سبسکرائبر کی اطلاع کے مسائل حل کریں

چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (COPPA) اور دیگر قوانین کی تعمیل کیلئے، "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے طور پر سیٹ کردہ مواد پر اطلاعات کو آف کر دیا گیا ہے۔ اپنے ناظرین کو ترتیب دینے، اور درست طریقے سے ایسا کرنا کیوں اہم ہے اس کے بارے میں مزید جانیں۔

اطلاعات سے متعلق مسائل کو حل کریں

  1. ناظرین سے اپنی ترتیبات چیک کرنے کو کہیں۔ ناظرین کی اطلاع کی ترتیبات تقریباً تمام اطلاعاتی مسائل کا باعث بنتی ہیں۔ اگر ناظرین کو اطلاعات موصول نہیں ہو رہی ہیں تو انہیں اطلاعات کا ٹربل شوٹر استعمال کرنے کو کہیں۔
  2. ویڈیوز اپ لوڈ کرتے وقت سبسکرائبرز کو مطلع کریں۔ ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت، "اعلی ترتیبات" کے ٹیب پر موجود "سبسکرپشنز کی فیڈ میں شائع کریں اور سبسکرائبرز کو مطلع کریں" کے آگے باکس کو نشان زد رکھیں۔
  3. دیکھیں کہ آپ نے پچھلے 24 گھنٹے میں کتنی بار پوسٹ کیا ہے۔ 24 گھنٹے کی مدت میں ناظرین کو ہر ایک چینل سے نئی ویڈیو کی زیادہ سے زیادہ 3 اطلاعات حاصل ہو سکتی ہیں۔ ذیل میں اطلاع کی حدود کے بارے میں مزید پڑھیں۔
  4. بڑی تعداد میں ویڈیوز شائع کرنے سے گریز کریں۔ اگر آپ مختصر وقت میں 3 سے زیادہ ویڈیوز شائع کرتے ہیں تو ہم 24 گھنٹے کے لئے اطلاع بھیجنا عارضی طور پر روک سکتے ہیں۔ بڑی تعداد میں ویڈیوز کی اشاعت سبسکرائبرز اور ہمارے اطلاعاتی سسٹمز کو پریشان کر سکتی ہے۔ اگر 1 کے علاوہ تمام ویڈیو کی اطلاعات بھیجنے سے آپٹ آؤٹ کر دیا گیا ہو تب بھی یہ ہولڈ ہوتا ہے۔ اگر آپ ایک وقت میں چند ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں تو پہلے انہیں "نجی" کے طور پر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد آپ ہر ایک ویڈیو کو مختلف اوقات میں شائع کر سکتے ہیں۔
  5. ویڈیوز شائع کرنے کے بعد انہیں عوامی رکھیں۔ تمام اطلاعات بھیجنے میں عام طور پر 10 سے 20 منٹ لگتے ہیں۔ اشاعت کے بعد اگر آپ جلدی سے اپنی ویڈیو کی رازداری کی ترتیب کو "نجی" میں تبدیل کر دیتے ہیں تو ہم اطلاعات بھیجنا بند کر دیں گے۔ 
  6. دیکھیں کہ آیا اپنی ویڈیو شائع کرنے سے پہلے آپ کے سبسکرائبر کی تعداد میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ ان حالات میں، ہم تمام اہل سبسکرائبرز کو بتائیں گے، لیکن رپورٹنگ میں تاخیر کی وجہ سے ایسا لگ سکتا ہے کہ ‎100% سے کم سبسکرائبرز کو بتایا گیا تھا۔
  7. معلوم مسائل کی جانچ کریں۔ بہت کم معاملات میں اطلاعات کی فراہمی میں مسائل ہو سکتے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے کہ آیا یہ مسائل پیش آ رہے ہیں، مرکز امداد کے معلوم مسائل کا سیکشن یا TeamYouTube‏ Twitter ہینڈل دیکھیں۔
  8. تاثرات بھیجیں۔ اگر آپ نے مذکورہ بالا سبھی کو چیک کر لیا ہے اور سبسکرائبرز کو اب بھی اطلاعات موصول نہیں ہو رہی ہیں تو ہمیں تاثرات بھیجیں۔

Notification - Backstage at YouTube

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کے لیے YouTube ناظرین کا چینل سبسکرائب کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

