فنکاران کے لیے پروفائل

بالکل آپ کی موسیقی اور ویڈیوز کی طرح، آپ کی پروفائل آپ کے تخلیقی اظہار کی توسیع ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ YouTube پر آپ کے کام کے ساتھ تعامل کرتے وقت، مداحوں کو اس بات کا علم ہو کہ آپ کون ہیں۔

اپنی پروفائل اپ ڈیٹ کریں

YouTube پر، آپ کی تصاویر کو درج ذیل میں استعمال کیا جا سکتا ہے:

  • YouTube تلاش
  • YouTube چارٹس
  • YouTube Music
  • پلے لسٹس
  • بینرز

آپ کسی بھی وقت اپنی پروفائل اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

آپ سے ایک ہی تصویر کو دو مرتبہ اپ لوڈ کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ ان میں سے ایک تصویر YouTube پر استعمال ہوگی جبکہ دوسری تصویر YouTube Music ایپ میں استعمال ہوگی۔

  1. studio.youtube.com پر جائیں۔
  2. بائیں طرف، پروفائل پر کلک کریں۔
  3. ہماری سوانح گائیڈلائنز کا استعمال کرتے ہوئے اپنا نام اور سوانح درج کریں۔
  4. ہماری تصویری گائیڈلائنز کا استعمال کر کے اعلی کوالٹی کی ایک تصویر منتخب کریں۔
  5. پنسل آئیکن کا استعمال کر کے ایک مربع پروفائل تصویر اور ایک مستطیل پروفائل تصویر شامل کریں۔

پروفائل بایو کی گائیڈ لائنز

آپ کی سوانح درج ذیل میں استعمال ہو سکتی ہے:

  • YouTube تلاش
  • آپ کے چینل
  • YouTube Music

اپنی سوانح کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے، بایوگرافی کے خانہ میں کہیں بھی منتخب کریں، اپنی سوانح درج کریں اور سوانح کو محفوظ کریں کا انتخاب کریں۔ ان گائیڈ لائنز کی پیروی کرنا یقینی بنائیں:

  • اس کو 1500 سے کم حروف میں محدود رکھیں۔ آپ کی سوانح 1،500 حروف کی ہوسکتی ہے اور ‎~150 حروف کے بعد، YouTube Music اس کو کلپ کرتی ہے اور بقیہ سوانح کو "مزید" لنک کے پیچھے رکھ دیتی ہے۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ مواد ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی تعمیل کرتا ہے۔
  • اپنی سوانح کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔ آپ کی سوانح اپ ٹو ڈیٹ نہ ہونے کی صورت میں، آئندہ آنے والے البم یا نئی ریلیز کو پروموٹ کرنا مفید نہیں ہوگا۔
تصویری گائیڈ لائنز
YouTube, Google اور فریق ثالث کی کچھ سائٹس پر مختلف جگہوں پر فنکار کی تصاویر دکھائی دے سکتی ہیں۔ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ کی تصویر ان تمام مقامات پر زبردست دکھائی دے، یہاں کچھ گائیڈلائنز پیش کی جا رہی ہیں جن کی پیروی کرنا لازمی ہے:
  • شکل اور سمت بندی: تصاویر کا مستطیل نما شکل اور لینڈ اسکیپ وضع میں ہونا لازمی ہے۔
  • سائز: تصاویر کم سے کم ‎5120 x 2880 پکسلز کی ہونی چاہیے۔
  • ریزولیوشن: تصاویر کم سے کم ‎150 dpi کی ہونی چاہیے۔
  • فارمیٹ: آپ صرف JPG یا PNG فارمیٹ کی تصاویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
  • وہائٹ اسپیس: آپ کی تصویر کو ایک مربع اور دائرہ نما خانے میں تراشا جائے گا، اسلئے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی تصویر کے کناروں کے آس پاس خاطر خواہ جگہ موجود ہے۔
  • تصویری مواد: آپ کے چہرے چہروں کا پروفائل کی تصویر میں دکھائی دینا لازمی ہے۔ متن یا البم آرٹ کا استعمال نہ کریں۔
  • کمیونٹی گائیڈلائنز: یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی تصویرYouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی تعمیل کرتی ہے۔

پروفائل کی تصاویر کو تراشنے کے طریقے کی مثالیں نیچے تصویری مثالیں سیکشن میں ملاحظہ کریں۔

تصویری مثالیں

پروفائل میں تصاویر کو اپ لوڈ کرتے وقت پیروی کرنے کے بہترین طریقوں کی چند مثالیں یہاں درج ہیں۔

تنہا فنکاروں کو اپنے کندھے اور اپنا سر دکھانا چاہیے، پورا جسم نہیں:

گروپس کو اضافی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ لوگوں کو خودکار طور پر نہ تراشا جائے:

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14813687901760277278
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false