اپنی تجاویز اور تلاش کے نتائج کا نظم کریں

ایسے کئی طریقے ہیں جن سے آپ کے YouTube کی تجاویز اور تلاش کے نتائج متاثر ہوتے ہیں۔ آپ اپنی دیکھنے کی سرگزشت سے مخصوص ویڈیوز اور اپنی تلاش کی سرگزشت سے تلاشوں کو ہٹا سکتے ہیں۔ آپ اپنی دیکھنے کی اور تلاش کی سرگزشت کو آف بھی کر سکتے ہیں یا اپنی دیکھنے کی اور تلاش کی سرگزشت کو حذف کر کے ازسر نو شروعات کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ہوم پیج پر ویڈیو کی تجاویز نہیں چاہتے ہیں تو آپ اپنی دیکھنے کی سرگزشت کو حذف اور آف کر سکتے ہیں۔

دیکھنے کی سرگزشت اور تلاش کی سرگزشت

  • اپنی دیکھنے کی سرگزشت سے انفرادی ویڈیوز کو ہٹائیں: اگر آپ کو کسی ایسے موضوع سے متعلق تجاویز دکھائی دیتی ہیں جس میں آپ کی دلچسپی نہیں ہے تو اس موضوع سے متعلق آپ نے پہلے جو ویڈیو دیکھی ہے اسے ہٹا کر دیکھیں۔ ایسا کرنے سے مستقبل میں اس سے ملتی جلتی تجاویز موصول ہونے کا امکان کم ہو سکتا ہے۔
  • اپنی تلاش کی سرگزشت سے انفرادی تلاشوں کو ہٹائیں: اگر آپ کو کسی ایسے موضوع سے متعلق تجاویز دکھائی دیتی ہیں جس میں آپ کی دلچسپی نہیں ہے تو اس موضوع سے متعلق گزشتہ تلاش کو ہٹا کر دیکھیں۔ ایسا کرنے سے مستقبل میں اس سے ملتی جلتی تجاویز موصول ہونے کا امکان کم ہو سکتا ہے۔
  • سرگزشت کو آف کریں: اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ آپ کے مشاہدات یا تلاشیں مستقبل کی تجاویز اور تلاش کے نتائج پر اثر انداز ہوں، تو آپ اپنی دیکھنے کی یا تلاش کی سرگزشت کو آف کر سکتے ہیں۔ مثلاً، جب آپ اسکول کے کسی پروجیکٹ کے لیے کسی ایسے موضوع پر تحقیق کر رہے ہوں جس میں ذاتی طور پر آپ کی دلچسپی نہیں ہے۔ تحقیق مکمل ہو جانے کے بعد اپنی سرگزشت کو دوبارہ شروع کرنا نہ بھولیں۔
  • سرگزشت حذف کریں: اگر آپ کی دیکھنے کی اور تلاش کی تمام سرگزشتیں اب آپ کی دلچسپیوں کے مطابق نہیں ہیں، تو آپ اپنی دیکھنے کی اور تلاش کی سرگزشتوں کو حذف کر سکتے ہیں۔ تجویز: اگر آپ کچھ ویڈیوز دوبارہ دیکھنے کے لیے اپنی دیکھنے کی سرگزشت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ان ویڈیوز کو پلے لسٹ یا "بعد میں دیکھیں" میں شامل کریں تاکہ انہیں دوبارہ تلاش کر سکیں۔

اپنی دلچسپیوں پر مبنی تجاویز موصول کریں

اسمارٹ TVs، سلسلہ بندی والے آلات یا گیم کونسولز

ہوم پیج سے تجویز کردہ مواد ہٹائیں

آپ اپنے ہوم پیج پر یا اپنے اسمارٹ TVs، اسٹریمنگ آلات یا گیم کونسولز پر اپنے ہوم اور آگے دیکھیں صفحات سے "دلچسپی نہیں ہے" کو منتخب کر کے تجویز کردہ ویڈیوز کو ہٹا سکتے ہیں:

  1. اس تجویز کردہ ویڈیو پر جائیں جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں۔
  2. اپنے ریموٹ پر منتخب کریں بٹن کو چھوئیں اور دبائے رکھیں۔
  3. دلچسپی نہیں ہے کو منتخب کریں۔
  4. آپ ویڈیو کو کیوں ہٹانا چاہتے ہیں اس کا اشتراک کرنے کے لیے ہمیں اس کی وجہ بتائیں منتخب کریں۔ آپ اپنی تجاویز کو حسب ضرورت بنانے کے لیے میں نے پہلے ہی ویڈیو دیکھ لی ہے، مجھے ویڈیو پسند نہیں ہے یا چینل کی تجویز نہ کریں کو منتخب کر سکتے ہیں۔

"دلچسپی نہیں ہے" اور "چینل کی تجویز نہ کریں" کے تاثرات کو صاف کریں

آپ کے "دلچسپی نہیں ہے" اور "چینل کی تجویز نہ کریں" کے تاثرات کا استعمال آپ کی تجاویز کو ٹیون کرنے کیلئے کیا جا سکتا ہے۔ اپنے تمام جمع کردہ "دلچسپی نہیں ہے" اور "چینل کی تجویز نہ کریں" کے تاثرات کو صاف کرنے کے لیے، براہ کرم اپنے کمپیوٹر، Android یا iPhone یا iPad کا استعمال کرتے ہوئے نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ کی Google سرگرمی کے استعمال سے متعلق تجاویز

