اثاثے کے میٹا ڈیٹا میں ترمیم کریں، اسے ٹریک کریں اور اس کا موازنہ کریں

آپ کی جانب سے اپنے اثاثے اپ لوڈ کرنے کے بعد، آپ پیچھے جا سکتے ہیں اور اپنے اثاثوں کے ساتھ وابستہ میٹا ڈیٹا میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے کسی اثاثے کے میٹا ڈیٹا کے متعدد ورژنز اپ لوڈ کئے ہیں تو آپ انہیں ٹریک کر سکتے ہیں اور ان میں کی جانے والی تبدیلیوں کا موازنہ کر سکتے ہیں۔

اثاثے کے میٹا ڈیٹا میں ترمیم کریں

کسی اثاثے کے میٹا ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے:

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، اثاثے  منتخب کریں۔
  3. اس اثاثے کے اس عنوان پر کلک کریں جس کے میٹا ڈیٹا میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. اثاثے کی تفصیلات کے صفحے پر، اس فیلڈ پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اور اپنی تبدیلیاں کریں۔
    • اگر آپ سے کوئی غلطی سرزد ہو گئی ہے تو آپ تبدیلیاں کالعدم کریں پر کلک کر سکتے ہیں۔
  5. اپنی ترامیم محفوظ کرنے کیلئے، محفوظ کریں پر کلک کریں۔

میٹا ڈیٹا کی سرگزشت کو ٹریک کریں

کسی اثاثے کے میٹا ڈیٹا کے پرانے ورژنز دیکھنے کیلئے:

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، اثاثے  منتخب کریں۔
  3. اس اثاثے کے اس عنوان پر کلک کریں جس کے میٹا ڈیٹا کا آپ جائزہ لینا چاہتے ہیں۔
  4. اثاثے کی تفصیلات کے صفحے پر، دائیں طرف سرگزشت باکس دیکھیں۔ سرگزشت اثاثے میں کی گئی میٹا ڈیٹا اپ ڈیٹس کی سرگزشت دکھاتی ہے۔
  5. اثاثے کے میٹا ڈیٹا کا ایک پرانا ورژن دیکھنے کیلئے، پہلی قطار کے نیچے موجود قطار پر کلک کریں۔ تازہ ترین ورژن دیکھنے کی غرض سے پیچھے جانے کیلئے، پہلی قطار کا انتخاب کریں۔
  6. کسی اثاثے کے میٹا ڈیٹا کے پرانے ورژن کو بحال کرنے کیلئے، لوٹائیں پر کلک کریں۔
    • کسی پرانے ورژن پر لوٹانے کا عمل منسوخ کرنے کیلئے، تبدیلیاں کالعدم کریں پر کلک کریں۔
  7. اپنی تبدیلیاں محفوظ کرنے کیلئے، محفوظ کریں پر کلک کریں۔ 
    • نوٹ: کسی میٹا ڈیٹا کے پرانے ورژن میں ترمیم کرنے کیلئے، لوٹائیں پر کلک کریں، اپنی ترامیم کریں، پھر محفوظ کریں پر کلک کریں۔

میٹا ڈیٹا کے ورژنز کا موازنہ کریں

کسی اثاثے کی خاطر فعال ڈسپلے میٹا ڈیٹا دیکھنے کیلئے، 'میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں' خصوصیت کا استعمال کریں۔ اگر کسی اثاثے کو ضم کر دیا گیا ہے یا اس کی ملکیت مشترکہ ہے تو آپ دیگر پارٹنرز کی جانب سے اپ لوڈ کردہ میٹا ڈیٹا بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 'میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں' خصوصیت کا استعمال کرنے کیلئے:

