YouTube VR کا استعمال شروع کریں

YouTube VR ایپ سے آپ مخصوص ہیڈ سیٹس اور آلات کے ساتھ 360 ویڈیوز اور ورچوئل ریئلٹی مواد آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں۔

سائن ان کریں

YouTube VR آپ کے سائن ان تجربے کو سپورٹ کرتا ہے جو آپ کو اپنی سبسکرپشن ملاحظہ کرنے جیسے متعدد فوائد کی رسائی فراہم کرتی ہے۔

سائن ان کریں

  1. ہوم اسکرین سے، اکاؤنٹ اور ترتیبات کے آئیکن کو منتخب کریں۔
  2. سائن ان پر کلک کریں۔
  3. آپ کو فعالیت کا کوڈ نظر آئے گا۔
  4. اپنے کمپوٹر یا موبائل آلہ میں https://youtube.com/activate پر جائیں۔
  5. فعالیت کا کوڈ درج کریں۔
  6. جب کہا جائے تو سائن ان کریں۔ اگر آپ کے پاس متعدد Google اکاؤنٹس ہوں، تو اس اکاؤنٹ کو منتخب کریں جسے آپ YouTube کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ پہلے ہی سائن ان ہو چکے ہیں، تو اگلے مرحلے کو نظرانداز کریں۔
  7. سائن ان ہونے کے بعد، آپ اپنے آلہ پر خود کار طور پر سائن ان ہو جائیں گے۔
نوٹ: مرحلہ 3 میں، کچھ پلیٹ فارمز آپ کو کوڈ کلپ بورڈ پر کاپی کرنے کی اجازت دیں گے، پھر کوڈ درج کرنے کے لیے پلیٹ فارم براؤزر کھولیں۔ کوڈ کو فیلڈ میں پیسٹ کرنے کے لیے ٹرگر دیر تک دبائے رکھیں۔
نوٹ: فی الحال برانڈ اکاؤنٹس تعاون یافتہ نہیں ہیں۔

سائن آؤٹ کریں

  1. ہوم اسکرین سے، اکاؤنٹ اور ترتیبات کے آئیکن کو منتخب کریں۔
  2. اس اکاؤنٹ کو منتخب کریں جس سے آپ سائن آؤٹ ہونا چاہتے ہیں۔
  3. سائن آؤٹ پر کلک کریں۔

ویڈیوز براؤز کریں

آپ ٹچ پیڈ پر نیچے اور اوپر سکرول کر کے ہوم اسکرین پر یا پلے لسٹ میں ویڈیوز براؤز کر سکتے ہیں۔ آپ YouTube لوگو کو منتخب کر کے کسی بھی وقت ہوم اسکرین پر جا سکتے ہیں۔

ویڈیوز تلاش کریں

آپ YouTube VR میں دو طریقے سے ویڈیوز تلاش کر سکتے ہیں: صوتی تلاش یا کی بورڈ تلاش۔ تلاش پلیئر کنٹرول مینو میں یا ہوم اسکرین میں تلاش بٹن پایا جاتا ہے۔

صوتی تلاش

  1. تلاش کریں پر کلک کریں تلاش کریں ۔
  2. مائیکروفون آئیکن کو منتخب کریں۔
  3. اپنی تلاش کی اصطلاح بلند آواز میں بولیں۔


کی بورڈ تلاش

  1. تلاش کریں پر کلک کریں تلاش کریں ۔
  2. کی بورڈ استعمال کر کے آپ جو تلاش کر رہے ہیں اسے درج کریں۔

آپ درج ذیل انتخابات میں سے ایک یا زائد کو منتخب کر کے اپنے تلاش کے نتائج کو فلٹر کر سکتے ہیں: 360°, VR180, 4K, 3D and CC۔

پلیئر کنٹرولز

ویڈیو چلاتے وقت، اسکرین پر کہیں بھی کلک کریں۔

پلیئر کنٹرول آپ کو بہت سارے کام انجام دینے کی اجازت دیتا ہے بشمول:

  • ویڈیو چلائیں/موقوف کریں۔
  • والیوم تبدیل کریں۔
  • سابقہ ویڈیو پر جائیں۔
  • اگلی ویڈیو پر جائیں۔
  • دیکھنے کی ترتیبات کو تبدیل کریں۔

کیپشنز کو آن یا آف کریں

  1. ترتیبات پر کلک کریں Settings ۔
  2. کیپشنز پر کلک کریں۔
  3. مطلوبہ زبان کو منتخب کریں۔

ویڈیو کی کوالٹی تبدیل کریں

  1. ترتیبات پر کلک کریں Settings ۔
  2. کوالٹی پر کلک کریں۔
  3. مطلوبہ ویڈیو کوالٹی کو منتخب کریں۔

خم دار اسکرین کو آن یا آف کریں (غیر 360 ویڈیو اور اشتہارات کیلئے)