میں کتنی بار سبسکرائبرز کو مطلع کر سکتا ہوں؟

  • 24 گھنٹے کی مدت میں ناظرین کو ہر ایک چینل سے زیادہ سے زیادہ 3 اطلاعات حاصل ہو سکتی ہیں۔ ان اطلاعات میں ویڈیو اپ لوڈز، لائیو سلسلے، اور پریمئیرز شامل ہیں۔
  • 3 دن کی مدت میں آپ کمیونٹی پوسٹ کی صرف 1 اطلاع بھیج سکتے ہیں۔

نئی ویڈیوز پر اطلاع کی حدود کیوں ہیں؟

اطلاعات سے ناظرین کو اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔ جب ناظرین کو بہت زيادہ اطلاعات موصول ہوتی ہیں تو وہ اکثر اطلاعات کو کلی طور پر آف کر دیتے ہیں، جس کا اثر تمام تخلیق کاروں پر پڑتا ہے۔ فی چینل ہر 24 گھنٹے کی مدت میں نئی ویڈیو کی 3 اطلاعات تک محدود کرنے سے ناظرین کو YouTube پر طویل مدت تک فعال رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

کچھ سبسکرائبرز کو کیوں میرے اپنی ویڈیو کو شائع کرنے کے گھنٹوں بعد اطلاعات مل رہی ہیں؟

ہر ایک انفرادی سبسکرائبر کو ذاتی نوعیت کی اطلاعات بہترین وقت پر بھیجی جاتی ہیں۔ اس ترتیب کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ کچھ سبسکرائبرز جنہوں نے اپنی اطلاعات کو "ذاتی نوعیت" پر سیٹ کر رکھا ہے انہیں آپ کے اپنی ویڈیو شائع کرنے کے گھنٹوں بعد اپنی اطلاع موصول ہوتی ہے۔ ہم ڈیلیوری کا وقت اس وقت پر سیٹ کرتے ہیں جب ہمیں لگتا ہے کہ اطلاع دیکھنے کے بعد سبسکرائبر کا آپ کی ویڈیو دیکھنے کا زیادہ امکان ہو۔
سبھی اطلاعات حاصل کرنے کا انتخاب کرنے والے سبسکرائبرز کو عام طور پر آپ کے نئی ویڈیو شائع کرنے کے چند منٹ بعد ہی بتا دیا جاتا ہے۔

"ذاتی نوعیت" کی اطلاعات کا کیا مطلب ہے؟

"ذاتی نوعیت" کی تعریف فرد کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ ناظرین کی دیکھنے کی سرگزشت، کب وہ کسی چینل کی ویڈیوز دیکھتے ہیں، کچھ مخصوص ویڈیوز کتنی مقبول ہیں اور کب وہ اطلاعات کھولتے ہیں، اس بنیاد پر ہر ناظر کیلئے انہیں حسب ضرورت بنایا جاتا ہے۔

YouTube میں "ذاتی نوعیت" کی ترتیب کیوں ہے؟ تمام اطلاعات کیوں نہیں بھیجتے؟

زیادہ تر ناظرین تمام اطلاعات حاصل کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ اگر سبسکرائبرز اپنی موصول ہونے والی اطلاعات کی تعداد سے پریشانی محسوس کرتے ہیں تو وہ اطلاعات کو کلی طور پر آف کر سکتے ہیں۔ 
ذاتی نوعیت کی اطلاعات صارفین کو آپ کے چینل، یا تمام چینلز کی تمام اطلاعات کو آف کرنے سے روکتی ہیں۔ وہ ناظرین کو طویل مدتی اطلاعات کے ساتھ زیادہ مشغول رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
"ذاتی نوعیت" کے سبسکرائبرز اب بھی آپ کے چینل کے لیے قابل قدر ہیں۔ ان سبسکرائبرز کو اپنی سبسکرپشن فیڈ میں آپ کی اپ لوڈ کردہ تمام ویڈیوز دکھائی دیں گی۔ یہ ترتیب YouTube پر آپ کی ویڈیوز کو دیگر لاکھوں ویڈیوز سے ممتاز کرتی ہے۔

لائیو سلسلہ کی اطلاعات کیسے کام کرتی ہیں؟

ویڈیو اپ لوڈز کی طرح، آپ کے لائیو سلسلے کی اطلاعات ان سبسکرائبرز کو بھیجی جاتی ہیں جنہوں نے:
  1. آپ کے چینل کی "تمام اطلاعات" کو آن کیا ہے اور
  2. اپنے اکاؤنٹ اور آلہ کیلئے YouTube کی اطلاعات کو آن کیا ہے

