YouTube پر رجحان ساز

رجحان ساز سے ناظرین کو یہ پتا چلتا ہے کہ YouTube پر اور دنیا بھر میں کیا چل رہا ہے۔ رجحان ساز کا مقصد ایسی ویڈیوز اور Shorts دکھانا ہے، جو زیادہ سے زیادہ ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں۔ کچھ رجحانات کے بارے میں پیشین گوئی کی جا سکتی ہے، جیسے کہ کسی مقبول فنکار کا نیا گانا یا کسی نئی مووی کا ٹریلر۔ کچھ کی مقبولیت تعجب خیز ہوتی ہے، جیسے کہ کوئی وائرل ویڈیو۔

رجحان ساز ذاتی نوعیت کا نہیں ہوتا ہے اور ایک ہی ملک کے تمام ناظرین کو رجحان ساز ویڈیوز کی ایک ہی فہرست دکھائی دیتی ہے اسی وجہ سے آپ کو رجحان ساز میں ایسی ویڈیوز اور Shorts دکھائی دے سکتے ہیں، جن کی زبان آپ کے براؤزر کی زبان سے مختلف ہوتی ہیں۔ تاہم، ہندوستان میں، رجحان ساز 9 سب سے عام ہندوستانی زبانوں میں سے ہر ایک کے نتائج کی فہرست دکھاتا ہے۔

کچھ ممالک میں، مقبول Shorts کو رجحان ساز صفحہ کے اندر کسی شیلف یا ٹیب پر ہائی لائٹ کیا جا سکتا ہے یا آپ اپنی فیڈ میں یا پیوٹ صفحات پر Shorts کو رجحان ساز کے بطور فہرست شدہ دیکھ سکتے ہیں۔ 

رجحان ساز ویڈیوز کی فہرست تقریباً ہر 15 منٹ میں اپ ڈیٹ ہوتی ہے۔ ہر بار اپ ڈیٹ ہونے پر، فہرست میں ویڈیوز اوپر نیچے جا سکتی ہیں یا اپنی جگہ پر برقرار رہ سکتی ہیں۔

رجحان ساز میں کسی ویڈیو کی زمرہ بندی کس بنیاد پر کی جاتی ہے؟

ہر دن YouTube پر متعدد بہترین نئی ویڈیوز آتی ہیں، لیکن رجحان ساز میں کچھ ہی ویڈیوز دکھائی جا سکتی ہیں۔ رجحان ساز کا مقصد ایسی ویڈیوز دکھانا ہے جو:

رحجان ساز کا مقصد ان تمام خصوصیات کا توازن قائم کرنا ہے۔ ایسا کرنے کیلئے، رحجان ساز کئی باتوں پر غور کرتا ہے، بشمول (لیکن انہیں تک محدود نہیں):

  • ملاحظہ کی تعداد
  • کتنی تیزی سے ویڈیو کے ملاحظات میں اضافہ ہو رہا ہے (یعنی، "درجہ حرارت")
  • ویڈیو کو کون ملاحظہ کر رہا ہے، اس میں YouTube کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز بھی شامل ہیں
  • ویڈیو کتنی پرانی ہے
  • ویڈیو کی کارکردگی اسی چینل پر اپ لوڈ کی گئی دیگر حالیہ ویڈیوز کے مقابلے میں کیسی ہے

ہم ان سبھی چیزوں کی بنیاد پر ویڈیوز کی ایک ایسی فہرست تیار کرتے ہیں جو دکھائے کہ YouTube پر کیا چل رہا ہے اور ساتھ ہی ہمارے ناظرین کی پسند کے مطابق ہو اور پلیٹ فارم پر موجود مواد کی عکاسی کرتی ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ ہو سکتا ہے دن میں سب سے زیادہ دیکھی گئی ویڈیو رحجان ساز میں 1# پر نہ ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ زیادہ ملاحظہ کی گئی ویڈیوز کم ملاحظہ کی گئی ویڈیوز کے بعد نظر آئیں۔

ہم رجحان ساز پر دکھائی دینے والی ویڈیوز کو لیکر بہت محتاط ہیں، لہذا ہم فلٹرز کا استعمال کر کے یہ یقینی بناتے ہیں کہ ایسی ویڈیوز نہ دکھائی جائیں جن میں کافی زيادہ بے حُرمتی، بالغانہ مواد یا تشدد ہو، یا ایسی ویڈیوز جنہیں دیگر وجوہات کی بناء پر دکھانا مناسب نہ ہو، جیسے کہ کسی کمیونٹی میں دیگر افراد کی توہین۔ امریکہ اور دیگر ممالک میں موجود ہمارے اسٹاف، حتمی فلٹر کی مدد سے تحفظ اور مناسبیت کو یقینی بناتے ہیں۔

YouTube، رجحان ساز میں ویڈیوز شامل کرنے کے عوض ادائیگی قبول نہیں کرتا ہے اور نہ ہی مخصوص تخلیق کاران کے حق میں کوئی کام کرتا ہے۔ ہم رجحان ساز کیلئے ویڈیوز منتخب کرتے وقت، YouTube کے اشتہارات کی وجہ سے ہونے والے ملاحظات کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں۔ زیادہ تر ممالک میں، ہماری کوشش رہتی ہے کہ رجحان ساز پر موجود آدھی سے زیادہ ویڈیوز ان تخلیق کاران کی ہوں جو خاص طور پر YouTube کیلئے ویڈیوز تخلیق کرتے ہیں۔

رجحان ساز ویڈیوز کیلئے رازداری کی ترتیبات

کوئی ویڈیو رجحان ساز ٹیب میں صرف اس صورت میں دکھائی دے سکتی ہے جب اس کی رازداری کی ترتیب عوامی ہو۔ محدود کردہ وضع آن ہونے پر رجحان ساز صفحہ سے کچھ ویڈیوز پوشیدہ ہو سکتی ہیں۔ محدود کردہ وضع کے بارے میں یہاں جانیں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
557517843490606490
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false