  1. ترتیبات پر کلک کریں Settings ۔
  2. خم دار اسکرین کو منتخب کریں اور آن یا آفکریں۔

پلیئر کنٹرولز کو برخاست کرنے کے لیے، ویڈیو پر کہیں بھی کلک کریں یا ان کے خودکار طور پر برخاست ہونے تک انتظار کریں۔

اپنے ویو کو ری سینٹر کریں

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کرسر یا ملاحظہ ایک ہی سمت میں ڈرفٹ ہوتی ہے۔ کنٹرولر کا استعمال کر کے کرسر اور ملاحظہ کو تیزی سے ری سینٹر کیا جا سکتا ہے۔
  1. کنٹرولر کو فارورڈ متعین کریں۔
  2. اپنے کنٹرولر پر ہوم بٹن کو دبائے رکھیں۔

نامناسب ویڈیوز، چینلز اور دیگر مواد کی اطلاع دیں

اگر آپ VR آلہ استعمال کر رہے ہیں تو آپ YouTube VR ایپ سے براہ راست نامناسب مواد کی اطلاع دینے کے لیے نیچے دی گئی ہدایات کی پیروی کر سکتے ہیں۔

ویڈیو کی اطلاع دیں

YouTube رپورٹ کردہ ویڈیوز کا دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن جائزہ لیتا ہے۔ YouTube پر اپ لوڈ ہونے کے بعد کسی بھی وقت ویڈیو کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اگر ہماری جائزہ کی ٹیم کو کوئی خلاف ورزی نہیں ملتی ہے تو ویڈیو اپ لوڈ رہے گی اور مزید اطلاعات اس کی صورتحال کو تبدیل نہیں کریں گی۔
ویڈیو کی اطلاع دینے کے لیے:
  1. YouTube ایپ کھولیں۔
  2. آپ جس ویڈیو کی اطلاع دینا چاہتے ہیں اس پر جائیں۔
  3. پلے بار کو اوپر لانے کے لیے ٹریگر (یا ہاتھوں کے استعمال کی صورت میں چٹکی بھریں) دبائیں۔
  4. پلے بار کے بائیں جانب، ترتیبات  اور پھر اطلاع دیں  منتخب کریں۔
  5. وہ وجہ منتخب کریں جو ویڈیو میں موجود خلاف ورزی کے لیے موزوں ہو۔
  6. ٹھیک ہے منتخب کر کے جمع کرانے کی تصدیق کریں۔

نوٹ: جس ویڈیو کی آپ نے اطلاع دی ہے اس کی صورتحال کو چیک کرنے کے لیے، کمپیوٹر پر، اپنی اطلاع کی سرگزشت ملاحظہ کریں۔ اپنی اطلاع کی سرگزشت کے بارے میں مزید جانیں۔

مختصر ویڈیو کی اطلاع دیں

YouTube رپورٹ کردہ ویڈیوز کا دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن جائزہ لیتا ہے۔ YouTube پر اپ لوڈ ہونے کے بعد کسی بھی وقت ویڈیو کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اگر ہماری جائزہ کی ٹیم کو کوئی خلاف ورزی نہیں ملتی ہے تو ویڈیو اپ لوڈ رہے گی اور مزید اطلاعات اس کی صورتحال کو تبدیل نہیں کریں گی۔
آپ Shorts پلیئر سے YouTube Shorts کی رپورٹ کر سکتے ہیں:
  1. YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. آپ جس مختصر ویڈیو کی اطلاع دینا چاہتے ہیں اس پر جائیں۔
  3. پلے بار کو اوپر لانے کے لیے ٹریگر (یا ہاتھوں کے استعمال کی صورت میں چٹکی بھریں) دبائیں۔
  4. پلے بار کے بائیں جانب، ترتیبات  اور پھر اطلاع دیں  منتخب کریں۔
  5. وہ وجہ منتخب کریں جو ویڈیو میں موجود خلاف ورزی کے لیے موزوں ہو۔
  6. ٹھیک ہے منتخب کر کے جمع کرانے کی تصدیق کریں۔

نوٹ: جس ویڈیو کی آپ نے اطلاع دی ہے اس کی صورتحال کو چیک کرنے کے لیے، کمپیوٹر پر، اپنی اطلاع دہندگی کی سرگزشت ملاحظہ کریں۔ اپنی اطلاع دہندگی کی سرگزشت کے بارے میں مزید جانیں۔

