میں ویڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہا ہوں

نوٹ: اگر آپ کے پاس YouTube Premium نہیں ہے یا اگر آپ کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہے تو ڈاؤن لوڈ کا بٹن دستیاب نہیں ہوگا اور بچوں کیلئے بنائی گئی ویڈیوز پر وہ گرے آؤٹ ہو جائے گا۔ آپ کی YouTube Premium ممبرشپ ختم ہونے پر، آپ کو اپنی ڈاؤن لوڈ کردہ ویڈیوز تک مزید رسائی حاصل نہیں ہوگی۔
اسمارٹ TV پر YouTube استعمال کر رہے ہیں؟
  • یہ یقینی بنائیں کہ آپ اپنے TV پر اپنی YouTube Premium ممبرشپ کے ساتھ وابستہ اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔
  • اگر آپ TV پر کاسٹ کر رہے ہیں تو یہ یقینی بنائیں کہ آپ TV اور اپنے زیر استعمال کمپیوٹر یا آلے دونوں پر سائن ان ہیں۔ 
  • اگر آپ Google Home کا استعمال کر رہے ہیں تو یہ یقینی بنائیں کہ آپ Google Home ایپ میں درست اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔

چیک کریں کہ آپ کی ممبرشپ کی میعاد ختم نہیں ہوئی ہے

یہ یقینی بنائیں کہ YouTube Premium ممبرشپ کی میعاد ختم نہیں ہوئی ہے۔ آپ youtube.com/paid_memberships پر دوبارہ چیک کر سکتے ہیں۔

آپ کی YouTube Premium ممبرشپ ختم ہونے پر، آپ کو اپنی ڈاؤن لوڈ کردہ ویڈیوز تک مزید رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ اپنے ڈاؤن لوڈز تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کی خاطر، Premium ممبرشپ کے لیے سائن اپ کریں۔

اپنے مقام میں YouTube Premium کی دستیابی چیک کریں

‫YouTube Premium کے فوائد صرف انہی ممالک میں کام کرتے ہیں جہاں YouTube Premium دستیاب ہے۔ چیک کریں کہ آپ ایک ایسے مقام پر ہیں جہاں YouTube Premium لانچ ہو چکا ہے۔

آزمانے کیلئے ٹربل شوٹنگ کے اضافی مراحل

اپنے انٹرنیٹ کنکشن کی طاقت چیک کریں

ویڈیو ڈاؤن لوڈز کیلئے ایک مضبوط انٹرنیٹ کنکشن مطلوب ہے۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا آلہ کسی 3mbps یا زیادہ تیز Wi-Fi نیٹ ورک یا 3G, 4G یا LTE اسپیڈز کا تعاون کرنے والے کسی ڈیٹا پلان کے حامل موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہے۔ اگر آپ اس تعلق سے پُریقین نہیں ہیں کہ آپ کے انٹرنیٹ کی موجودہ رفتار کیا ہے تو آپ اپنی رفتار کی جانچ آن لائن کر سکتے ہیں۔

چیک کریں کہ آپ نے کتنے آلات پر ڈاؤن لوڈ کیا ہے

کیا آپ نے ویڈیوز کو کئی آلات پر ڈاؤن لوڈ کیا ہے؟ آپ ویڈیوز کو کتنے آلات پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اس کی ایک حد ہے۔ آپ کے اس حد تک پہنچ جانے پر، آپ کو خرابی کا ایک پیغام موصول ہوگا جس میں لکھا ہوگا، "اس ویڈیو کو آف لائن محفوظ نہیں کیا جا سکتا"۔ آپ اب بھی ایسے آلات پر ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جنہیں آپ پہلے ہی استعمال کر چکے ہیں۔ YouTube Premium پر آلے کی حدود کے بارے میں مزید جانیں۔

سپورٹ سے رابطہ کریں اور پروڈکٹ سے متعلق تاثرات جمع کرائیں

اگر آپ کو ابھی بھی دشواری پیش آ رہی ہے تو سپورٹ سے رابطہ کریں۔ سپورٹ سے رابطہ کرتے وقت، مندرجہ ذیل کا حوالہ دیں:

  • کیا آپ کو خرابی کا پیغام دکھائی دیتا ہے؟
  • یہ کہاں دکھائی دیتا ہے اور اس پر واقعتاً کیا عبارت لکھی ہے؟ اگر ممکن ہو تو ایک اسکرین شاٹ شامل کریں۔
YouTube پر پروڈکٹ سے متعلق تاثرات بھیجیں:
  • آپ اپنے مسئلے سے متعلق تاثرات بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ آپ کو کوئی جواب موصول نہیں ہوگا، لیکن آپ کے تاثرات کا YouTube کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔
  • پروڈکٹ سے متعلق تاثرات بھیجنے کیلئے، YouTube میں اپنی پروفائل کی تصویر اور پھر تاثرات Feedback منتخب کریں۔
  • آپ کے مسئلے کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں ہماری مدد کرنے کیلئے، "سسٹم لاگز" کے باکس کو نشان زد کرنا نہ بھولیں۔

 

اس پر واپس جائیں: YouTube Premium رکن کے فوائد سے متعلق مسئلہ حل کریں۔  

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9946833731525907367
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false