"زیادہ تر مشتہرین کیلئے نامناسب" کے بطور نشان زد ویڈیوز کے انسانی جائزے کی درخواست کریں

اگر آپ کی ویڈیو زیادہ تر مشتہرین کے لیے موزوں نہیں ہے تو اس کے آگے پیلے ڈالر کے نشان کا آئیکن ہوگا: ۔ یہ مضمون وضاحت کرتا ہے کہ ویڈیوز کو "محدود" کے بطور کیسے نشان زد کیا جاتا ہے اور دوسرے جائزے کی درخواست کیسے کی جاتی ہے۔

ویڈیو کو "زیادہ تر مشتہرین کیلئے نامناسب" کے بطور نشان زد کیا جاتا ہے اگر:

  • ہمارے خودکار سسٹمز کو لگتا ہے کہ آپ کا مواد سبھی برانڈز کیلئے مناسب نہیں ہے۔
  • ہمارے انسانی ماہرین نے توثیق کی ہے کہ آپ کی ویڈیو ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کو پورا نہیں کرتی ہے۔

منیٹائزیشن کی صورتحال کیسے لاگو کی جاتی ہے

اپ لوڈ کے عمل کے دوران، ہم یہ معلوم کرنے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہیں کہ آیا ویڈیو ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز پر پورا اترتی ہے۔ ہم شیڈول کردہ لائیو سلسلوں کو بھی چیک کرتے ہیں۔ سلسلہ کے لائیو ہونے سے پہلے، ہمارے سسٹمز عنوان، تفصیل، تھمب نیل اور ٹیگز کو دیکھتے ہیں۔

اگر آپ کو یہ نہیں معلوم ہے کہ آپ کی ویڈیو میں زرد آئیکن کیوں ہے تو ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کا جائزہ لیں۔ ویڈیو کے عنوان، تفصیل، تھمب نیل اور ٹیگز کا جائزہ لینا یقینی بنائیں۔ بغیر عنوان یا میٹا ڈیٹا کی ویڈیوز ہمارے سسٹمز کو یہ سمجھنے میں مدد دینے کے لیے کافی سیاق و سباق نہیں دے سکتی ہیں کہ آیا مواد تمام مشتہرین کے لیے موزوں ہے۔

ایک جائزے کی درخواست کب کی جائے

ہماریمشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز میں درج معیار کے مطابق اپنی ویڈیو کو چیک کریں۔ اگر آپ کی ویڈیو "یہ مواد اشتہار سے آمدنی حاصل کر سکتا ہے" کے تمام معیار پر پورا اترتی ہے تو آپ کو جائزہ لینے کی درخواست کرنی چاہیے۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ منیٹائزیشن کے جائزے کیسے کام کرتے ہیں۔

اشتہار کی موزونیت سے متعلق پابندی کے خلاف اپیل کریں

ہم جانتے ہیں کہ ہمارے سسٹمز ہمیشہ درست نہیں ہوتے۔ اگر آپ کو زرد رنگ کا آئیکن ملتا ہے اور لگتا ہے کہ ہمارے سسٹم سے غلطی ہوئی ہے تو آپ انسانی جائزے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ آپ کا جائزہ کسی ماہر کو بھیجا جاتا ہے اور اس کے فیصلے وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے سسٹمز کی مزید اسمارٹ بننے میں مدد کرتے ہیں۔

نوٹ: ویڈیو کو حذف کرنے اور دوبارہ اپ لوڈ کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا

اپیل جمع کرانے کے لئے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد  پر کلک کریں۔
  3. اس ویڈیو پر جائیں، جس کیلئے آپ اپیل کرنا چاہتے ہیں۔
  4. ویڈیو کے برابر میں. پابندیاں کالم میں اشتہار کی موزونیت پر کرسر گھمائیں۔
  5. جائزے کی درخواست کریں پر کلک کریں۔ آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔

نوٹ: آپ کو اپیل کرنے کا اختیار صرف اس صورت میں ملتا ہے جب آپ کی ویڈیو اہل ہو۔ آپ کے اپیل جمع کروانے کے بعد، ویڈیو کے ساتھ والا ٹیکسٹ آپ کی اپیل کی صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتا ہے۔

اشتہار کی موزونیت کی پابندی پر اضافی جائزے کی درخواست کریں

آپ کی ویڈیو ایک اضافی انسانی جائزے کے لیے اہل ہو سکتی ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ آیا آپ کی ویڈیو اہل ہے، اس ذاتی مدد کے فلو کا استعمال کریں۔

اضافی جائزے کی اہلیت چیک کریں

اپیل کا عمل کیسے کام کرتا ہے

جب آپ انسانی جائزے کی درخواست کرتے ہیں تو ایک ماہر ویڈیو کو دیکھتا ہے۔ وہ ویڈیو دیکھنے میں وقت گزارتے ہیں اور ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز کے خلاف اس کے مواد، عنوان اور میٹا ڈیٹا کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ منیٹائزیشن کے جائزے کیسے کام کرتے ہیں۔

جب آپ کی ویڈیو پر کوئی حتمی فیصلہ کر لیا جاتا ہے تو آپ کو ایک ای میل اپ ڈیٹ ملتی ہے۔

نوٹ: اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کے اپنی ویڈیو جائزہ کے لیے جمع کروانے کے بعد ویڈیو کے آئیکن کی حیثیت تبدیل ہو سکتی ہے۔ جائزہ مکمل ہونے تک ہمارے سسٹمز اپنے اسکیز چلاتے رہتے ہیں۔

جائزہ لینے میں کتنا وقت لگتا ہے

ہمیں معلوم ہے کہ یہ جائزے آپ اور آپ کی آمدنی کے لیے اہم ہیں۔ انسانی جائزوں میں 7 دن تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ جائزہ مکمل ہونے کے بعد، آپ کو منیٹائزیشن کے فیصلے سے متعلق ای میل موصول ہوتی ہے۔ آپ کے ایک اضافی جائزے کے بعد، جائزہ لینے والے کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور ویڈیو کی منیٹائزیشن کی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی۔

مستقبل میں اشتہار کی موزونیت کی پابندیوں کو روکنے میں مدد کریں

اگر آپ مستقبل کی پابندیوں کو روکنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو اپ لوڈ کے عمل کے دوران، آپ سیلف سرٹیفیکیشن ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمارے YouTube سیلف سرٹیفیکیشن کے مجموعی جائزے میں "چیکس" صفحہ کے بارے میں مزید جانیں۔
نوٹ: کاپی رائٹ اور اشتہار کی موزونیت کے چیکس کے نتائج حتمی نہیں ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، مستقبل کے دستی Content ID کے دعوے، کاپی رائٹ سٹرائیکس، اور آپ کی ویڈیو کی ترتیبات میں ترامیم آپ کی ویڈیو کو متاثر کر سکتی ہیں۔ اگر اشاعت کے بعد آپ کی ویڈيو کا میٹا ڈیٹا تبدیل ہو جاتا ہے اور اب اشتہارات کیلئے مزید مناسب نہیں ہے تو آپ کی ویڈيو کی فہرست میں منیٹائزیشن کی نئی پابندیاں نظر آ سکتی ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
18261986292532074160
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false