اگر آپ ان کوڈر استعمال کر رہے ہیں تو آپ کے لائیو سلسلے کے عوامی ہونے اور آپ کے لائیو ہونے کا ہمیں پتا چلنے کے بعد ان سبسکرائبرز کو اطلاعات بھیجی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا لائیو سلسلہ عوامی ہے لیکن ہمیں آپ کے ان کوڈر سے ادخال موصول نہیں ہوا ہے کہ آپ لائیو ہیں تو ہم اطلاعات نہیں بھیجیں گے۔

YouTube پر لائیو سلسلہ بندی کے بارے میں مزید جانیں۔

ناظر کی اطلاع کی متعدد ترتیبات کیوں ہیں؟

اطلاعات سے ناظرین کو اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔ ہم ناظرین کو انفرادی چینل کے لحاظ سے یا ان کے پورے اکاؤنٹ کے لیے ان کی اطلاعات کو حسب ضرورت بنانے کا اختیار دینا چاہتے ہیں۔
اطلاع کی کچھ ترتیبات YouTube کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ مثال کے طور پر، سبسکرائبر کے آلہ کی ترتیب YouTube کو اوور رائیڈ کر سکتی ہے اور اطلاعات کو سبسکرائبرز تک پہنچنے سے روک سکتی ہے۔
کون سی ترتیبات اطلاعات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں؟
مندرجہ ذیل ترتیبات میں ہونے والی تبدیلیاں انفرادی چینل کے صفحات پر دکھائی نہیں دیتی ہیں۔

YouTube ایپ یا ویب سائٹ پر:

  • کمپیوٹر پر اکاؤنٹ کی اطلاع کی ترتیبات: کمپیوٹر پر، ناظرین ترتیبات اور پھر اطلاعات پر جا کر کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آیا انہیں YouTube سے ای میل اپ ڈیٹس اور کمپیوٹر کی اطلاعات موصول ہوں۔ وہ یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا انفرادی چینلز کی اطلاعات بطور ای میل اپ ڈیٹس، اطلاعات، دونوں یا ان میں سے کوئی نہیں موصول کرنا چاہتے ہیں۔
  • موبائل پر اکاؤنٹ کی اطلاع کی ترتیبات: موبائل آلہ پر، ناظرین ترتیبات اور پھر اطلاعات پر جا کر سبسکرپشنز کی اطلاعات کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔
  • کمپیوٹر پر سبسکرپشن مینیجر: سبسکرائبرز کمپیوٹر پر موجود سبسکرپشن مینیجر سے انفرادی چینلز کی اطلاعات کو آف کر سکتے ہیں۔
  • موبائل پر چینل کی ترتیبات: موبائل پر، ناظرین انفرادی چینلز کی اطلاعات کو آف کرنے کیلئے ترتیبات اور پھر اطلاعات اور پھر چینل کی ترتیبات کے تحت چینل کی ترتیبات کا صفحہ استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنے آلہ پر:

  • آلہ کی اطلاع کی ترتیبات: موبائل آلہ پر، ناظرین اپنے آلہ کی ترتیبات میں YouTube کی اطلاعات کو آف کر سکتے ہیں۔ یہ ترتیبات YouTube کی کسی بھی ایپ اور اکاؤنٹ کی ترتیبات کو اوور رائیڈ کر دیتی ہیں۔
  • Chrome کی اطلاع کی ترتیبات: کمپیوٹر پر، Chrome صارفین اپنی ترتیبات میں Chrome کی اطلاعات کو آف کر سکتے ہیں۔ یہ ترتیب Chrome کی اطلاعات کے لیے YouTube کی ترتیب کو اوور رائیڈ کر دیتی ہے۔
ان تمام ترتیبات کے مجموعی جائزہ کے لیے، TeamYouTube کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

اطلاعات کو "بچوں کیلئے تیار کردہ" مواد پر کیوں آف کر دیا جاتا ہے؟

چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (COPPA) اور دیگر قوانین کی تعمیل کیلئے، ہم 'بچوں کیلئے تیار کردہ' کے طور پر متعین مواد سے ڈیٹا کی جمع آوری کو محدود کر دیتے ہیں۔ اس مواد پر اطلاعات سمیت کچھ خصوصیات کو محدود یا آف کیا جا سکتا ہے اور آپ کے سبسکرائبرز کو آپ کے چینل کے بارے میں مزید اطلاعات موصول نہیں ہوں گی۔ آپ اپنے چینل یا ویڈیو کے ناظرین کو ترتیب دینے کے بارے میں یہاں مزید جان سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
8759026286264190224
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false