ہمارے سسٹمز ہمیشہ درست فیصلہ نہیں کرتے ہیں، لیکن آپ ہمارے خودکار سسٹمز کے ذریعے کئے گئے فیصلوں کے انسانی جائزے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
Note: All content uploaded to YouTube must comply with both our Community Guidelines and our Program Policies. If your content violates our Community Guidelines, it may be removed from YouTube. If you see violative content, you can report it.
آپ کو اس مضمون میں کیا ملے گا
آپ کو مواد کی ایسی مثالیں ملیں گی جو اشتہارات کیلئے موزوں نہیں ہیں اور اس کے نتیجے میں 'محدود اشتہارات یا کوئی اشتہار نہیں' منیٹائزیشن کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔
پیش خدمت ہیں وہ تمام بنیادی موضوعات جو مشتہر کے موافق نہیں ہیں:
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
براہ کرم ذہن نشین کر لیں کہ سیاق و سباق بہت اہم ہے۔ موسیقی کی ویڈیوز جیسے فنکارانہ مواد میں غیر مناسب زبان جیسے ایسے عناصر شامل ہو سکتے ہیں جن میں ممکن ہے کہ منشیات کے ہلکے استعمال یا غیر فُحش جنسی تھیمز کا حوالہ موجود ہو اور اس کے باوجود وہ اشتہار کیلئے موزوں ہوں۔
نامناسب زبان
عین ممکن ہے کہ ایسا مواد تشہیر کیلئے موزوں نہ ہو جو ویڈیو کے ابتدائی یا بیشتر حصے میں بے حُرمتی یا فحاشی پر مشتمل ہو۔ ضروری نہیں کہ بے حُرمتی کے کبھی کبھار استعمال (جیسے کہ موسیقی ویڈیوز، بیکنگ ٹریکس، انٹرو/آؤٹرو موسیقی یا بیک گراؤنڈ میں چلائی جانے والی موسیقی) کے نتیجے میں آپ کی ویڈیو کو تشہیر کیلئے ناموزوں قرار دے دیا جائے۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
عنوان، تھمب نیل یا ویڈیو میں مخفف کردہ یا سینسر کردہ بے حُرمتی یا "بھاڑ" یا "رک تیری تو" جیسے الفاظ۔ ویڈیو میں مسلسل استعمال کردہ "کتیا"، "گدھا"، "بیوقوف" اور "بیہودہ" جیسی معتدل بے حُرمتی۔ موسیقی یا اسٹینڈ اپ کامیڈی کے ویڈیو مواد میں استعمال کردہ سب سے زیادہ بے حُرمتی۔ تعریفیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو |
پہلے 7 سیکنڈز میں استعمال کردہ سخت بے حُرمتی (جیسے ایسی کی ت٭سی) یا عنوان یا تھمب نیل میں استعمال کردہ معتدل بے حُرمتی (جیسے "بکواس")۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
تھمب نیلز یا عنوانات میں استعمال ہونے والی سخت بے حرمتی (جیسے ب٭اڑ میں جاؤ)۔ انتہائی بے حرمتی کا کوئی بھی استعمال، جس میں ویڈیو، تھمب نیل، یا عنوان میں نفرت انگیز زبان یا گالیاں استعمال کرنا شامل ہے جیسے "کا٭و" یا "بھن٭ی"۔ نفرت انگیز زبان یا گالیوں کے بارے میں اضافی معلومات کیلئے، آپ ہمارے ہیلپ سینٹر کے اندر ہماری نفرت انگیز اور توہین آمیز مواد سے متعلق گائیڈلائنز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
تشدد
ایسا مواد اشتہار کیلئے موزوں نہیں ہے جس میں مرکزی طور پر خون، تشدد یا چوٹ پر توجہ مرکوز کی گئی ہو اور اسے دوسرے سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا ہو۔ اگر آپ خبروں سے متعلق، تعلیمی، فنکارانہ یا دستاویزی سیاق و سباق میں تشدد سے متعلق مواد دکھا رہے ہیں تو اس کیلئے اضافی سیاق و سباق پیش کرنا اہم ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کسی ویڈیو میں صحافتی سیاق و سباق میں تشدد کے کسی واقعے کی تصدیق شدہ نیوز رپورٹنگ کی جاتی ہے تو یہ منیٹائزیشن کیلئے اہل ہو سکتی ہے۔ غیر ترمیم شدہ ویڈیو گیم پلے میں تشدد عام طور پر اشتہار کیلئے قابل قبول ہوتا ہے، لیکن ایسے مونٹاجز جن میں دل دہلا دینے والے تشدد کو مرکزی موضوع بنایا گیا ہو، قابل قبول نہیں ہے۔ تمام گیمز (چاہے وہ حقیقت پسندی پر مبنی ہوں یا غیر حقیقت پسندی پر) اس پالیسی کے دائرۂ کار میں آتی ہیں۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
