خود کار کیپشننگ کا استعمال کریں

کیپشنز ناظرین کے لیے مواد کو قابل رسائی بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ آپ کی ویڈیوز کی خاطر خودکار طور پر کیپشنز تخلیق کرنے کیلئے، YouTube اسپیچ شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتا ہے۔
نوٹ کریں: یہ خود کار کیپشنز مشین لرننگ الگورتھمز کی مدد سے تیار کیے جاتے ہیں لہذا کیپشنز کی کوالٹی مختلف ہو سکتی ہے۔ ہم تخلیق کاروں کو پہلے پروفیشنل کیپشنز شامل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ YouTube مسلسل اپنی اسپیچ شناخت کی ٹیکنالوجی میں بہتری لا رہا ہے۔ تاہم، غلط تشریح، لہجوں، بولیوں یا پس منظر کے شور کی وجہ سے خود کار کیپشنز بولے گئے مواد کی غلط ترجمانی کر سکتے ہیں۔ آپ کو ہمیشہ خود کار کیپشنز کا جائزہ لینا چاہیے اور جس حصے کو ٹھیک طرح سے ٹرانسکرائب نہ کیا گیا ہو اس میں ترمیم کرنی چاہیے۔

بڑی ویڈیوز اور Shorts پر موجود خود کار کیپشنز

خود کار کیپشنز عربی، ڈچ، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، عبرانی، ہندی، انڈونیشیائی، اطالوی، جاپانی، کورین، پرتگالی، روسی، ہسپانوی، ترکی، یوکرینیائی اور ویتنامی زبانوں میں دستیاب ہیں۔ اگر کسی ویڈیو پر متعدد زبانوں کے آڈیو ٹریکس ہیں تو خودکار کیپشنز ڈیفالٹ زبان میں ہوں گے۔

ہم تخلیق کاروں کو پہلے پروفیشنل کیپشنز شامل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ خود کار کیپشنز کے دستیاب ہونے پر وہ ویڈیو پر خودکار طور پر شائع ہو جائیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کی جانب سے ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت، خود کار کیپشنز تیار نہ ہوں۔ پروسیسنگ کا وقت، ویڈیو کی آڈیو کی پیچیدگی پر منحصر ہوتا ہے۔

YouTube مسلسل اپنی اسپیچ شناخت کی ٹیکنالوجی میں بہتری لا رہا ہے۔ لیکن غلط تشریح، لہجوں، بولیوں یا پس منظر کے شور کی وجہ سے خود کار کیپشنز بولے گئے مواد کی غلط ترجمانی کر سکتے ہیں۔ ہمیشہ خود کار کیپشنز کا جائزہ لیں اور جس حصے کو ٹھیک طرح سے ٹرانسکرائب نہ کیا گیا ہو اس میں ترمیم کریں۔

آپ خود کار کیپشنز کا جائزہ کیسے لے سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان میں کیسے تبدیلیاں کر سکتے ہیں اس کا طریقہ یہ ہے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، سب ٹائٹلز منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ کیپشنز یا سب ٹائٹلز شامل کرنا چاہتے ہیں۔
  4. "سب ٹائٹلز" کے تحت، جن سب ٹائٹلز میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں ان کے سامنے مزید '' پر کلک کریں۔
  5. خود کار کیپشنز کا جائزہ لیں اور جس حصے کو ٹھیک طرح سے ٹرانسکرائب نہ کیا گیا ہو اس میں ترمیم کریں یا اسے ہٹائیں۔

خود کار کیپشنز کے مسائل حل کریں

اگر آپ کی ویڈیو خود کار کیپشنز تیار نہیں کرتی ہے تو درج ذیل میں سے ایک یا مزید اس کی وجوحات ہو سکتی ہیں:

  • ویڈیو میں موجود پیچیدہ آڈیو کی پروسیسنگ کی وجہ سے کیپشنز ابھی دستیاب نہیں ہیں۔
  • خود کار کیپشنز ویڈیو کی زبان کا تعاون نہیں کرتے ہیں۔
  • ویڈیو کافی طویل ہے۔
  • ویڈیو میں آواز کی کوالٹی خراب ہے یا YouTube اسپیچ کو نہیں پہچانتا ہے۔
  • ویڈیو کی شروعات میں کافی وقت تک کوئی آواز نہیں ہے۔
  • متعدد اسپیکرز ہیں جن کی اسپیچ اوورلیپس ہو رہی ہے یا ایک ہی وقت میں متعدد زبانیں بولی جا رہی ہیں۔
لائیو سلسلہ بندی والی ویڈیوز پر خود کار کیپشنز
نوٹ کریں: لائیو سلسلوں کے لیے خود کار کیپشنز کی خصوصیت صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہے۔ خودکار کیپشنز کو صرف انفرادی لائیو سلسلوں کے لیے آن کیا جا سکتا ہے، پورے چینل کے لیے نہیں۔

لائیو سلسلوں کے لیے خودکار کیپشنز کو فی الحال انگریزی چینلز کے لیے رول آؤٹ کیا جا رہا ہے۔ ان چینلز کی پروفیشنل کیپشنز کی غیر دستیابی کے ساتھ "عام تاخیر" پر سلسلہ بندی ہو رہی ہے۔ ہم تخلیق کاروں کو پہلے پروفیشنل کیپشنز استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ لائیو کیپشن کے تقاضوں کے بارے میں جانیں۔

