AdSense کے لیے ادائیگی کی ٹائم لائنز

ہم ایک نیا بی ٹا متعارف کروا رہے ہیں جو ادائیگی کی تفصیلات کو YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ کے کمائیں ٹیب پر لاتا ہے۔ یہ بی ٹا اس بات کو سمجھنے کیلئے اہل تخلیق کاران کو ایک آسان طریقہ فراہم کرتا ہے کہ ان کی آمدنی ادائیگیوں میں کیسے تبدیل ہوتی ہے۔ اس بی ٹا کی مدد سے آپ درج ذیل چیزیں دیکھ سکتے ہیں:
  • اپنی اگلی ادائیگی کی طرف آپ کی پیشرفت
  • گزشتہ 12 مہینوں کی آپ کی ادائیگی کی سرگزشت بشمول تاریخ، ادا کی گئی رقم اور ادائیگی کا بریک ڈاؤن
ہمارے فورم پوسٹ میں مزید جانیں۔

AdSense کا پیمنٹ سائیکل ماہانہ ہے۔ آپ کو پورے مہینے کے بعد تخمینی آمدنی حاصل ہوتی ہے، اور اس کے بعد آنے والے ماہ کے شروع میں آپ کی آمدنی حتمی کی جاتی ہے اور آپ کی ادائیگیوں کے صفحہ پر آپ کے بیلنس میں پوسٹ کر دی جاتی ہے۔ اگر آپ کا بیلنس ادائیگی کی حد سے تجاوز کرتا ہے اور آپ کی کوئی ادائیگی ہولڈ پر نہیں ہے تو آپ کو مہینے کی 21 اور 26 تاریخ کے درمیان ادائیگی جاری کر دی جائے گی۔ نوٹ کریں کہ آپ کے ادائیگی وصول کرنے کا قطعی وقت ان پہلوؤں پر منحصر ہوگا کہ آپ کا ٹائم زون کیا ہے، آیا 21ویں تاریخ ویک اینڈ کے دوران یا چھٹی کے دن پڑتی ہے، اور آپ کا منتخب کردہ ادائیگی کا طریقہ کیا ہے۔

نوٹ: اگر آپ کے پاس AdSense اور YouTube کے لیے علیحدہ ادائیگیوں کے اکاؤنٹس ہیں تو ادائیگی کے لیے ہر ادائیگیوں کے اکاؤنٹ کو ادائیگی کی حد تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔
نوٹ: گزشتہ مہینے کی YouTube کی حتمی آمدنیاں آپ کے YouTube ادائیگیوں کے اکاؤنٹ بیلنس میں مہینے کی 7 اور 12 کے درمیان شامل کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ امریکہ میں ہیں اور جون میں ‎$100 کماتے ہیں تو آپ کو 7 سے 12 جولائی کے درمیان YouTube ہوم پیج کے لیے آپ کے AdSense میں یہ بیلنس ملے گا۔ YouTube پارٹنر پروگرام کے ذریعے آمدنی وصول کرنے کے متعلق مزید جاننے کے لیے، YouTube پارٹنر آمدنی کا مجموعی جائزہ دیکھیں۔

اپنی ادائیگیوں کی پیشرفت کو ٹریک کریں

آپ کی ادائیگیوں کا صفحہ آپ کی ادائیگیوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ جیسے آپ کی آمدنی حتمی ہوتی جائے گی اور پھر ادائیگی جاری ہوتی رہے گی، آپ پورے ماہ کے دوران نوٹس لائن آئٹمز شامل اور اپ ڈیٹ کردہ پائیں گے۔ آپ مختلف ادائیگیوں اور کریڈٹس کے دیگر لائن آئٹمز بھی نوٹس کر سکتے ہیں۔ اپنی حسب ضرورت کردہ ادائیگی کی ٹائم لائن دیکھنے کیلئے ذیل میں ادائیگی کے طریقہ کار پر کلک کریں۔

سبھی کو پھیلائیں  سبھی کو سکیڑیں

الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر (EFT)
An example of an AdSense payments calendar
  • 3 تاریخ: گزشتہ ماہ کی آپ کی تخمینی آمدنی حتمی کی جاتی ہے اور اسے آپ کی ادائیگیوں کے صفحے پر پوسٹ کیا جاتا ہے۔ اپنی ادائیگیوں کے صفحے پر، آپ گزشتہ ماہ کے ٹرانزیکشنز میں شامل کی گئی اپنی کُل آمدنی کا ایک لائن آئٹم نوٹس کریں گے۔