فرض کی عام انجام دہی سمیت قانون کا نفاذ (جیسے طاقت کے زور پر گرفتاری، بھیڑ کو کنٹرول کرنا، افسر کے ساتھ تنازعہ، طاقت کے زور پر داخل ہونا)، ابتدائی 15 سیکنڈ کے بعد ہونے والا غیر ترمیم شدہ گیم پلے تشدد، کم سے کم خون کے ساتھ ہلکا تشدد، ایسی لاشیں جو پوری طرح سے سینسر شدہ، دھندلی اور تدفین کیلئے تیار ہوں یا انہیں کسی تعلیمی ویڈیو کے حصے کے طور پر جنگوں جیسے تاریخی ایونٹس میں دکھایا گیا ہو۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: عام تشدد
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو |
گرافک نفاذِ قانون جیسے، مرئی زخم، تعلیمی یا دستاویزی ترتیبات میں (جیسے تاریخی ایونٹس کی معلومات فراہم کرنے والا چینل) واضح زخم یا چوٹ کی حامل لاشیں، تھمب نیل یا مواد کی ابتدائی حصے میں گیم کا گرافک تشدد، چوٹوں کے بغیر مسلح تصادم کی خام فوٹیج، سانحوں کی گرافک تفصیلات کی وضاحت، شدید اور حیرت انگیز زخموں کو دکھانے والا ڈرامائی مواد۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: عام تشدد
گیمنگ
موت اور المیہ
لڑائیاں (مقابلہ جاتی کھیلوں کے علاوہ)
قانون کا نفاذ اور ہاتھا پائی یا جھگڑا
کھیلوں میں تشدد
جانوروں کا تشدد
شکار
جنگ اور تصادم
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
غیر تعلیمی ویڈیو میں گرافک لاشیں، ممنوعہ تھیمز (جیسے، جنسی زیادتی) کو نمایاں کرنے والا ویڈیو گیم پلے۔ انتہائی گرافک پُرتشدد افعال (بشمول وہ کارروائیاں جن میں نفاذِ قانون شامل ہے) اور زخم۔ تشدد بھڑکانا یا اس کی ستائش کرنا۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: عام تشدد
گیمنگ
موت اور المیہ
لڑائیاں (مقابلہ جاتی کھیلوں کے علاوہ)
شکار
جانوروں سے بدسلوکی
قانون کا نفاذ اور ہاتھا پائی یا جھگڑا
کھیلوں میں تشدد
جنگ اور تصادم
قانونی حد سے کم عمر بچوں سے متعلق تشدد
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
بالغوں کیلئے مواد
عنوان یا تھمب نیل میں انتہائی جنس زدہ مواد کو نمایاں کرنے والا مواد یا انتہائی جنس زدہ تھیمز اشتہارات کیلئے موزوں نہیں ہیں۔ غیر گرافک جنسی تعلیمی ویڈیوز اور موسیقی کی ویڈیوز کیلئے محدود مستثنیات حاصل ہیں۔ اس پالیسی میں حقیقی اور کمپیوٹر سے تخلیق کردہ ویژوئلز دونوں شامل ہیں۔ محض کامیڈی کا ارادہ بیان کر دینے سے انتہائی جنس زدہ مواد اشتہار کیلئے موزوں نہیں بن جاتا۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
رومانس یا بوس و کنار، رومانی رشتوں یا جنسیت سے متعلق ایسی گفتگوئیں جن میں مباشرت کا حوالہ نہ ہو، مکمل طور پر سینسر شدہ ایسی عریانیت جو قابل امتیاز نہ ہو اور اس کا مقصد ناظرین میں شہوت پیدا کرنا نہ ہو، دودھ پلانے کی عریانیت جہاں بچہ موجود ہو؛ غیر گرافک جنسی تعلیم؛ مطلوبہ یا پرکشش ظاہر کرنے کی کوشش میں عام طور پر جنسی جسم کے اعضاء کی جسمانی حرکات پر مشتمل رقص، لیکن جو جنسی طور پر گرافک نہیں ہیں؛ پیشہ ورانہ ماحول میں جنسی طور پر گرافک رقص، جیسے کوریوگرافڈ رقص یا موسیقی ویڈیو میں ہوتا ہے۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: جنسی طور پر تسکین دینے والا مواد
رقص
عریانیت
دودھ پلانے کی عریانیت
تعریفیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو |
قابل امتیاز مباشرت کو دکھانے والا کلاسیکل آرٹ، (جیسے جنسی فعل کی تصویر) یا تھمب نیلز میں اعضائے تناسل پر فوکس، شہوت نہ پیدا کرنے والی ایسی جنسی تعلیم جس میں اینیمیٹڈ جنسی افعال شامل ہیں، جنسی تھیمز پر مشتمل پرینکس، کم سے کم لباس پر فوکس کے ساتھ رقص؛ رقص میں جسم کے جنسی حصوں کو جان بوجھ کر چھونا یا ان پر مسلسل فوکس کرنا۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: جنسی طور پر تسکین دینے والا مواد
رقص
عریانیت
تعریفیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
