ویڈیوز میں معلوماتی کارڈز شامل کریں

آپ اپنی ویڈیوز کو مزید متعامل بنانے کیلئے معلوماتی کارڈز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ معلوماتی کارڈز کسی ویڈیو، پلے لسٹ، چینل یا لنک کو نمایاں کر سکتے ہیں۔ کارڈز ان ویڈيوز پر دستیاب نہیں ہیں جنہیں بچوں کیلئے تیار کردہ کے بطور سیٹ کیا گیا ہے۔

کسی ویڈیو میں کارڈز شامل کریں

کسی ویڈیو میں کارڈز شامل کرنے کیلئے، ذیل کے مراحل پر عمل کریں۔

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، مواد کو منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. بائیں مینو سے، ایڈیٹر کو منتخب کریں۔
  5. معلوماتی کارڈز  منتخب کریں اور وہ کارڈ منتخب کریں جسے آپ شامل کرنا چاہتے ہیں۔ نوٹ کریں: آپ ایک ویڈیو میں 5 کارڈز تک شامل کر سکتے ہیں۔
    • ویڈیو: یہ معلوماتی کارڈ آپ کو عوامی YouTube ویڈیو سے لنک ہونے کی اجازت دیتا ہے تاکہ آپ کے ناظرین اس کے ساتھ تعامل کر سکیں۔ 
    • پلے لسٹ: یہ معلوماتی کارڈ آپ کو عوامی YouTube پلے لسٹ سے لنک ہونے کی اجازت دیتا ہے تاکہ آپ کے ناظرین اسے دیکھ سکیں۔
    • چینل: یہ معلوماتی کارڈ آپ کو YouTube چینل سے لنک ہونے کی اجازت دیتا ہے تاکہ آپ کے ناظرین اس کے ساتھ مصروف ہو سکیں۔ مثلاً، آپ کی ویڈیو میں مدد کرنے والے چینل کا شکریہ ادا کرنے کیلئے یا ناظرین کو کسی دوسرے چینل کی تجویز کرنے کیلئے آپ معلوماتی کارڈز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
    • لنک: اگر آپ YouTube پارٹنر پروگرام میں ہیں تو یہ معلوماتی کارڈ آپ کو آپ کے ناظرین کے ساتھ اشتراک کرنے کیلئے کسی خارجی ویب سائٹ سے لنک ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ اپنی ویڈیوز میں اختتامی اسکرینز بھی شامل کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں: یقینی بنائیں کہ آپ کی لنک کردہ خارجی ویب سائٹ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز اور سروس کی شرائط سمیت، ہماری پالیسیوں کی تعمیل کرتی ہے۔ خلاف ورزیوں کی وجہ سے کارڈ یا لنک کو ہٹایا جا سکتا ہے، اسٹرائیکس آ سکتی ہیں یا آپ کے Google اکاؤنٹ کو معطل کیا جا سکتا ہے۔
  6. ویڈیو کے نیچے کارڈ کیلئے وقت آغاز تبدیل کریں۔
  7. ویڈیو کے بارے میں اختیاری پیغام اور جھلکی ٹیکسٹ شامل کریں۔ نوٹ: چینل کارڈز کیلئے پیغام اور جھلکی ٹیکسٹ مطلوب ہیں۔
  8. محفوظ کریں پر کلک کریں۔

ناظرین کارڈز کے ساتھ کیسے تعامل کر سکتے ہیں

کارڈز کو متعلقہ معلومات کے ساتھ ویڈیوز کی تکمیل کرنے اور ناظر کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سسٹم کے ارتقائی سفر کرنے پر، ہم کارکردگی، ناظر کے برتاؤ اور اس کے زیر استعمال آلے کی بنیاد پر سب سے زيادہ متعلقہ جھلکیاں اور کارڈز دکھانے کیلئے اس کو بہتر بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ناظرین کا کارڈز حاصل کرنے کا طریقہ

  • جب ناظر آپ کی ویڈیو دیکھ رہا ہو تو وہ آپ کے متعین کردہ وقت کیلئے جھلکی دیکھے گا۔
  • جب جھلکی نظر نہ آ رہی ہو تو ناظرین پلیئر کے اوپر ہوور کر سکتے ہیں اور کارڈ آئیکن پر کلک کر سکتے ہیں۔ موبائل پر، جب بھی پلیئر کنٹرولز نظر آ رہے ہوں تو ناظرین کارڈ آئیکن کو دیکھ سکتے ہیں۔
  • جب وہ جھلکی یا آئیکن پر کلک کرتے ہیں تو وہ ویڈیو پر کارڈز کو براؤز کر سکتے ہیں۔

کارڈز آپ کے مواد کو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں

  • اگر Content ID کے ذریعے آپ کی ویڈیو پر دعوی کر لیا گیا ہے اور مواد کے مالک نے مہم ترتیب دی ہے تو آپ کے کارڈز دکھائی نہیں دیں گے۔ Content ID کے بارے میں مزید جانیں۔
  • کارڈز کو ڈسپلے کرنے والی ویڈيوز کال ٹو ایکشن اوورلے نہیں دکھائیں گی۔

ویڈیوز پر کارڈز کس طرح دکھائی دیتے ہیں

کارڈز ویڈیو کی تفصیل کے نیچے دکھائی دیتے ہیں۔ اگر کسی ویڈیو پر متعدد کارڈز ہیں تو ویڈیو چلتے وقت ناظرین انہیں اسکرول کر سکتے ہیں۔

کارڈز کو کون دیکھا سکتا ہے؟

یہ خصوصیت کمپیوٹر پر ناظرین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ خصوصیت Adobe Flash پر دستیاب نہیں ہے۔

ناظرین ان ویڈیوز پر کارڈز نہیں دیکھ سکتے ہیں جو "بچوں کیلئے تیار کردہ" کے بطور سیٹ ہیں۔
 

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10728596442374469709
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false