لائیو سلسلہ ختم ہونے کے بعد، لائیو خودکار کیپشنز ویڈیو پر باقی نہیں رہیں گے۔ VOD پروسیس کی بنیاد پر نئے خود کار کیپشنز تیار کیے جائیں گے اور ہو سکتا ہے کہ لائیو سلسلے کے دوران ظاہر ہونے والے کیپشنز سے مختلف ہوں۔

لائیو خودکار کیپشنز سیٹ اپ کریں

لائیو خودکار کیپشنز کو آن کرنے کا طریقہ یہ رہا (صرف انگریزی):

  1. YouTube پر جائیں۔
  2. اوپر دائیں طرف سے، تخلیق کریں  اور پھر لائیو ہو جائیں پر کلک کریں۔
  3. بائیں طرف موجود مینو سے سلسلہ بندی کریں کو منتخب کریں۔
  4. سلسلہ کی ترتیبات میں، سب ٹائٹلز کو آن کریں۔
  5. کیپشنز کے ماخذ کے طور پر "خودکار کیپشنز" کو منتخب کریں۔
  6. اپنی ویڈیو کی زبان منتخب کریں (صرف انگریزی)۔

لائیو خود کار کیپشنز کا مسئلہ حل کریں

اگر لائیو سلسلہ میں خود کار کیپشنز دکھائی نہیں دیتے ہیں تو اس کی درج ذیل میں سے ایک یا مزید وجوہات ہو سکتی ہیں:

  • اس چینل کیلئے یہ خصوصیت آن نہیں کی گئی ہے کیونکہ ہم 1,000 سے زیادہ سبسکرائبرز والے چینلز کیلئے آہستہ آہستہ شروع کر رہے ہیں۔
  • چینل کی سلسلہ بندی انتہائی سست یا کم تاخیر میں ہو رہی ہے (جیسے کہ موبائل لائیو سلسلہ)۔ لائیو خود کار کیپشنز صرف عام تاخیر والی سلسلہ بندی پر دستیاب ہوتے ہیں۔
  • خود کار کیپشنز ویڈیو کی زبان کا تعاون نہیں کرتے ہیں۔
  • ویڈیو میں آواز کی کوالٹی خراب ہے یا YouTube اسپیچ کو نہیں پہچانتا ہے۔
  • ویڈیو میں ایک ساتھ کئی لوگ بول رہے ہیں، اس لیے کسی کی آواز صاف سنائی نہیں دے رہی ہے یا ویڈیو میں ایک ساتھ متعدد زبانیں بولی جا رہی ہیں۔
نوٹ کریں: اپنے لائیو سلسلوں پر خود کار کیپشنز دکھانے سے روکنے کے لیے تخلیق کاروں کیلئے سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔

خود کار کیپشننگ کی جدید ترین ترتیبات

خود کار کیپشنز میں موجود ممکنہ طور پر نامناسب الفاظ

YouTube اسٹوڈیو میں موجود "ممکنہ طور پر نامناسب الفاظ نہ دکھائیں" کی ترتیب خود کار کیپشنز میں ایک کھلے بریکٹ، دو انڈر سکورز اور ایک بند بریکٹ "[ __ ]" کے ساتھ ممکنہ طور پر نامناسب الفاظ سے بطور ڈیفالٹ تبدیل ہو جاتی ہے۔ یہ ترتیب کسی بھی آڈیو ٹریک یا دستی طور پر ترمیم کردہ کیپشنز کو متاثر نہیں کرتی ہے۔ اس کا مقصد خود کار کیپشنز میں غلطی سے ظاہر ہونے والے ممکنہ طور پر نامناسب الفاظ کو روکنے میں مدد کرنا ہے۔ اس سے آپ کی ویڈیو کی منیٹائزیشن کی صورتحال متاثر نہیں ہوتی ہے۔

خود کار کیپشننگ اپ لوڈ کردہ ویڈیوز اور لائیو سلسلوں پر لاگو ہوتی ہے۔

ہم اب بھی تخلیق کاروں کی ان کے خودکار طور پر تیار کردہ کیپشنز کا جائزہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں کیونکہ ہم مسلسل اپنے اسپیچ شناخت سافٹ ویئر کو بہتر بناتے اور خودکار کیپشننگ کی خرابیوں کو کم کرتے رہتے ہیں۔

ضرورت پڑنے پر، "ممکنہ طور پر نامناسب الفاظ نہ دکھائیں" ترتیب کو آپ آف کر سکتے ہیں، اس کا طریقہ درج ذیل ہے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، ترتیبات کو منتخب کریں۔
  3. چینل اور پھر جدید ترین ترتیبات کو منتخب کریں۔
  4. "خودکار طور پر تخلیق کردہ کیپشنز" کے تحت، ممکنہ طور پر نامناسب الفاظ نہ دکھائیں کو غیر منتخب کریں۔
نوٹ کریں: یہ ترتیب خود کار کیپشنز اور خودکار طور پر ترجمہ شدہ سب ٹائٹلز کیلئے دستیاب ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3083882246446431608
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false