واضح، کم از کم ڈھکے ہوئے جنسی جسمانی اعضاء یا مکمل عریانیت، دودھ پلانے کی عریانیت کا منظر جہاں بچہ موجود نہ ہو، جنسی افعال (چاہے وہ دھندلے یا واضح ہی کیوں نہ ہوں)، جنسی موضوعات پر گفتگو جیسے، اعضاء پرستی، تجاویز، تجربات، جنسی مواد والا ویڈیو تھمب نیل (ٹیکسٹس یا لنکس سمیت)، جنسی طور پر شہوت پیدا کرنے والے مناظر اور اشارے، جنسی کھلونے یا آلات کا دکھائی دینا، سیکس انڈسٹری اور ان کے ورکرز سے متعلق مواد، اعضائے تناسل یا مباشرت کے مناظر کو نمایاں کرنے والی جانوروں کی جنسیت، رقص میں جنسی حرکات یا اعمال کی مزاحیہ انداز میں نقل کرنا یا نقالی کرنا؛ شہوانی، شہوت انگیز رقص جس کا مقصد واضح طور پر ناظرین میں جنسی طور پر شہوت پیدا کرنے کا ارادہ ہو۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: جنسی طور پر تسکین دینے والا مواد
رقص
عریانیت
دودھ پلانے کی عریانیت
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
صدمہ پہنچانے والا مواد
عین ممکن ہے کہ ایسا مواد اشتہار کیلئے موزوں نہ ہو جو ناظرین کو ممکنہ طور پر پریشان، متنفر یا حیران کرتا ہو۔ ضروری نہیں کہ غیر سینسر شدہ حیران کن عناصر کی وجہ سے آپ کی ویڈیو اشتہار کیلئے ناموزوں ہو لیکن ایسے معاملوں میں سیاق و سباق سے فرق پڑتا ہے۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
ہلکا یا معتدل حد تک چونکانے والا ایسا مواد جو سینسر کردہ ہو یا جسے تعلیمی، دستاویزی یا دیگر مقاصد کے سیاق و سباق میں دکھایا گیا ہو۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: جسم کے حصے، جسم سے خارج ہونے والے سیال مادے اور فضلہ
طبی اور کاسمیٹک پروسیجرز
حادثات اور چوٹیں
جانور کو کھانے کیلئے کاٹتے اور اسے کھاتے ہوئے دکھانا
تعریفیں
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو |
ایسا خوفناک مواد جو غیر سینسر شدہ ہو یا جس کا مقصد ناظرین کو صدمہ پہنچانا ہو اور اس کے باوجود وہ عام سیاق و سباق میں ہو، جیسے انسانی جسم یا جانور کے جسم کے حصوں کی گرافک تصاویر۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: جسم کے حصے، جسم سے خارج ہونے والے سیال مادے اور فضلہ
طبی اور کاسمیٹک پروسیجرز
حادثات اور چوٹیں
جانور کو کھانے کیلئے کاٹتے اور اسے کھاتے ہوئے دکھانا
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
ایسی ویڈیو جس میں بہت زیادہ صدمہ پہنچانے والا مواد ہو اور جس کا سارا مقصد ناظرین کو صدمہ پہنچانا ہو۔ عموماً، ایسی ویڈیو میں حقیقی سیاق و سباق فراہم نہیں کئے جاتے ہیں، جبکہ دل دہلا دینے والے اور خونیں عناصر، تناؤ یا غلط ہینڈلنگ صاف اور واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: جسم کے حصے، جسم سے خارج ہونے والے سیال مادے اور فضلہ
طبی اور کاسمیٹک پروسیجرز
حادثات اور چوٹیں
جانور کو کھانے کیلئے کاٹتے اور اسے کھاتے ہوئے دکھانا
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
نقصان دہ کارروائیاں اور ناقابل اعتماد مواد
نقصان دہ یا خطرناک اعمال کو فروغ دینے والا ایسا مواد جس کے نتیجے میں شدید جسمانی، جذباتی یا نفسیاتی چوٹ پہنچی ہو اور یہ اشتہار کیلئے موزوں نہیں ہے۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
ویڈیو میں ایسے اسٹنٹس یا اعمال دکھائے گئے ہوں جو ہلکے سے خطرناک ہوں، لیکن یہ ایسے پیشہ ورانہ اور منضبط ماحول میں کئے گئے ہوں جہاں کسی بھی شخص کو سنگین چوٹ نہ پہنچی ہو۔ تعلیمی یا اسکرپٹ پر مبنی مواد میں خطرناک تنظیموں کے مختصر حوالہ جات۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: عام نقصان دہ اور خطرناک کارروائیاں
ناکام سرگرمیوں کی ویڈیو
پرینکس اور چیلنجز
غلط طبی اور سائنسی معلومات
نقصان دہ غلط معلومات
ویپنگ اور تمباکو
شراب
غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں (FTO)
منشیات کی تجارت کرنے والی تنظیمیں (DTO)
تعریفیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو |
ایک غیر پیشہ ورانہ اور غیر منضبط ماحول میں کئے گئے اعمال سمیت، جسمانی نقصان یا پریشان حالی دکھانے لیکن اس پر فوکس نہ کرنے والا مواد۔ کسی تنظیم کے خطرناک لیڈر یا متعلقہ عوامی سروس کے اعلانات کے بارے میں موضوعات۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: عام نقصان دہ اور خطرناک کارروائیاں
ناکام سرگرمیوں کی ویڈیو
پرینکس اور چیلنجز
ویپنگ اور تمباکو
شراب
غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں (FTO)
منشیات کی تجارت کرنے والی تنظیمیں (DTO)
تعریفیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
ایسا مواد جو حادثوں، چوکسی، پرینکس یا خطرناک افعال کو دکھاتا ہے جیسے، تجربات یا اسٹنٹس جن میں صحت کو خطرات لاحق ہیں (جیسے، شراب نوشی یا نہ کھانے والی چیزیں کھانا)؛ ایسی رجحان ساز ویڈیوز پر تبادلۂ خیال کرنا جو اس قسم کا مواد دکھاتی ہوں۔ خطرناک تنظیم کی ستائش کرنا، اس کی بھرتی یا اس کا گرافک خاکہ۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں: عام نقصان دہ اور خطرناک کارروائیاں
ناکام سرگرمیوں کی ویڈیو
پرینکس اور چیلنجز
غلط طبی اور سائنسی معلومات
نقصان دہ غلط معلومات
ویپنگ اور تمباکو
شراب
غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں (FTO)
منشیات کی تجارت کرنے والی تنظیمیں (DTO)
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
نفرت انگیز اور ہتک آمیز مواد
کسی فرد یا لوگوں کے گروپ کے خلاف نفرت پھیلانے، تفریق کو فروغ دینے، بدنام کرنے یا تضحیک کرنے والا مواد اشتہار کیلئے موزوں نہیں ہے۔ طنزیہ یا کامیڈی کے مواد کو استثناء دیا جا سکتا ہے۔ اپنے مواد میں محض کامیڈی کا ارادہ بیان کرنا کافی نہیں ہے۔ عین ممکن ہے کہ اس طرح کا مواد اب بھی اشتہار کیلئے موزوں نہ ہو۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
تحفظ یافتہ گروپس کا حوالہ دینے والا یا غیر نفرت انگیز طریقے سے کسی فرد کی آراء یا اعمال پر تنقید کرنے والا مواد۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:
تعریفیں: 'تحفظ یافتہ گروپ' کا مطلب ایسے گروپس ہیں جن میں نیچے دی گئی خصوصیات موجود ہوں۔ نیچے دی گئی خصوصیات کی بنیاد پر کسی فرد یا لوگوں کے گروپ کے خلاف نفرت پھیلانے، امتیازی سلوک، بدنام اور تضحیک کرنے والے مواد کو مشتہر کیلئے موافق نہیں سمجھا جاتا ہے۔
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو |
ایسا مواد جو ممکن ہے کہ افراد یا گروپس کیلئے جارحانہ ہو لیکن اس کا استعمال تعلیم، خبروں یا کسی دستاویزی فلم کیلئے کیا جاتا ہو۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
ایسی ویڈیو جس میں افراد یا گروپس کے تئیں نفرت یا ہراسگی شامل ہو۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
تفریحی منشیات اور منشیات سے متعلق مواد
غیر قانونی منشیات، ریگولیٹ کردہ قانونی ادویات یا اشیاء یا دیگر خطرناک پروڈکٹس کی فروخت، استعمال یا بیجا استعمال کو فروغ دینے یا نمایاں کرنے والا مواد اشتہار کیلئے موزوں نہیں ہے۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
تفریحی منشیات یا منشیات کے لوازمات سے متعلق ایسے تعلیمی، مزاحیہ یا موسیقی سے متعلق حوالہ جات جس کا مقصد غیر قانونی منشیات کے استعمال کو فروغ دینا یا اس کی ستائش کرنا نہ ہو۔ گیمنگ مواد میں دکھائی گئی منشیات کی ڈیلز۔ منشیات کا استعمال کرتے ہوئے ڈرامائی مواد دکھانے والی دستاویزی یا صحافتی رپورٹس۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں آتی ہیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو |
منشیات کے غیر قانونی استعمال (بشمول انجیکشن) یا تیاری پر توجہ مرکوز کرنے والا ایسا غیر تعلیمی اور غیر معلوماتی مواد جس کا مقصد منشیات کے غیر قانونی استعمال کو فروغ دینا یا اس کی ستائش کرنا نہ ہو۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں آتی ہیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
منشیات کے استعمال کو فروغ دینے یا اس کی ستائش کرنے والا مواد، جیسے تفریحی منشیات کے استعمال کی ترغیب دینے کی غرض سے غیر قانونی منشیات یا منشیات کے لوازمات کی خریداری، تیاری، فروخت یا تلاش کرنے سے متعلق ہدایات فراہم کرنا۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں آتی ہیں:
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
آتشیں اسلحے سے متعلق مواد