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، اثاثے  منتخب کریں۔
  3. اس اثاثے کے عنوان پر کلک کریں جس کے میٹا ڈیٹا کے ورژنز کا آپ موازنہ کرنا چاہتے ہیں۔
  4. اثاثے کی تفصیلات کے صفحے پر، اوپر دائیں طرف میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں پر کلک کریں۔ میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں صفحہ کھلے گا۔
    • ہرا ڈسپلے آئیکن  اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ اثاثے کیلئے میٹا ڈیٹا سیٹ فعال ڈسپلے میٹا ڈیٹا ہے۔ یہ وہ ورژن ہے جو اپ لوڈ کنندگان کو کوئی دعوی موصول ہونے پر اور اس ویڈیو میں موسیقی جیسی خصوصیت میں دکھائی دیتا ہے۔ 
      • میٹا ڈیٹا کے سب سے زیادہ مکمل اور سب سے نئے سیٹ کو ڈسپلے آئیکن کے ساتھ نشان زد کیا جاتا ہے۔ 
    • کسی قدر کے چاروں طرف موجود ایک ہلکا نیلا بارڈر اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ یہ ڈیٹا اس سب سے نئے میٹا ڈیٹا سے مختلف ہے جسے آپ نے اپ لوڈ کیا ہے۔ غیر مماثل قدریں بولڈ میں دکھائی دیتی ہیں۔
تجویز: میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں صفحے پر، آپ اوپر دائیں کونے میں موجود ڈاؤن لوڈ آئیکن پر کلک کر کے میٹا ڈیٹا کو ایک ‎.CSV فائل میں ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

میوزک لیبل پارٹنرز کیلئے مزید معلومات

اگر آپ ایک میوزک لیبل پارٹنر ہیں تو آپ کو سرگزشت باکس اور میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں صفحے پر مزید تفصیلات دکھائی دے سکتی ہیں۔

سرگزشت

  • سرگزشت باکس میں میٹا ڈیٹا کے ورژن کے ساتھ وابستہ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر شامل ہوگا۔
  • نیلا شیئر لیبل فعال اشتراک ہے اور اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ فعال اشتراک کے میٹا ڈیٹا کا استعمال موجودہ میٹا ڈیٹا سیٹ کے طور پر کیا جاتا ہے۔

میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں

  • میٹا ڈیٹا کے ورژنز کی گروپ بندی فراہم کنندہ، ریلیز کے شناخت کاروں (جیسے UPC یا ISRC) اور ڈیلیوری کے وسیلے کے لحاظ سے کی جاتی ہے۔
تجویز: پبلشنگ پارٹنرز کے ذریعے اپ لوڈ کردہ میٹا ڈیٹا دیکھنے کیلئے، اثاثے کی تفصیلات کے صفحے کے بائیں مینو میں اشتراکات  پر کلک کریں، پھر میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں پر کلک کریں۔

میوزک پبلشنگ پارٹنرز کیلئے مزید معلومات

اگر آپ ایک میوزک پبلشنگ پارٹنر ہیں تو آپ کو سرگزشت باکس اور میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں صفحے پر مزید تفصیلات دکھائی دے سکتی ہیں۔

سرگزشت

  • آپ ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئر کو سرایت کرنے والے آواز ریکارڈنگ کے اثاثوں پر میٹا ڈیٹا کی سرگزشت تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اثاثے کی تفصیلات کے صفحے پر، صفحے کے اوپری حصے میں ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز ٹیب پر کلک کریں۔
  • کمپوزیشن کے اشتراک کا اثاثہ دیکھتے وقت، اثاثے کے میٹا ڈیٹا کے پرانے ورژنز سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے میٹا ڈیٹا کی سرگزشت دیکھیں پر کلک کریں۔

میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں

دیگر پبلشنگ پارٹنرز کے ذریعے اپ لوڈ کردہ کمپوزیش میٹا ڈیٹا دیکھنے کیلئے:
  1. اثاثے کی تفصیلات کے صفحے پر، صفحے کے اوپری حصے میں ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز ٹیب پر کلک کریں۔
  2. بائیں مینو سے، اشتراکات منتخب کریں۔
  3. میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں پر کلک کریں۔
تجویز: دیگر پبلشنگ پارٹنرز کے ذریعے سیٹ کردہ ملکیت اور مماثلت کی پالیسی کا جائزہ لیتے وقت، آپ ملکیت اور پالیسی  صفحے پر میٹا ڈیٹا کا موازنہ کریں پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10624723637041737268
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false