیں کہ YouTube Premium ممبرشپ کی میعاد ختم نہیں ہوئی ہے۔ YouTube ایپ میں، اپنی پروفائل کی تصویر اور پھر بامعاوضہ ممبرشپس پر تھپتھپائیں اور نیچے اسکرول کر کے نظم کریں پر جائیں۔

اگر آپ حال ہی میں YouTube Premium تک رسائی سے محروم ہوئے ہیں اور پھر آپ نے اسے دوبارہ سبسکرائب کیا ہے تو یاد رکھیں کہ آپ کے دوبارہ سبسکرائب کرنے کے بعد محفوظ کردہ ویڈیوز کو دوبارہ دستیاب ہونے میں کچھ گھنٹے لگیں گے۔ اگر آپ کو اپنی ویڈیو اسی وقت دیکھنے کی ضرورت ہے تو مزید ''پر تھپتھپائیں اور دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کریں منتخب کریں۔

YouTube Premium میں دوبارہ سائن ان کرنے کی کوشش کریں

یقینی بنائیں کہ آپ اپنی YouTube Premium ممبرشپ سے وابستہ اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔

  • YouTube Premium کے ساتھ وابستہ اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ اور پھر دوبارہ سائن ان کر کے کوشش کریں۔
  • چیک کریں کہ آپ کو YouTube میں YouTube Premium کا لوگو (YouTube کے لوگو کی بجائے) دکھائی دیتا ہے۔

اپنے مقام میں YouTube Premium کی دستیابی چیک کریں

YouTube Premium کے فوائد صرف انہی ممالک میں کام کرتے ہیں جہاں YouTube Premium دستیاب ہے۔ چیک کریں کہ آپ ایک ایسے مقام میں ہیں جہاں YouTube Premium لانچ ہو چکا ہے۔

اپنی پس منظر پلے بیک کی ترتیبات چیک کریں

YouTube ایپ میں اپنے پس منظر کے پلے بیک کی ترتیبات چیک کریں تاکہ یہ یقینی بنا سکیں کہ آپ نے ترتیب کو غیر فعال نہیں کیا ہے۔

اپنی YouTube ایپ اپ ڈیٹ کریں

یہ یقینی بنائیں کہ آپ YouTube ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں۔ اپنے آلے کا ایپ اسٹور ملاحظہ کریں اور چیک کریں کہ آیا آپ کے پاس YouTube ایپ کیلئے کوئی زیر التواء اپ ڈیٹ ہے۔

اگر آپ کے پاس ایک نیا فون ہے یا آپ نے حال ہی میں اپنا فون بحال کیا ہے تو اس میں YouTube ایپ کا کوئی پرانا ورژن شامل ہو سکتا ہے (جیسے، 12.0 سے نیچے والے ورژنز کو پرانا سمجھا جاتا ہے)۔

اپنے فون کے موبائل ڈیٹا کی ترتیبات چیک کریں

اپنے موبائل آلے پر ترتیبات چیک کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے YouTube کیلئے پس منظر کا ڈیٹا فعال کیا ہے۔

کوشش کرنے کے لیے اضافی اقدامات

تصدیق کریں کہ کوئی اور ایپ آڈیو نہیں چلا رہی ہے

آپ نے جو بھی دوسری ایپس کھولی ہیں انہیں چیک کریں تاکہ یہ یقینی بنا سکیں کہ ان میں سے کوئی بھی ایپ آڈیو نہیں چلا رہی ہے۔ جب دوسری ایپس آڈیو چلا رہی ہوں تو 'پس منظر میں چلنا' کام نہیں کرے گا۔

اپنے انٹرنیٹ کنکشن کی طاقت چیک کریں

ویڈیو ڈاؤن لوڈز کیلئے ایک مضبوط انٹرنیٹ کنکشن مطلوب ہے۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا آلہ کسی 3Mbps یا زیادہ تیز Wi-Fi نیٹ ورک یا 3G, 4G یا LTE اسپیڈز کا تعاون کرنے والے کسی ڈیٹا پلان کے حامل موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہے۔ اگر آپ اس تعلق سے پُریقین نہیں ہیں کہ آپ کے انٹرنیٹ کی موجودہ رفتار کیا ہے تو آپ اپنی رفتار کی آن لائن جانچ کر سکتے ہیں۔

اپنے فون کی اطلاع کی ترتیبات چیک کریں

چیک کریں کہ آپ نے YouTube ایپ کے لیے تمام اطلاعات کو مسدود نہیں کیا ہے۔ آپ اپنے آلہ کی ترتیبات میں اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے اطلاعات کو مسدود کر دیا ہے تو ممکن ہے کہ YouTube ایپ ٹھیک سے نہ چل سکے اور/یا پس منظر میں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کو OS کی سطح پر YouTube کی اطلاعات کو دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت ہوگی اور اگر آپ اب بھی اطلاعات موصول نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ YouTube ایپ کی ترتیبات میں جا کر انہیں غیر فعال کر سکتے ہیں۔

سپورٹ سے رابطہ کریں اور پروڈکٹ سے متعلق تاثرات جمع کروائیں

اگر آپ کو ابھی بھی دشواری پیش آ رہی ہے تو سپورٹ سے رابطہ کریں۔ سپورٹ سے رابطہ کرتے وقت، براہ کرم مندرجہ ذیل کا حوالہ دیں:
  • براہ کرم بتائیں کہ آیا آپ کے ایپ سے نکلتے ہی آواز رک جاتی ہے، یا یہ کہ تھوڑی دیر چلتی ہے لیکن پھر غیر متوقع طور پر رک جاتی ہے۔
  • براہ کرم خرابی کے کسی بھی ایسے پیغام کی وضاحت کریں جو آپ کو ایپ پر واپس آنے پر نظر آتا ہو۔
  • براہ کرم درون ایپ تاثرات جمع کروائیں۔
YouTube پر پروڈکٹ سے متعلق تاثرات بھیجیں:
  • آپ درون پروڈکٹ تاثرات بھی جمع کرا سکتے ہیں۔ آپ کو کوئی جواب موصول نہیں ہوگا، لیکن آپ کے تاثرات کا اشتراک YouTube پروڈکٹ ٹیموں کے ساتھ کیا جائے گا۔
  • ایسا کرنے کے لیے، اپنی پروفائل کی تصویر اور پھر تاثرات Feedback منتخب کریں۔
  • "سسٹم لاگز" کے باکس کو نشان زد کرنا نہ بھولیں۔ اس سے ہمیں آپ کے مسئلے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ 

 

اس پر واپس جائیں: YouTube Premium رکن کے فوائد سے متعلق مسئلہ حل کریں۔   

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11592201271496698494
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false