حقیقی یا جعلی آتشیں اسلحوں کی فروخت، تیاری، بیجا استعمال یا غلط استعمال پر توجہ دینے والا مواد اشتہار کیلئے موزوں نہیں ہے۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
ایسی ویڈیو جس میں شوٹنگ رینج جیسے محفوظ ماحول میں یا کھلی صاف جگہ پر غیر یا نیم خودکار اور غیر تبدیل شدہ بندوقیں دکھائی گئی ہوں تاکہ آس پاس کھڑے لوگوں یا دوسروں کی زیر ملکیت پراپرٹی کو خطرہ لاحق نہ ہو۔ مرمت یا دیکھ بھال کے لیے آتشیں اسلحہ اور پینٹ بال بندوق کے حصوں کو جوڑتے یا الگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہو۔ ایئر سافٹ یا بال بُلیٹ (BB) بندوقوں کا ذمہ دارانہ استعمال دکھایا گیا ہو۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:
تعریفیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو |
ایسی ویڈیو جس میں ایک منضبط ماحول سے باہر بندوقوں کا استعمال، حفاظتی ساز و سامان کے بغیر دوسروں کے خلاف ایئر سافٹ یا بال بُلیٹ (BB) بندوقوں کا استعمال دکھایا گیا ہو۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
ایسی ویڈیو جس میں بندوق بناتے یا اس میں تبدیلی کرتے (بندوق کے حصوں کو جوڑنے یا الگ کرنے سمیت)، بندوق سازوں یا فروخت کنندگان کو فروغ دیتے یا بندوق فروخت کرنے کی سہولت فراہم کرتے، بالغ کی نگرانی کے بغیر قانونی حد سے کم عمر بچوں کو بندوقوں کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہو۔ ایسی ویڈیو جس میں بمپ اسٹاکس یا ہیئر ٹرگرز، تھرمل نائٹ ویژن یا انفراریڈ سائٹس یا تھرمل، دھماکہ خیز یا اشتعال انگیز گولہ بارود کا استعمال کرتے ہوئے ترمیم شدہ بندوقیں دکھائی گئی ہوں۔ ایسی ویڈیو جس میں زيادہ گنجائش والی میگزینز (30 راؤنڈ یا اس سے زیادہ) کو بندوق سے منسلک یا علیحدہ دکھایا گيا ہو۔ ایسی ویڈیو جس میں ایک ٹرگر پل پر ایک سے زیادہ راؤنڈ فائر کرنے کے لیے مکمل خودکار بندوقیں یا ترمیم شدہ بندوقیں دکھائی گئی ہوں۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
متنازعہ مسائل
'متنازعہ مسائل' ایسے موضوعات ہیں جو ناظرین کے لیے پریشان کن ہو سکتے ہیں، جو اکثر انسانی المیے کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اس پالیسی کا اطلاق اس وقت بھی ہوتا ہے جب مواد خالصتاً تبصراتی ہو یا اس میں کوئی گرافک تصویر شامل نہ ہو۔
متنازعہ مسائل میں بچوں کے ساتھ استحصال، بالغوں کا جنسی استحصال، جنسی طور پر ہراساں کرنا، خود کو نقصان پہنچانا، خودکشی، کھانے سے متعلق عوارض، گھریلو زیادتی، اسقاط حمل اور آرام کی موت شامل ہیں۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
متنازعہ مسائل کو روکنے سے متعلق مواد۔ ایسا مواد جس میں متنازعہ مسائل کا ذکر ویڈیو میں مختصراً کیا گیا ہو اور وہ غیر گرافک اور غیر وضاحتی ہو۔ گھریلو زیادتی، خود اذیتی، بالغوں کے ساتھ جنسی استحصال، اسقاط حمل اور جنسی ہراسگی سے متعلق غیر گرافک، غیر وضاحتی مواد۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں آتی ہیں:
عنوان اور تھمب نیل:
تعریفیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی محدود آمدنی کمائی جا سکتی ہے یا ممکن ہے اس سے کوئی آمدنی حاصل نہ ہو |
متنازعہ مسائل سے متعلق ایسا مواد جو دیکھنے میں پریشان کن نہ ہو، لیکن عین ممکن ہے کہ اس میں قابل اعتراض زبان استعمال کی گئی ہو۔ ڈرامائی، فنکارانہ، تعلیمی، دستاویزی یا متنازعہ مسائل کی سائنسی نمائندگی۔ بچوں کے ساتھ استحصال سے متعلق غیر گرافک، غیر وضاحتی، مرکزی موضوع۔ بالغوں کے ساتھ جنسی استحصال، جنسی ہراسگی یا گھریلو زیادتی سے متعلق غیر گرافک لیکن وضاحتی مواد۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:
عنوان اور تھمب نیل:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