    آپ کی ادائیگیوں کا صفحہ ایڈجسٹمنٹس یا فیس سے متعلق کٹوتیوں کو بھی ڈسپلے کرے گا۔ نوٹ کریں کہ آپ حتمی شکل دینے کی کارروائی کے دوران غلط سرگرمی کی وجہ سے کی گئی کٹوتیوں کے لائن آئٹمز نہیں دیکھ پائيں گے۔ غلط سرگرمی کی وجہ سے کی گئی کٹوتیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

  • 20 تاریخ: ادائیگی کی معلومات میں تبدیلیوں (بشمول ادائیگی پر لگائی گئی روک کو ہٹانا) کا 20 تاریخ کو یا اس سے پہلے مکمل ہونا ضروری ہے۔ کسی بھی ماہ کی 20 تاریخ کے بعد کی گئی تبدیلیاں آنے والے ماہ کی ادائیگی کے دور تک مؤثر نہیں ہوں گی۔

    20 تاریخ کو آپ کا کُل بیلنس ادائیگی کی حد کو پہنچنا ضروری ہے۔ اگر آپ کا بیلنس ادائیگی کی حد کو نہیں پہنچ پاتا ہے یا آپ کی ادائیگی پر روک لگی ہے تو آپ کو اس ماہ ادائیگی نہیں ہوگی اور آپ کا بیلنس آنے والے ماہ میں منتقل ہو جائے گا۔

  • 21 سے 26 تاریخ کے درمیان: ماہ کی 21 اور 26 تاریخ کے درمیان، "ادائيگی زیر التواء ہے" کی لائن ادائیگیوں کے صفحہ پر ظاہر ہوتی ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ آمدنی پر کارروائی ہو گئی ہے اور آپ کے بینکنگ ادارے کو جاری کر دی گئی ہے۔ 

آپ کی ادائیگی جاری کیے جانے کے بعد سات کاروباری دن میں آپ کو موصول ہوگی۔ اگر مہینے کے آخر تک یہ آپ کو موصول نہیں ہوئی ہے تو اپنے بینکنگ ادارے سے رابطہ کریں۔

نوٹ: اگر 21 تاریخ ہفتے کے آخر یا ایام تعطیل میں آتی ہے تو ممکن ہے کہ ادائیگیاں اس ماہ کی 21 تاریخ کے بعد پہلے کاروباری دن کو جاری کی جائیں۔

چیک

آپ کی گزشتہ ماہ کی آمدنی کی چیک ادائیگیاں مہینے کی 21 اور 26 تاریخ کے درمیان جاری کی جاتی ہیں اور آپ کے ادائیگی کے پتے پر پہنچنے میں انہیں چار ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

  • 3 تاریخ: گزشتہ ماہ کی تخمینی آمدنی حتمی ہو جاتی ہے اور اسے آپ کی ادائیگیوں کے صفحے پر پوسٹ کر دیا جاتا ہے۔
  • 20 تاریخ: ادائیگی کی معلومات میں تبدیلیوں (بشمول ادائیگی پر لگائی گئی روک کو ہٹانا) کا 20 تاریخ کو یا اس سے پہلے مکمل ہونا ضروری ہے۔ کسی بھی ماہ کی 20 تاریخ کے بعد کی گئی تبدیلیاں آنے والے ماہ کی ادائیگی کے دور تک مؤثر نہیں ہوں گی۔ نیز، 20 تاریخ کو آپ کا مکمل بیلنس ادائیگی کی حد کو پہنچنا ضروری ہے۔ اگر آپ کا بیلنس ادائیگی کی حد کو نہیں پہنچ پاتا ہے یا آپ کی ادائیگی پر روک لگی ہے تو آپ کو اس ماہ ادائیگی نہیں ہوگی اور آپ کا بیلنس آنے والے ماہ میں منتقل ہو جائے گا۔
  • 21 سے 26 تاریخ کے درمیان: اہل اکاؤنٹس کے لیے چیک بذریعہ ڈاک بھیجا جاتا ہے۔ آپ کی ادائیگیوں کے صفحہ پر "ادائیگی زیر التواء ہے" لائن آئٹم ظاہر ہوگا۔

اپنے چیک کے ڈاک کے ذریعے پہنچنے کے لیے دو سے چار ہفتوں کی اجازت دیں۔ آپ کے علاقے کی پوسٹل سروس کی بنیاد پر پہنچنے کا وقت مختلف ہو سکتا ہے۔

Western Union فوری کیش

Western Union فوری کیش کی ادائیگیاں مہینے کی 21 اور 26 کے درمیان بھیجی جاتی ہیں اور جاری کئے جانے کے ایک کاروباری دن بعد انہیں اپنے ملک کے کسی بھی Western Union مقام سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

