اثاثے کے لیبلز تخلیق کریں اور ان کا نظم کریں

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔
اثاثے کے لیبلز آپ کو آپ کے اثاثوں کو حسب ضرورت زمروں میں منظم کرنے دیتے ہیں، جس سے درج ذیل امور مزید آسان ہو جاتے ہیں:
  • آپ کو مطلوب اثاثے کو تلاش کرنا
  • کسی مخصوص لیبل کا اطلاق کر کے سبھی اثاثوں کو اپ ڈیٹ کرنا
  • کسی مخصوص لیبل کا اطلاق کر کے تمام اثاثوں کیلئے مہمات تخلیق کرنا
  • اثاثے کی کارکردگی کا تجزیہ کرنا
نوٹ: آپ فی اثاثہ 30 لیبلز تک لاگو کر سکتے ہیں۔ آپ فی مواد کا منتظم زیادہ سے زیادہ 15,000 لیبلز رکھ سکتے ہیں۔ ان حدود میں رہنے کیلئے اثاثے کے لیبلز حذف کرنے کا طریقہ سیکھیں۔
 
اثاثے کے لیبلز دیکھیں

اپنے موجودہ لیبلز کی فہرست اور ان اثاثوں کو دیکھنے کیلئے جن پر ان لیبلز کا اطلاق کیا گیا ہے:

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، اثاثے کے لیبلز منتخب کریں۔
  3. کسی اثاثے کے لیبل پر کلک کر کے ان اثاثوں کی فہرست دیکھیں جن پر اس لیبل کا اطلاق کیا گیا ہے۔
    • آپ اس اثاثہ کے لیبل کو استعمال کرنے والی دعوی کی ہوئی ویڈیوز یا مہمات کی فہرست دیکھنے کیلئے دعوی کی ہوئی ویڈیوز  یا مہمات  پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔
اثاثہ کے لیبل کی معلومات برآمد کریں

اپنے اثاثہ لیبلز کے بارے میں معلومات والی ‎.CSV اسپریڈ شیٹ برآمد کرنے کیلئے، جیسے ہر لیبل کے ساتھ وابستہ اثاثوں، دعوؤں اور مہمات کی تعداد:

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، اثاثے کے لیبلز  منتخب کریں۔
  3. ہر اس اثاثہ لیبل کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں جس کے بارے میں آپ معلومات برآمد کرنا چاہتے ہیں۔
    • ایک ہی صفحہ پر تمام اثاثوں کو منتخب کرنے کیلئے، سب سے اوپر "سبھی کو منتخب کریں" باکس کو نشان زد کریں۔
    • تمام صفحات پر تمام اثاثوں کو منتخب کرنے کیلئے، سب سے اوپر "سبھی کو منتخب کریں" باکس کو نشان زد کریں، پھر ”تمام مماثلتیں منتخب کریں“ پر کلک کریں۔
  4. برآمد کریں اور پھرکوما سے علیحدہ کردہ اقدار (‎.CSV) پر کلک کریں۔
    • فائل کی پروسیسنگ شروع ہو جائے گی۔ آپ اس صفحے سے کہیں اور نیویگیٹ کر سکتے ہیں یا فائل کی پروسیسنگ کے دوران دیگر وافر کارروائیاں انجام دے سکتے ہیں۔
  5. فائل کی پروسیسنگ مکمل ہونے پر، سرفہرست بینر سے ڈاؤن لوڈ کریں پر کلک کریں۔
اثاثے کے نئے لیبلز تخلیق اور لاگو کریں

اثاثے کے نئے لیبلز تخلیق کرنے اور انہیں اپنے اثاثوں پر لاگو کرنے کیلئے:

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، اثاثے  منتخب کریں۔
  3. ہر اس اثاثے کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں جس پر آپ نیا لیبل لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
    • ایک ہی صفحہ پر تمام اثاثوں کو منتخب کرنے کیلئے، سب سے اوپر "سبھی کو منتخب کریں" باکس کو نشان زد کریں۔
    • تمام صفحات پر تمام اثاثوں کو منتخب کرنے کیلئے، سب سے اوپر "سبھی کو منتخب کریں" باکس کو نشان زد کریں، پھر ”تمام مماثلتیں منتخب کریں“ پر کلک کریں۔
  4. سرفہرست بینر سے، اثاثہ کے لیبلز اپ ڈیٹ کریں پر کلک کریں۔
  5. اپنے اثاثے کے نئے لیبل کا نام درج کریں۔
    • اگر آپ کے پاس پہلے ہی سے اُس نام کا لیبل نہیں ہے تو نام کے پاس "(نیا تخلیق کریں)" دکھائی دے گا۔ لیبل پہلے ہی سے موجود ہونے کی صورت میں، اس میں "(نیا تخلیق کریں)" دکھائی نہیں دے گا۔
    • لیبل کے ناموں میں اسپیسز شامل ہو سکتے ہیں۔ ان میں زاویہ نما قوسین، کوماز، کولنز، ایمپرسینڈز، فیصد کی علامت یا پائپ کیریکٹر ”|“ شامل نہیں ہو سکتے۔
    • لیبل کے واضح اور مخصوص نام تخلیق کرنے کے بارے میں تجاویز کیلئے، ہمارے اثاثے کے لیبلز کیلئے بہترین طرز عمل کو پڑھیں۔
  6. اپنے نئے اثاثہ لیبل اور پھر شامل کریں کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں۔
دستی طور پر دعوی کرنے کا ٹول استعمال کرنے والے پارٹنرز کیلئے، اثاثے کے لیبلز کو دستی طور پر دعوی کرنے کے ٹول میں اثاثے تخلیق کرتے وقت بھی تخلیق اور لاگو کیا جا سکتا ہے۔
موجودہ اثاثہ کے لیبلز لاگو کریں

آپ اثاثے کے لیبلز  صفحہ سے یا اثاثے  صفحہ سے اپنے موجودہ اثاثوں پر اثاثے کے موجودہ لیبلز کو لاگو کر سکتے ہیں۔

اثاثہ کے لیبلز صفحہ سے

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، اثاثے کے لیبلز  منتخب کریں۔
  3. اس اثاثہ لیبل پر کلک کریں جسے آپ اپنے اثاثوں پر لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
  4. اثاثے شامل کریں پر کلک کریں۔
  5. ہر اس اثاثے کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں جس پر آپ لیبل لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
  6. اثاثے شامل کریں پر کلک کریں۔

اثاثوں کے صفحہ سے

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، اثاثے  منتخب کریں۔
  3. ہر اس اثاثے کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں جس پر آپ لیبل لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
    • ایک ہی صفحہ پر تمام اثاثوں کو منتخب کرنے کیلئے، سب سے اوپر "سبھی کو منتخب کریں" باکس کو نشان زد کریں۔
    • تمام صفحات پر تمام اثاثوں کو منتخب کرنے کیلئے، سب سے اوپر "سبھی کو منتخب کریں" باکس کو نشان زد کریں، پھر ”تمام مماثلتیں منتخب کریں“ پر کلک کریں۔
  4. سرفہرست بینر سے، اثاثہ کے لیبلز اپ ڈیٹ کریں  پر کلک کریں۔
  5. وہ اثاثہ لیبل تلاش کریں جسے آپ لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
  6. اثاثہ لیبل اور پھر شامل کریں کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں۔
اثاثے کے لیبلز کے ناموں کو تبدیل کریں

موجودہ اثاثے کے لیبلز کے ناموں کو تبدیل کرنے کیلئے:

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، اثاثے کے لیبلز کو منتخب کریں۔
  3. اس اثاثہ لیبل پر کلک کریں جس کا آپ نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
  4. اثاثہ لیبل کی تفصیل کے صفحہ پر، دائیں مینو سے، میٹا ڈیٹا کو منتخب کریں۔
  5. اثاثہ لیبل کے باکس میں، نئے اثاثہ لیبل کا نام درج کریں۔
  6. محفوظ کریں پر کلک کریں۔
 
آپ CSV تمثیلات، DDEX فیڈ یا YouTube Content ID API کا استعمال کر کے بھی اثاثے کے لیبلز کا نظم کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12515022549703312108
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false