مرکزی موضوع کے طور پر متنازعہ مسائل کی گرافک تصویر کشی یا تفصیلی وضاحتیں۔ درج ذیل حوالہ جات یا سیاق و سباق کے ساتھ کھانے سے متعلق عوارض کا واضح حوالہ: کم ترین BMI یا وزن، پتلا یا کمزور جسم ظاہر کرنا، وزن یا جسم پر مبنی شرمندہ کرنے یا دھمکانے والا مواد، کھانے پر ٹوٹ پڑنے، اسے چھپانے یا ذخیرہ کرنے کا حوالہ، کیلوری کم کرنے کے لئے ورزش کرنا، قے یا جلاب کا غلط استعمال، وزن میں کمی کی پیش رفت کی جانچ کرنا، درجہ بالا رویوں میں سے کسی کو چھپانے کا حوالہ۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں بھی آتی ہیں:
تعریفیں: فوکس یا فوکل سے مراد ایک سیگمنٹ، مکمل ویڈیو یا دیے گئے متنازعہ مسئلے کے بارے میں مسلسل بحث ہے۔ کسی متنازعہ مسئلے کا حوالہ دینا اس مسئلے پر فوکس کرنا نہیں سمجھا جاتا۔ مثال کے طور پر، مختصراً کسی متنازعہ یا حساس موضوع جیسے، "اگلے ہفتے کی ویڈیو میں، ہم خود کشی کی گرتی ہوئی شرحوں پر تبادلۂ خیال کریں گے" کا ذکر کرنا فوکل نہیں مانا جائے گا، لیکن ویڈیو کے کسی سیگمنٹ میں خاص طور پر ایسے کسی موضوع کے بارے میں بات کرنا فوکل تصور کیا جائے گا۔ ضروری نہیں ہے کہ فوکس صرف زبانی ہو۔ اگر کسی تصویر یا متن کا فوکس حساس مسئلے پر ہو تو اسے بھی فوکس تصور کیا جائے گا۔ |
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
حساس ایونٹس
ایک حساس ایونٹ ایک ایسا ایونٹ یا ڈیولپمنٹ ہے جو اعلی کوالٹی، متعلقہ معلومات اور زمینی حقیقت فراہم کرنے اور نمایاں اور منیٹائز شدہ خصوصیات میں غیر حساس یا استحصالی مواد کو کم کرنے کی Google کی صلاحیت کے لیے اہم خطرہ پیدا کرتا ہے۔ حساس ایونٹ کے دوران، ہم ان خطرات سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کر سکتے ہیں۔
حساس ایونٹ کی مثالوں میں شہری ہنگامی حالات، قدرتی آفات، صحت عامہ کے ہنگامی حالات، دہشت گردی اور اس سے متعلقہ سرگرمیاں، تنازعہ یا بڑے پیمانے پر پُرتشدد کارروائیاں شامل ہیں۔ یہ پالیسی تب بھی لاگو ہوتی ہے جب مواد کوئی گرافک تصویر پر مشتمل نہ ہو۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
جان کے نقصان یا ایسے المیے پر مشتمل گفتگوئیں جو استحصال آمیز یا مسترد کرنے والی نہیں ہیں۔ بعض حالات میں، ہم متاثرین کے ساتھ بدسلوکی یا استحصال سے بچنے کے لیے حساس ایونٹ سے متعلق کسی بھی مواد کو منیٹائز کرنے سے روک سکتے ہیں۔ سیاق و سباق اہم ہے: مثال کے طور پر، ہم مواد کو اشتہاری آمدنی حاصل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں اگر اس میں مستند خبروں کی رپورٹنگ، دستاویزی مواد یا کسی حساس ایونٹ کے بارے میں بحث شامل ہو۔ |
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
تخلیق کاران ایسے مواد کو منیٹائز نہیں کر سکتے جو کسی حساس ایونٹ سے فائدہ اٹھاتا ہو یا اس کا استحصال کرتا ہو۔ مثالیں (غیر جامع):
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
بے ایمان رویے کو فعال کرنا
ایسا مواد جس میں غیر ایماندارانہ برتاؤ کی ستائش یا فروغ دینے والا عمل دکھایا گیا ہو، جیسے غیر قانونی طور پر گھسنا، دھوکہ دہی یا کمپیوٹر ہیکنگ جو ذاتی ہو یا جس کیلئے ادائیگی کی گئی ہو۔
پالیسی کی تفصیلاشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
بدنیتی پر مبنی رویے سے متعلق تعلیمی، مزاحیہ یا موسیقی سے متعلق حوالہ جات یا بیانات۔ ایسا مواد جو بدنیتی پر مبنی رویے کو فروغ نہیں دیتا ہے، جیسے ضابطۂ اخلاق کے خلاف بدعنوانیوں سے متعلق صحافتی رپورٹس۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں آتی ہیں: غیر قانونی طور پر گھسنا
ہیکنگ
جرم
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
ایسا مواد جس کا مقصد ناظرین کو یہ سکھانا ہو کہ وہ نقصان دہ طریقوں سے سسٹمز، آلات یا پراپرٹی تک کس طرح غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں یا ان میں کس طرح غیر مجاز تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ ایسے افعال کو دکھانا جو پراپرٹی کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔ ایسے پروڈکٹس یا سروسز پیش کرنا جو گمراہ کرنے یا دھوکہ دینے میں مدد کرتے ہیں، جیسے اکیڈمک مضمون نویسی کی سروسز یا مقابلہ جاتی ای اسپورٹس میں جیتنے کے طریقوں کو ہیک کرنا مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں آتی ہیں: غیر قانونی طور پر گھسنا