چینل کی اطلاع دیں

آپ صارفین، نامناسب پس منظر کی تصاویر، یا نامناسب پروفائل اوتارز کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ چینل کی اطلاع دیںے کیلئے:
  1. YouTube ایپ کھولیں۔
  2. آپ جس چینل کے صفحہ کی اطلاع دینا چاہتے ہیں اس پر جائیں۔
  3. اوپر بائیں جانب، مزید '' اور پھر صارفین کی اطلاع دیں  منتخب کریں۔
  4. وہ وجہ منتخب کریں جو چینل میں موجود خلاف ورزی کے لیے موزوں ہو۔
  5. اطلاع دیں منتخب کریں۔
    • اختیاری: کھلنے والی ونڈو آپ سے مزید تفصیلات درج کرنے کے لیے کہہ سکتی ہے۔ کوئی بھی دوسری تفصیل درج کریں جس کا آپ اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔

نوٹ: جب آپ کسی چینل کی اطلاع دیتے ہیں تو ہم چینل کی ویڈیوز کا جائزہ نہیں لیتے ہیں۔ ہم چینل کے بارے میں مزید سمجھنے کے لیے ان ویڈیوز کا استعمال کرتے ہیں جنہیں آپ اپنی رپورٹ کے ساتھ ممکنہ طور پر منسلک کر سکتے ہیں، لیکن ہم خلاف ورزیوں کے لیے ویڈیوز کی جانچ نہیں کرتے ہیں۔ چینل کی خصوصیات جن کا ہم جائزہ لیتے ہیں ان میں چینل کی پروفائل کی تصویر، ہینڈل اور تفصیل شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی چینل کی مخصوص ویڈیوز ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو آپ کو مخصوص ویڈیوز کی اطلاع دینی چاہیے۔

پلے لسٹ کی اطلاع دیں

اگر پلے لسٹ کا مواد، عنوان، تفصیل یا ٹیگز ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ اس کی اطلاع دے سکتے ہیں:
  1. YouTube ایپ کھولیں۔
  2. آپ جس پلے لسٹ کی اطلاع دینا چاہتے ہیں اس پر جائیں۔
  3. "سبھی چلائیں" بٹن کے بائیں جانب، مزید ''  اور پھر اطلاع دیں     اور پھر اطلاع دیں منتخب کریں۔

تھمب نیل کی اطلاع دیں

آپ ایک ویڈیو تھمب نیل کی اطلاع دے سکتے ہیں جو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے:
  1. YouTube ایپ کھولیں۔
  2. اپنے ہوم صفحہ پر، تجویز کردہ ویڈیوز میں یا تلاش کے نتائج میں اس ویڈیو پر جائیں جس کی آپ اطلاع دینا چاہتے ہیں۔ آپ ویڈیو کے دیکھنے کے صفحہ سے تھمب نیل کی اطلاع نہیں دے سکتے ہیں۔
  3. تھمب نیل کے اوپر بائیں کونے میں، مزید  '' اور پھر اطلاع دیں  منتخب کریں۔
  4. آپ تھمب نیل کی اطلاع کیوں دینا چاہتے ہیں اس کیلئے بہترین مناسبت رکھنے والا اختیار منتخب کریں۔
  5. اطلاع دیں منتخب کریں۔

تبصرہ کی اطلاع دیں

آپ کسی ایسے تبصرے کی اطلاع دے سکتے ہیں جو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہو:
  1. YouTube میں سائن ان کریں۔
  2. آپ جس تبصرہ کی اطلاع دینا چاہتے ہیں اس پر جائیں۔
  3. مزید  '' اور پھر اطلاع دیں  منتخب کریں۔
  4. اس پالیسی کا انتخاب کریں تبصرہ جس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
  5. ٹھیک ہے منتخب کر کے جمع کرانے کی تصدیق کریں۔
    • اختیاری: ایک تخلیق کار کے طور پر، آپ کے تبصرے کی اطلاع دینے کے بعد، آپ اس صارف کے تبصروں کو اپنے چینل پر ظاہر ہونے سے روک سکتے ہیں۔ میرے چینل پر صارف کو چھپائیں کے پاس موجود باکس کو نشان زد کریں اور پھر ٹھیک ہے منتخب کریں۔

میرے تبصرے کو غلط طور پر اسپام کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے تبصرے کو غلط طور پر بطور اسپام نشان زد کیا گیا ہے تو آپ اپ لوڈ کنندہ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ان سے اپنا تبصرہ دوبارہ بحال کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

کسی اشتہار کی اطلاع دیں

اگر آپ کو کوئی ایسا اشتہار ملتا ہے جو نامناسب ہے یا Google Ads کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو آپ اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ اس فارم کو پُر کریں اور جمع کرائیں۔
ویڈیو سے اشتہار کی اطلاع دینے کے لیے:
  1. اشتہار کے نیچے، 'یہ اشتہار کیوں؟' منتخب کریں ۔
  2. اشتہار کی اطلاع دیں  منتخب کریں۔
  3. فارم پُر کریں اور جمع کرائیں۔ ہماری ٹیم آپ کے اشتہار کی اطلاع کا جائزہ لے گی اور مناسب ہونے پر کارروائی کرے گی۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
14228420581205867004
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false