YouTube آپ کی تجاویز، تلاش کے نتائج، درون ایپ اطلاعات اور دیگر مقامات پر تجویز کردہ ویڈیوز میں تاثیر پیدا کرنے کے لیے آپ کے Google اکاؤنٹ کی سرگرمی کا ڈیٹا بھی استعمال کر سکتا ہے۔

آپ myactivity.google.com پر اپنی سرگرمی دیکھ اور کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اپنے Google اکاؤنٹ کی سرگرمی کو کنٹرول کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

اپنی تجاویز میں موضوعات منتخب کریں

اگر آپ سائن ان ہیں تو آپ کو اپنی تجاویز کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے ہوم اور دیکھنے کے صفحات پر موضوعات نظر آئیں گے۔ یہ موضوعات آپ کی موجودہ ذاتی نوعیت کے تجاویز کی بنیاد پر ہیں۔ جن چیزوں کے ساتھ آپ تعامل کرتے ہیں موضوعات بھی ایسے ہی متعلقہ مواد پر مبنی ہوتے ہیں۔ یہ موضوعات آپ کو وہ مواد تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں جسے آپ تیزی سے دیکھنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ کو کوئی ایسی ویڈیو نظر آئے جو آپ کے ہوم پر منتخب کردہ موضوع سے متعلق نہیں ہے تو مزید '' پر اور پھر <topic> نہیں پر تھپتھپا کر ہمیں بتائیں۔

ٹاپک فلٹرز ہوم صفحہ پر اوپر کے قریب ہوتے ہیں۔

ہوم پیج سے تجویز کردہ مواد ہٹائیں

اگر آپ ان ہدایات پر عمل نہیں کر پا رہے ہیں تو آپ شاید YouTube کا پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ جدید تر براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو YouTube کو موجودہ ورژن میں اپ ڈیٹ کریں۔

مندرجہ ذیل تجویز کردہ مواد کو آپ کے کمپیوٹر کے ہوم پیج سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

  • ویڈیوز
  • چینلز
  • سیکشنز
  • پلے لسٹس

اپنے ہوم پیج سے تجویز کردہ ویڈیو کو ہٹانے کے لیے:

  1. جس سیکشن کو آپ ہٹانا چاہتے ہیں اس کے لیے تجویز کردہ ویڈیو یا X کی طرف اشارہ کریں۔
  2. ویڈیو کے عنوان یا پلے لسٹ کے سامنے مزید '' کو منتخب کریں۔
  3. اپنی فیڈ سے ویڈیو ہٹانے کے لئے دلچسپی نہیں ہے کو منتخب کریں۔
  4. آپ ویڈیو کو کیوں ہٹانا چاہتے ہیں اس کا اشتراک کرنے کے لیے ہمیں اس کی وجہ بتائیں منتخب کریں۔ آپ اپنی تجاویز کو حسب ضرورت بنانے کے لیے میں نے پہلے ہی ویڈیو دیکھ لی ہے یا مجھے ویڈیو پسند نہیں ہے کو منتخب کر سکتے ہیں۔

آپ اس بات کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں کہ مخصوص چینلز کی ویڈیوز آپ کی تجاویز میں دکھائی نہ دیں۔ مینو اور پھر چینل کی تجویز نہ کریں کو منتخب کریں۔ 

"دلچسپی نہیں ہے" اور "چینل کی تجویز نہ کریں" کے تاثرات کو صاف کریں۔

آپ کے "دلچسپی نہیں ہے" اور "چینل کی تجویز نہ کریں" کے تاثرات کا استعمال آپ کی تجاویز کو ٹیون کرنے کیلئے کیا جا سکتا ہے۔ اپنے تمام جمع کردہ "دلچسپی نہیں ہے" اور "چینل کی تجویز نہ کریں" کے تاثرات کو صاف کرنے کے لیے:

  1. میری سرگرمی پر جائیں۔ آپ کو اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  2. بائیں طرف موجود مینو میں یا 'میری سرگرمی' کے بینر کے تحت Google کی دیگر سرگرمیاں تلاش کریں۔
  3. "YouTube کے 'دلچسپی نہیں ہے' تاثرات" اور پھر حذف کریں کو منتخب کریں۔

دیکھنے کی سرگزشت، تلاش کی سرگزشت اور آپ کی تجاویز کو بہتر بنانے سے متعلق مزید معلومات کیلئے ہمارے دیگر مضامین ملاحظہ کریں۔

آپ کی Google سرگرمی کے استعمال سے متعلق تجاویز

YouTube آپ کی تجاویز، تلاش کے نتائج، درون ایپ اطلاعات اور دیگر مقامات پر تجویز کردہ ویڈیوز میں تاثیر پیدا کرنے کے لیے آپ کے Google اکاؤنٹ کی سرگرمی کا ڈیٹا بھی استعمال کر سکتا ہے۔

آپ myactivity.google.com پر اپنی سرگرمی دیکھ اور کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اپنے Google اکاؤنٹ کی سرگرمی کو کنٹرول کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

پسند کردہ ویڈیوز کا نظم کریں

آپ کی تجاویز اور تلاش کے نتائج بھی آپ کی پسند کردہ ویڈیوز پر مبنی ہوتے ہیں۔ آپ اپنی تجاویز اور تلاش کے نتائج میں تاثیر پیدا کرنے کے لیے پسند کردہ ویڈیوز کو پسند کر سکتے ہیں، ناپسند کر سکتے ہیں اور انہیں ہٹا بھی سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5803137852719933946
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false