ہیکنگ
غیر اخلاقی پروڈکٹس یا سروسز
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
بچوں اور فیملی کے لیے نامناسب مواد
YouTube پر منیٹائز کرنے کے لیے "بچوں کے لیے تیار کردہ" مواد فیملی آڈئینس کے لیے مناسب ہونا چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسے بچوں اور فیملی مواد کے لیے YouTube کے معیار کے اصولوں کی پیروی کرنی چاہیے اور ہمارے پروگرام کی پالیسیوں کی پیروی کرنی چاہیے۔
پالیسی کی تفصیلوہ مواد جو منفی رویے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے
منفی رویوں کو فروغ دینا جو بچوں پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
اشتہارات سے متعلق رہنمائی | سوالنامے کے اختیارات اور تفصیلات |
---|---|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کمائی جا سکتی ہے |
ایسا مواد جو مثبت رویے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور بچوں کیلئے نقصان دہ نہیں ہے۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں آتی ہیں:
|
اس مواد سے اشتہارات سے حاصل ہونے والی کوئی آمدنی نہیں ہوگی |
وہ مواد جو دھوکہ دینے یا دھمکانے جیسے منفی رویے کو فروغ دے کر بچوں پر اثر انداز ہو سکتا ہو یا وہ مواد جس کی وجہ سے بچوں کو سنگین جسمانی یا جذباتی نقصان پہنچ سکتا ہو۔ مواد کی وہ چند مثالیں جو اس زمرے میں آتی ہیں:
|
قانونی حد سے کم عمر بچوں کو ہدف بنانے والا بالغ مواد
ایسی تھیمز جن کا زیادہ تر تعلق نو عمر یا بالغ ناظرین کے ساتھ ہے جیسے عریانیت، سیکس، حقیقی تشدد، منشیات، شراب یا ویڈیو، تھمب نیل یا عنوان میں بے حُرمتی۔
زمرہ | محدود ہے یا کوئی اشتہار نہیں ہے |
---|---|
ایسا مواد جسے بظاہر اس طرح تیار کیا گیا ہو کہ وہ بچوں اور فیملیز کیلئے موزوں دکھائی دے لیکن اس میں بالغوں سے متعلق تھیمز شامل ہوں۔ |
|
بچوں کو ہدف بنانے والا صدمہ انگیز مواد
ایسا مواد جو بالغوں کیلئے محفوظ ہے لیکن بچوں کو صدمہ پہنچا سکتا یا خوفزدہ کر سکتا ہے، جیسے بالغوں کیلئے ڈراونی فلموں کے کردار یا اغوا اور ڈراونی فلموں جیسی جمپ اسکیئر تھیمز۔
زمرہ | محدود ہے یا کوئی اشتہار نہیں ہے |
---|---|
ایسا مواد جسے بظاہر اس طرح تیار کیا گیا ہو کہ وہ بچوں اور فیملیز کے لیے موزوں دکھائی دے لیکن اس میں بچوں کو ڈرانے یا چونکانے والا مواد شامل ہو۔ |
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
تمباکو سے متعلق مواد
تمباکو اور تمباکو سے متعلق پروڈکٹس کو فروغ دینے والا مواد اشتہار کیلئے موزوں نہیں ہے۔ یہ پالیسی YouTube اسٹوڈیو میں سیلف سرٹیفیکیشن کے سوالنامے میں نقصان دہ یا خطرناک کارروائیوں سے متعلق ہے، اسلئے مفصل رہنمائی کیلئے اسے بھی چیک کرنا نہ بھولیں۔
مثالیں (غیر جامع)زمرہ | محدود ہے یا کوئی اشتہار نہیں ہے |
---|---|
تمباکو کو فروغ دینا |
|
تمباکو سے متعلقہ پروڈکٹس کو فروغ دینا |
|
تمباکو نوشی کو سیمولیٹ کرنے کیلئے تیار کردہ پروڈکٹس کو فروغ دینا |
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
اشتعال انگیز اور ذلت آمیز
عین ممکن ہے کہ اشتعال انگیز، فتنہ انگیز یا توہین آمیز مواد اشتہار کیلئے موزوں نہ ہو۔ یہ پالیسی YouTube اسٹوڈیو میں سیلف سرٹیفیکیشن کے سوالنامے میں نفرت انگیز یا ہتک آمیز مواد سے متعلق ہے، اسلئے مفصل رہنمائی کیلئے اسے بھی چیک کرنا نہ بھولیں۔
مثالیں (غیر جامع)زمرہ | محدود ہے یا کوئی اشتہار نہیں ہے |
---|---|
ایسا مواد جو اشتعال انگیز اور ذلت آمیز ہو |
|
کسی فرد یا افراد کے گروپ کو ہراساں کرنے، خوف زدہ کرنے یا ایذا پہنچانے والا مواد |
|
ان پوری گائیڈلائنز میں استعمال کردہ اہم شرائط کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ہمارا تعریفوں کا ٹیبل دیکھیں۔
تعریفیں
ہماری مشتہر کے موافق مواد کی گائیڈلائنز میں عام طور پر استعمال کردہ شرائط کو بہتر طور پر سمجھنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے ہم نے تعریفوں کا ایک ٹیبل تیار کیا ہے۔
