مخصوص علاقوں میں ویڈیوز کو مسدود کریں

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

کبھی کبھار آپ کو مخصوص علاقوں میں دیکھے جانے سے اپنی ویڈيوز کو مسدود کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مثلاً، آپ کچھ علاقوں میں ویڈیو کے حقوق کے مالک ہو سکتے ہیں اور آپ کو ناظرین کو ان علاقوں سے باہر آپ کی ویڈیو کو دیکھنے سے روکنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

دوسرے معاملات میں، آپ کو ان علاقوں میں اپنی ویڈيو کو دیکھے جانے سے مسدود کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جہاں آپ ویڈیو کے حقوق کے مالک ہیں۔ مخصوص علاقوں میں ویڈيو ملاحظات کو مسدود کرنے کو "جغرافیائی حد بندی" کہا جاتا ہے۔

وہ علاقے جہاں آپ کے پاس ملکیت ہے

اگر آپ صرف مخصوص علاقوں میں ویڈيو کے حقوق کے مالک ہیں تو ہو سکتا ہے آپ ان علاقوں میں ناظرین کو اپنی ویڈیو دیکھنے سے روکنا چاہیں۔

ان علاقوں میں ویڈیو کو مسدود کرنے کیلئے جہاں آپ کے پاس ملکیت ہے، آپ کو اپ لوڈ کی پالیسی سیٹ اپ کرنے کی ضرورت ہے۔ اپ لوڈ کی پالیسی سیٹ اپ کرنے کا طریقہ جانیں۔

اپ لوڈ کی پالیسیاں آپ کو پارٹنر کا اپ لوڈ کردہ ایسا دعوی تخلیق کرنے کی اجازت دیتی ہیں جو YouTube کو آپ کی ملکیت کے علاقوں میں آپ کی ویڈيو کو مسدود کرنے کیلئے کہتی ہیں۔ آپ پوری دنیا میں مسدود کرنے کیلئے پیشگی وضاحت کردہ پالیسی استعمال کر سکتے ہیں یا آپ پالیسی بنا کر وضاحت کر سکتے ہیں کہ آپ کہاں اپنی ویڈیو کو مسدود کرانا چاہتے ہیں۔

وہ علاقے جہاں آپ کے پاس ملکیت نہیں ہے

اگر آپ صرف مخصوص علاقوں میں ویڈيو کے حقوق کے مالک ہیں تو آپ کو ان علاقوں سے باہر کے ناظرین کو اپنی ویڈیو دیکھنے سے روکنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ان علاقوں میں ویڈیو کو مسدود کرنے کیلئے جہاں آپ کے پاس ملکیت نہیں ہے، آپ کو "ملکیت سے باہر مسدود کریں" خصوصیت کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ خصوصیت آپ کو آپ کی ملکیت سے باہر کے سبھی علاقوں میں مسدود کرنے کی پالیسی لاگو کرنے دیتی ہے، کیونکہ ان علاقوں میں اپ لوڈ کی پالیسی لاگو نہیں کی جا سکتی ہے۔

اگر دوسرے علاقوں میں دوسرے پارٹنرز ویڈیو کے حقوق کے مالک ہیں تو اپنی ملکیت سے باہر ویڈیو کو مسدود نہ کریں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو ویڈیو دوسرے پارٹنرز کے علاقوں میں مسدود ہو جائے گی۔ کسی اثاثے کی ملکیت کا نظم کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

واحد ویڈیو مسدود کریں

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، ویڈیوز منتخب کریں۔
  3. اس ویڈيو پر کلک کریں جسے آپ مسدود کرنا چاہتے ہیں۔
  4. حقوق کا نظم و نسق ٹیب منتخب کریں۔
  5. ملکیت سیکشن کے تحت، مخصوص علاقے پر کلک کریں۔
  6. ایک اختیار منتخب کریں:
    • منتخب کردہ علاقوں میں مالک ہیں: اگر آپ بعض علاقوں میں اپنی ویڈیو کے حقوق کے مالک ہیں تو یہ اختیار منتخب کریں۔ پھر، ٹیکسٹ باکس میں، ان علاقوں کو درج کریں جن میں آپ اپنی ویڈیو کے حقوق کے مالک ہیں۔ ہر اندراج کو علیحدہ کرنے کیلئے کوما ("،") استعمال کریں۔
    • منتخب کردہ علاقوں کے علاوہ ہر جگہ مالک ہیں: اگر آپ بہت سے علاقوں میں اپنی ویڈیو کے حقوق کے مالک ہیں تو یہ اختیار منتخب کریں۔ پھر، ٹیکسٹ باکس میں، ان علاقوں کو درج کریں جہاں آپ اپنی ویڈیو کے حقوق کے مالک نہیں ہیں۔ ہر اندراج کو علیحدہ کرنے کیلئے کوما ("،") استعمال کریں۔
  7. اپنی ملکیت کے علاقوں سے باہر ویڈیو کو مسدود کریں کے آگے موجود چیک باکس پر کلک کریں۔
  8. محفوظ کریں پر کلک کریں۔
اگر آپ کو اپنی ملکیت سے باہر کے مخصوص علاقوں میں اپنی نافذ کردہ مسدودگیوں کو کالعدم کرنے کی ضرورت ہے تو مدد کیلئے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9408338761996414870
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false