ویڈیو میٹا ڈیٹا کو لوکلائز کرنا

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کے لیے دستیاب ہیں جو اپنے کاپی رائٹ شدہ مواد کا نظم کرنے کے لیے YouTube کا مواد کا منتظم استعمال کر رہے ہیں۔

آپ اپنی ویڈیوز میں ترجمہ شدہ ویڈیو کے عنوانات اور تفصیلات شامل کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی ویڈیوز کو آپ کے آبائی ملک سے باہر کے مداحوں کیلئے مزید قابل رسائی بنانے میں اور آپ کو عالمی ناظرین تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آپ کے مداح اپنی ہی زبان میں تلاش کر کے آپ کی ویڈيوز کو ڈھونڈ پائیں گے اور ہم YouTube پر دیکھنے کے صفحہ اور ہر جگہ درست زبان میں، درست صارفین کو ویڈیو کا عنوان اور تفصیل دکھائیں گے۔

آپ YouTube یوزر انٹرفیس استعمال کر کے ویڈیو میٹا ڈیٹا کو لوکلائز کر سکتے ہیں یا آپ ویڈیو - لوکلائزيشن اپ ڈیٹ کی تمثیل استعمال کر کے CSV فائل اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

ترجمہ شدہ ویڈیو میٹا ڈيٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے:

  1. مواد کی ڈیلیوری کی تمثیلات کے صفحہ سے ویڈيو - لوکلائزیشن اپ ڈیٹ کی تمثیل ڈاؤن لوڈ کریں۔

  2. اپنے ترجمہ شدہ ڈیٹا کے ساتھ تمثیل مکمل کریں۔

  3. فائل کو ‎.csv کے بطور محفوظ کریں۔

  4. مواد کے منتظم کے بائیں سائڈ کے مینو میں مواد کی ڈيلیوری کے تحت ظاہر ہونے والے توثیق کریں اور اپ لوڈ کریں لنک پر کلک کریں۔

  5. اپنی محفوظ کردہ ‎.csv فائل اپ لوڈ کرنے کیلئے فائلیں منتخب کریں پر کلک کریں۔

    اگر آپ کو توثيق کی خرابیوں کے ساتھ سرخ بینر ملتا ہے تو آپ کو اپنی فائل میں اصلاحات کرنے، تبدیلیاں محفوظ کرنے اور اس کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ کو سبز آئیکن نظر آئے۔

  6. پیکیج پر کارروائی کریں بٹن پر کلک کریں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15157445468921561062
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false