تعریفیںشرائط | تعریفیں |
---|---|
موسیقی | اس سے مراد کوئی بھی ایسی ویڈیو ہے جس میں موسیقی شامل ہو، جیسے کہ آفیشل موسیقی ویڈیوز، آرٹ ٹریکس، بیکنگ ٹریکس، انٹرو/آؤٹرو موسیقی، موسیقی ویڈیوز پر ردعمل، رقص کے ٹیوٹوریلز کے دوران چلنے والی موسیقی، YouTube کے ٹولز کے ذریعے شامل یا حاصل کی گئی موسیقی یا پس منظر میں چلائی گئی موسیقی۔ اس کا اطلاق شاعری اور بول چال کے الفاظ کی کارکردگیوں پر نہیں ہوتا۔ |
تعلیمی |
'تعلیمی' کا مطلب ہے ناظرین کو کسی موضوع کے بارے میں جان بوجھ کر غلط معلومات دئے بغیر انہیں اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنا یا انہیں اس کے بارے میں پڑھانا۔ تعلیمی مواد رائے کا فطری اظہار ہوتا ہے، جیسے محفوظ سیکس کے طریقوں پر تبادلۂ خیال۔ مندرجہ ذیل اصطلاحات سیاق و سباق کے اعتبار سے متعلق ہیں:
|
فنکارانہ | 'فنکارانہ' سے مراد وہ فن ہے جس کا مقصد انسانی تخلیقیت کا اظہار ہے، جیسے پینٹنگ، ڈرائنگز، فن تعمیر، مجسمہ سازی، ادب، شاعری، موسیقی، کارکردگی، اسکرپٹ پر مبنی مواد۔ اس کی مثال شاعری پڑھنے والی ایک ویڈیو ہے۔ |
ڈرامائی |
'ڈرامائی' کا مطلب ہے اسکرپٹ کے مطابق تیار کردہ مواد، جیسے اینیمیٹڈ مواد سمیت موویز یا خیالی سیٹنگز۔ |
گرافک، گرافکنیس |
'گرافک' یا 'گرافکنیس' کا مطلب ہے فُحش اور حقیقت پسندانہ تصویر کشی شامل کرنا، اس کی مثالیں نیچے دی گئی ہیں:
|
حقیقت نگاری |
'حقیقت نگاری' کا مطلب ہے شدت کی تین سطحیں:
|
صَرِيح، صَرِيح پن |
'صَرِيح' یا 'صَرِيح پن' کا مطلب یہ ہے کہ مواد میں خلاف ورزی کرنے والا کتنا موضوع موجود ہے یا دکھائی دیتا ہے۔ اس کی چند مثالیں یہ ہیں:
|
مضمر، مخفی |
'مضمر' یا 'مخفی' کا مطلب ہے خلاف ورزی کرنے والے موضوع کی اشاراتی، بالواسطہ موجودگی یا مرئیت۔ اس کی چند مثالیں یہ ہیں:
|
فوکس، فوکل |
'فوکس' یا 'فوکل' سے مراد وہ ویڈیو ہے جس کا کوئی سیگمنٹ یا وہ پوری ویڈیو دئے گئے موضوع پر مبنی ہو اور اس میں موضوع کا بار بار حوالہ دیا گیا ہو اور اس پر توجہ مرکوز ہو۔ متنازعہ یا حساس کے بطور مندرج موضوعات میں سے کسی ایک کا سرسری حوالہ دینا اشتہارات نہ دینے کی وجہ نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، مختصراً کسی متنازعہ یا حساس موضوع (جیسے، 'اگلے ہفتے کی ویڈیو میں، ہم خود کشی کی گرتی ہوئی شرحوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔') کا ذکر کرنا فوکل نہیں مانا جائے گا، لیکن ویڈیو کے کسی سیگمنٹ میں خاص طور پر ایسے کسی موضوع کے بارے میں بات کرنا فوکل تصور کیا جائے گا۔ ضروری نہیں ہے کہ فوکس صرف زبانی ہو۔ اگر کسی تصویر یا متن کا فوکس حساس مسئلے پر ہو تو اسے بھی فوکس تصور کیا جائے گا۔ اس کی چند مثالیں یہ ہیں:
|
سرسری |
'سرسری' سے مراد وہ لمحات ہیں جو مواد کا فوکس (فوکل نہیں) نہیں ہیں اور ان میں متنازعہ یا حساس کے بطور مندرج موضوعات کے سرسری حوالے شامل ہوں۔ مثال کے طور پر، مختصراً کسی متنازعہ یا حساس موضوع (جیسے، 'اگلے ہفتے کی ویڈیو میں، ہم خود کشی کی گرتی ہوئی شرحوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔') کا ذکر کرنا فوکل نہیں بلکہ سرسری مانا جائے گا۔ |
سنسنی خیز |
سنسنی خیز کا مطلب لوگوں میں ان چیزوں کو جاننے کا تجسس یا دلچسپی پیدا کرنا ہے، جو خاص طور پر مبالغہ آمیز، گرافک یا حساس تفصیلات کو شامل کرنے کے ذریعے کیا جاتا ہو۔
|
YouTube پر اپ لوڈ کردہ تمام ویڈیوز کا YouTube کی سروس کی شرائط اور کمیونٹی گائیڈلائنز کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ اشتہارات کے ساتھ منیٹائز کرنے کا اہل ہونے کیلئے، آپ کو YouTube منیٹائزیشن کی پالیسیوں اور پروگرام کی پالیسیوں کی پیروی کرنے کی ضرورت ہوگی۔
ہم ان صورتوں میں آپ کے پورے چینل پر اشتہارات کو غیر فعال کرنے کا حق محفوظ رکھ سکتے ہیں جہاں آپ کا بیشتر مواد کسی مشتہرین کے لیے موزوں نہ ہو یا جہاں مکرر، سنگین خلاف ورزیاں ہوں (مثال کے طور پر ایسے مواد کو اپ لوڈ کرنا جو اشتعال انگیز، ذلت آمیز یا نفرت انگیز ہو)۔