YouTube پر ویڈیو تھمب نیلز شامل کریں

ویڈیو تھمب نیلز آپ کے ناظرین کو آپ کی ویڈیو کا فوری اسنیپ شاٹ دیکھنے دیتے ہیں۔ آپ YouTube کے خودکار طور پر تخلیق کردہ اختیارات میں سے انتخاب کر سکتے ہیں یا اگر آپ کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے تو آپ اپنا خود کا اپ لوڈ کریں۔ یقینی بنائیں کہ آپ کا تھمب نیل ہماری کمیونٹی گائیڈلائنزکی پیروی کرتا ہے۔

خودکار یا حسب ضرورت تھمب نیلز شامل کریں

Android کیلئے YouTube اسٹوڈیو ایپ

  1. YouTube اسٹوڈیو ایپ کھولیں۔
  2. سب سے نیچے مینو سے، مواد پر تھپتھپائیں۔
  3. وہ ویڈیو منتخب کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. ترمیم کریں Edit icon اور پھر تھمب نیل میں ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  5. اپنے آلہ پر ایک تصویر سے حسب ضرورت ویڈیو تھمب نیل بنانے کے لیے خود کار طریقے سے تیار کردہ تھمب نیل منتخب کریں یا حسب ضرورت تھمب نیل پر تھپتھپائیں۔
  6. اپنے تھمب نیل کے انتخاب کی تصدیق کریں اور منتخب کریں پر تھپتھپائیں۔
  7. محفوظ کریں پر تھپتھپائیں۔
نوٹ: YouTube پر آپ کے تھمب نیل کی تبدیلیوں کے ظاہر ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔

YouTube Android ایپ

  1. YouTube ایپ کھولیں۔
  2. لائبریری اور پھر آپ کی ویڈیوز پر تھپتھپائیں۔
  3. آپ جس ویڈیو میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں، اس کے بغل میں مزید''اور پھر ترمیم کریں اور پھر تھمب نیل میں ترمیم کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. اپنے آلہ پر ایک تصویر سے حسب ضرورت ویڈیو تھمب نیل بنانے کے لیے خود کار طریقے سے تیار کردہ تھمب نیل منتخب کریں یا حسب ضرورت تھمب نیل پر تھپتھپائیں۔
  5. اپنے تھمب نیل کے انتخاب کی تصدیق کریں اور منتخب کریں پر تھپتھپائیں۔
  6. محفوظ کریں پر تھپتھپائیں۔
نوٹ‏: 16:9 حسب ضرورت تھمب نیلز کے ساتھ عمودی ویڈیوز کو ہوم، دریافت کرنے اور سبسکرپشن کے صفحات پر خودکار طور پر تخلیق کردہ 4:5 تھمب نیل کے ذریعے تبدیل کیا جائے گا۔ آپ کا حسب ضرورت تھمب نیل اب بھی دیکھنے کی فیڈ، دیکھنے کی سرگزشت اور غیر موبائل پلیٹ فارمز پر ظاہر ہوگا۔

حسب ضرورت تھمب نیل سے متعلق بہترین طرز عمل

 

تصویر کا سائز اور ریزولیوشن

آپ کے حسب ضرورت تھمب نیل کی تصویر ممکنہ حد تک بڑی ہونی چاہیے۔ اس کا استعمال سرایت کردہ پلیئر میں پیش منظر کی تصویر کے بطور ہوگا۔ آپ کے تھمب نیلز کے لئے ہماری تجویز ہے کہ وہ:

  • 1280x720 ریزولیوشن والے ہوں (کم از کم 640 پکسلز چوڑائی کے ساتھ)۔
  • JPG، ‏GIF یا PNG جیسے تصویر کے فارمیٹس میں اپ لوڈ ہوں۔
  • ویڈیوز کے لیے 2MB یا پوڈکاسٹ کے لیے 10MB سے کم رہیں۔
  • 16:9 کی تناسبی شرح کا استعمال کرنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ YouTube پلیئرز اور پیش مناظر میں سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
  • پوڈکاسٹس پلے لسٹس کے لیے، 16:9 (‎1280 x 1280 پکسلز) کی بجائے 1:1 کی تناسبی شرح والا تھمب نیل اپ لوڈ کریں۔

تھمب نیل کی پالیسیاں

حسب ضرورت تھمب نیل کی تمام تصاویر کا ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرنا ضروری ہے۔ آپ کے تھمب نیلز کو مسترد کیا جا سکتا ہے اور ان کے درج ذیل پر مشتمل ہونے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ پر اسٹرائیک ہو سکتی ہے:
  • عریانیت یا جنسی لحاظ سے ہیجان انگیز مواد
  • منافرت والا بیان
  • تشدد
  • نقصان دہ یا خطرناک مواد
اعادی جرائم کی وجہ سے آپ کے حسب ضرورت تھمب نیل کی مراعات کو 30 دن کیلئے ہٹایا جا سکتا ہے یا پھر اکاؤنٹ کو معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔ کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس کے بارے میں مزید جانیں۔
اگر ایک اسٹرائیک لگائی جاتی ہے تو آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی اور آپ کو اپنی چینل کی ترتیبات میں آپ کے YouTube میں اگلی بار سائن ان کرنے پر ایک الرٹ دکھائی دے گا۔ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کے تھمب نیلز YouTube کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی نہیں کرتے ہیں تو آپ اسٹرائیک پر اپیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی اپیل منظور ہو جاتی ہے اور آپ نے اب تک تھمب نیل کو تبدیل نہیں کیا ہے تو ہم اسے بحال کر سکتے ہیں۔

حسب ضرورت تھمب نیل کی حدود

ایک چینل روزانہ کتنے حسب ضرورت تھمب نیل کو اپ لوڈ کر سکتا ہے اس کی ایک حد ہے۔ تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتے وقت اگر آپ کو کوئی ایسی خرابی پیش آتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "حسب ضرورت تھمب نیل کی روزانہ کی حد پوری ہو گئی" تو 24 گھنٹے بعد دوبارہ کوشش کریں۔ 
حدود ملک/علاقہ یا چینل کی سرگزشت کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ کاپی رائٹ اسٹرائیکس چینل کی سرگزشت کی اہلیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیکس اس حوالے سے متاثر کریں گی کہ آپ کتنے حسب ضرورت تھمب نیلز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: آپ Shorts کے لیے حسب ضرورت تھمب نیل اپ لوڈ نہیں کر سکتے جیسا کہ آپ بڑی ویڈیوز کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ آپ تھمب نیل کے طور پر استعمال کرنے کے لیے اپنی مختصر ویڈیو سے ایک فریم منتخب کر سکتے ہیں جو تلاش کے نتائج، ہیش ٹیگ اور آڈیو کے پیوٹ صفحات اور آپ کے چینل کے صفحے پر ظاہر ہوتا ہے۔ منتخب ہونے کے بعد، آپ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد تھمب نیل کو تبدیل نہیں کر سکتے ہیں۔

میرے حسب ضرورت تھمب نیلز آف کیوں ہیں؟

اگر حسب ضرورت تھمب نیلز ناظرین کے لیے نامناسب پائے جاتے ہیں تو YouTube کچھ مخصوص تلاش کے نتائج کے لیے انہیں آف کر سکتا ہے۔
حسب ضرورت تھمب نیل کی تمام تصاویر کا ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2061789743613969230
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false