  • 3 تاریخ: گزشتہ ماہ کی تخمینی آمدنی حتمی ہو جاتی ہے اور اسے آپ کی ادائیگیوں کے صفحے پر پوسٹ کر دیا جاتا ہے۔
  • 20 تاریخ: ادائیگی کی معلومات میں تبدیلیوں (بشمول ادائیگی پر لگائی گئی روک کو ہٹانا) کا 20 تاریخ کو یا اس سے پہلے مکمل ہونا ضروری ہے۔ کسی بھی ماہ کی 20 تاریخ کے بعد کی گئی تبدیلیاں آنے والے ماہ کی ادائیگی کے دور تک مؤثر نہیں ہوں گی۔ نیز، 20 تاریخ کو آپ کا مکمل بیلنس ادائیگی کی حد کو پہنچنا ضروری ہے۔ اگر آپ کا بیلنس ادائیگی کی حد کو نہیں پہنچ پاتا ہے یا آپ کی ادائیگی پر روک لگی ہے تو آپ کو اس ماہ ادائیگی نہیں ہوگی اور آپ کا بیلنس آنے والے ماہ میں منتقل ہو جائے گا۔
  • 21 سے 26 تاریخ کے درمیان: Western Union کو ادائیگی بھیج دی جاتی ہے۔ آپ کی ادائیگیوں کے صفحہ پر "ادائیگی زیر التواء ہے" لائن آئٹم ظاہر ہوگا۔

جاری ہونے کے 60 دن کے اندر آپ کو اپنی ادائیگی لینی ہوگی ورنہ رقم واپس ہو جائے گی اور آپ کے AdSense اکاؤنٹ میں دوبارہ کریڈٹ ہو جائے گی۔

وائر ٹرانسفر
  • 3 تاریخ: گزشتہ ماہ کی تخمینی آمدنی حتمی ہو جاتی ہے اور اسے آپ کی ادائیگیوں کے صفحے پر پوسٹ کر دیا جاتا ہے۔
  • 20 تاریخ: ادائیگی کی معلومات میں تبدیلیوں (بشمول ادائیگی پر لگائی گئی روک کو ہٹانا) کا 20 تاریخ کو یا اس سے پہلے مکمل ہونا ضروری ہے۔ کسی بھی ماہ کی 20 تاریخ کے بعد کی گئی تبدیلیاں آنے والے ماہ کی ادائیگی کے دور تک مؤثر نہیں ہوں گی۔ نیز، 20 تاریخ کو آپ کا مکمل بیلنس ادائیگی کی حد کو پہنچنا ضروری ہے۔ اگر آپ کا بیلنس ادائیگی کی حد کو نہیں پہنچ پاتا ہے یا آپ کی ادائیگی پر روک لگی ہے تو آپ کو اس ماہ ادائیگی نہیں ہوگی اور آپ کا بیلنس آنے والے ماہ میں منتقل ہو جائے گا۔
  • 21 سے 26 تاریخ کے درمیان: وائر ٹرانسفر شروع کیا جاتا ہے۔ آپ کی ادائیگیوں کے صفحہ پر "ادائیگی زیر التواء ہے" لائن آئٹم ظاہر ہوگا۔

براہ کرم ٹرانسفر مکمل ہونے کے لیے 15 کاروباری دن تک کی اجازت دیں۔ آپ کے بینکنگ ادارے کی بنیاد پر آپ کے وائر ٹرانسفر کے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچنے کی میعاد مختلف ہو سکتی ہے۔

نوٹ: اگر 21 تاریخ ہفتے کے آخر یا ایام تعطیل میں آتی ہے تو ممکن ہے کہ ادائیگیاں اس ماہ کی 21 تاریخ کے بعد پہلے کاروباری دن کو جاری کی جائیں۔

نوٹ: اگر ناشر کا اکاؤنٹ ہماری شرائط و ضوابط یا پروگرام کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو ہم کسی بھی وقت ادائیگی (Google کی جانب سے ممکنہ خلاف ورزیوں کی ابتدائی تحقیقات کی شروعات سے) پر روک لگا سکتے، ناشر کے اکاؤنٹ کی آمدنی میں کٹوتی کر سکتے اور/یا ناشر کی سائٹ یا AdSense برائے تلاش کے نتائج کے صفحہ پر حاصل شدہ کلکس کے لیے مشتہرین کو ریفنڈ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، اگر ناشر نے Google Ads پروگرام کے حوالے سے Google کو وقت پر کوئی ادائیگی نہیں کی تو سبھی بقایا آمدنی ادا کیے جانے تک ہم ادائیگی روکنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ادائیگی کی شرائط کی مکمل وضاحت کے لیے، AdSense شرائط و ضوابط ملاحظہ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3815191296372519538
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false