ہتک عزت

ہتک عزت کے قوانین ملک کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں لیکن عام طور پر ایسے مواد کے بارے میں ہوتے ہیں جو دوسرے شخص یا کاروبار کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہو۔ ہر چند کہ ہتک عزت کی تعریف دنیا بھر میں مختلف ہوتی ہے، عام طور پر، ہتک عزت کوئی بھی ایسا غلط بیان ہوتا ہے جو کسی شخص کی ساکھ کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے یا جس کی وجہ سے کسی شخص سے پرہیز یا احتراز کیا جاتا ہے۔

ہتک عزت کو مسدود کرنے کی اپنی کارروائی میں، ہم مقامی قانونی قابل غور امور کو زیر غور رکھتے ہیں، اور کچھ معاملات میں، ہمیں عدالتی حکم کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں ہتک عزت کو مسدود کرنے کی درخواست پر کارروائی کرنے کا اہل ہونے کیلئے، دعوے کا مخصوص ہونا اور بہت زیادہ تعاون یافتہ ہونا ضروری ہے۔ مثلاً، یہ وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کے خیال میں بیانات کیوں غلط ہیں اور کیسے ان سے آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

کچھ معاملات میں، اپ لوڈ کنندگان جان بوجھ کر نقصان دہ مواد کو ہٹا دیتے ہیں۔ چونکہ عدالتی حکم حاصل کرنا مہنگا اور وقت طلب ہو سکتا ہے، ہم صارفین کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ زیر بحث مواد کے اپ لوڈ کنندگان سے براہ راست طور پر رابطہ کریں۔

اگر آپ اپ لوڈ کنندہ سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں تو اس بات پر غور کریں کہ آیا ہماری رازداری یا ہراساں کرنے کی پالیسی کے تحت ویڈیو اخراج کے معیارات کو پورا کرتی ہے۔

اگر آپ نے اپ لوڈ کنندہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے اور آپ کا خیال ہے کہ ہتک عزت کا دعوی رازداری یا ہراساں کرنے کی شکایت سے زیادہ مناسب ہے تو براہ کرم ذیل میں ڈراپ ڈاؤن سے تنازعہ کے اپنے ملک کو منتخب کریں اور ڈائریکشنز کی پیروی کریں۔ 

چونکہ ہم پوسٹنگز کی صداقت کے بارے میں منصفی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، لہذا ہم ہتک عزت کے الزامات کے سبب ویڈیو پوسٹنگز کو نہیں ہٹاتے ہیں۔ کمیونیکیشنز ڈیسنسی ایکٹ کے سیکشن 230‎(c)‎ کے مطابق، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ کے جو بھی ممکنہ دعوے ہیں، انہیں براہ راست اس شخص کے خلاف دائر کریں جس نے مواد شائع کیا ہے۔ اگر آپ مواد کے تخلیق کار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو نوٹ کریں کہ ہم ایسے کسی بھی حکم کی تعمیل کیلئے تیار ہو سکتے ہیں جس میں مواد کے تخلیق کار سے زیر بحث اشاعت کو ہٹانے کا مطالبہ ہو۔

اگر www.youtube.com پر پوسٹ کردہ مواد کے ضمن میں عدالت کا کوئی حکم موجود ہے تو آپ اسے ہمیں مندرجہ ذیل پتے پر بذریعہ ڈاک ارسال کر سکتے ہیں: YouTube, Inc.,‎ ‎Attn Legal Support, 901 Cherry Ave.,‎ Second Floor, San Bruno, CA 94066.‎

متبادل طور پر، ہو سکتا ہے کہ آپ اپ لوڈ کنندہ سے رابطہ کرنا چاہیں۔

اگر آپ کو کاپی رائٹ کے تعلق سے کوئی تشویش لاحق ہے تو براہ کرم ہمارا کاپی رائٹ سینٹر ملاحظہ کریں۔ اگر آپ کو YouTube کی پالیسی کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے کوئی اضافی تشویش لاحق ہے تو براہ کرم ہمارا مرکز اطلاع دہندگی ملاحظہ کریں۔

اگر آپ اوپر ڈراپ ڈاؤن میں اپنا ملک تلاش نہیں کر پاتے ہیں

YouTube.com امریکی قانون کے زیر انتظام ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
388227301789942355
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false