کسی ویڈیو کو پسند یا ناپسند کریں

کسی ویڈیو کو پسند کرنا ویڈیو کے تخلیق کار کو یہ بتانے کا فوری طریقہ ہے کہ آپ ان کے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اگر آپ سائن ان ہیں تو کسی ویڈیو کو پسند کرنے سے یہ آپ کی "پسند کردہ ویڈیوز" پلے لسٹ میں شامل ہو جائے گی۔

اگر آپ کسی ویڈیو کے سب سے بڑے مداح نہیں ہیں تو ناپسند کرنا اپنی رائے ظاہر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ نامناسب مواد کی اطلاع دینا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کی بجائے ویڈیو کی اطلاع دینی چاہیے۔

5 دسمبر، 2019 کے بعد، آپ کی عوامی ”پسند کردہ ویڈیوز“ پلے لسٹ کو نجی بنا دیا جائے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف آپ اس پلے لسٹ کو دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اب بھی ویڈیوز کو پسند کر سکتے ہیں اور ویڈیوز پر اب بھی پسندیدگیوں کی تعداد دکھائی دے گی۔

ویڈیوز کو پسند یا ناپسند کریں

ویڈیو کو پسند کرنے کے لیے، ویڈیو پلیئر کے تحت اظہار پسندیدگی کا استعمال کریں۔ ویڈیو کو ناپسند کرنے کے لیے، اظہار ناپسندیدگی کا استعمال کریں۔ اپنے انتخاب کو کالعدم کرنے کے لیے، بس آئیکن کو دوبارہ منتخب کریں۔

تبصروں پر دل

اگر آپ کمیونٹی ٹیب یا دیکھنے کے صفحہ پر کوئی تبصرہ کرتے ہیں تو تخلیق کاران آپ کے تبصرے کی خاطر ستائش کا اظہار کرنے کیلئے دل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

جب کوئی تخلیق کار آپ کے تبصرے پر دل کا استعمال کرتا ہے تو آپ کو دو طریقوں سے معلوم ہوگا:

  • اپنے تبصرہ پر، آپ چھوٹے دل کے ساتھ تخلیق کار کا اوتار دیکھیں گے۔
  • (ڈیسک ٹاپ اور موبائل پر آپ کی آپٹ ان کی ترتیبات کی بنیاد پر) آپ کو ایک اطلاع ملے گی کہ ایک چینل کا مالک "آپ کا تبصرہ پسند کرتا ہے۔"

اپنی پسند کردہ ویڈیوز ملاحظہ کریں

جب آپ کسی ویڈیو کو پسند کرتے ہیں تو اسے خود کار طور پر ایک پلے لسٹ میں شامل کر دیا جاتا ہے تاکہ آپ اپنی تمام پسند کردہ ویڈیوز کو دوبارہ دیکھ سکیں۔ آپ کی پسند کردہ ویڈیوز کو دیکھنے کا طریقہ پیش ہے:

  1. اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں جانب مینو میں، پسند کردہ ویڈیوز  کو منتخب کریں۔

پسند کردہ ویڈیوز کی پلے لسٹ میں زیادہ سے زیادہ 5000 ویڈیوز ڈسپلے کی جا سکتی ہیں۔

پسند کردہ ویڈیوز ہٹائیں

آپ ویڈیوز سے "پسندیدگیاں" ہٹا سکتے ہیں اور اپنی پسند کردہ ویڈیوز کی پلے لسٹ کا نظم کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں جانب مینو میں، پسند کردہ ویڈیوز  کو منتخب کریں۔
  3. ویڈیو کے بغل میں مزید '' اور پھر پسند کردہ ویڈیوز سے ہٹائیں  پر کلک کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12325765072442588167
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false