تبصرے ملاحظہ کریں، ترتیب دیں، یا حذف کریں

YouTube پر تبصروں کو پوسٹ کرنے اور ان کے ساتھ مشغول ہونے کا طریقہ

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کے لیے YouTube ناظرین کا چینل سبسکرائب کریں۔

اگر کسی ویڈیو کے مالک نے تبصروں کو آن کر رکھا ہے تو آپ تبصروں کو شائع کر سکتے ہیں اور کسی ویڈیو پر دوسرے تبصروں کو پسند، ناپسند کر سکتے ہیں یا ان کا جواب دے سکتے ہیں

کسی ویڈیو پر تبصرے ملاحظہ کریں

کسی ویڈیو پر تبصرے ملاحظہ کرنے کے لیے، ویڈیو کے صفحہ کو اسکرول کریں۔ جوابات کو بات چیت کی پیروی آسان بنانے کیلئے سلسلہ وار بنایا گيا ہے۔ YouTube تبصرے عوامی ہیں اور کوئی بھی شخص اس تبصرے کا جواب دے سکتا ہے جو آپ شائع کرتے ہیں۔

اگر آپ کو اطلاع ملنے کے بعد کوئی تبصرہ نہ مل سکے تو ایسا ممکن ہے کہ اس تبصرے کو پہلے ہی ہٹا دیا گیا ہو۔ تبصروں کو اصل شائع کرنے والا شخص، چینل کا مالک ہٹا سکتا ہے یا پالیسی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے انہیں ہٹایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی تبصرہ نامناسب ہے تو آپ اسپام یا بیجا استعمال کے طور پر اس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ اگر آپ تخلیق کار ہیں تو آپ تبصرے کے ماڈریشن ٹولز کا استعمال اپنی ویڈیوز پر تبصروں کا نظم کرنے کے لئے بھی کر سکتے ہیں۔
اپنے تبصرے کی سرگزشت دیکھیں

آپ ان عوامی تبصروں کو ملاحظہ کر سکتے ہیں جو آپ نے YouTube پر چھوڑے ہیں۔

  1. تبصرے کی سرگزشت پر جائيں۔
  2. اس ابتدائی مقام پر جانے کے لئے جہاں پر آپ نے اپنا تبصرہ شائع کیا ہے، مواد پر کلک کریں یا تھپتھپائیں۔

اگر آپ نے حذف شدہ ویڈیو پر تبصرہ کیا ہے یا اگر YouTube نے پالیسی کی خلاف ورزی پر آپ کا تبصرہ ہٹا دیا ہے تو یہ اس سرگزشت میں ظاہر نہیں ہوگا۔

تبصرے کا قابل اشتراک لنک حاصل کریں

ہائی لائٹ کردہ تبصرے کا لنک تخلیق کرنے کے لئے آپ کسی تبصرے کے ٹائم اسٹیمپ پر کلک کر سکتے ہيں یا تھپتھپا سکتے ہیں۔ اس کارروائی سے آپ کو اس مخصوص تبصرے اور اس کے سلسلے کے لیے ایڈریس بار میں ایک قابل اشتراک لنک مل جائے گا۔

تبصرے میں پہلے جو کچھ ظاہر ہوتا ہے اسے تبدیل کریں

ویب پر، آپ ویڈیو کے نیچے تبصرے دکھائے جانے کا طریقہ تبدیل کر سکتے ہيں۔ سرفہرست تبصرے یا تازہ ترین پہلے منتخب کرنے کے لیے ترتیب دیں بلحاظ اختیار کا استعمال کریں۔

'ہائی لائٹ کردہ تبصرے' کا لنک تخلیق کرنے کیلئے ٹائم اسٹیمپ پر کلک کریں۔ اس کارروائی سے آپ کے تبصرے کا سلسلہ الگ ہو جائے گا اور ایڈریس بار میں ایک قابل اشتراک لنک حاصل ہوگا۔

تبصرے حذف کریں
  1. تبصرے کی سرگزشت پر جائیں۔
  2. ویڈیو کے لنک پر کلک کریں یا تھپتھپائیں۔
  3. YouTube میں تبصرہ کے آگے، مزید '' کو منتخب کریں۔
    1. ترمیم کریں  یا حذف کریں  کو منتخب کریں۔

اپنے سمارٹ TV پر تبصروں کے ساتھ تعامل کریں

اب آپ اپنے سمارٹ TV یا گیم کونسول پر مواد دیکھتے ہوئے تبصرے دیکھ اور ان کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔ کسی ویڈیو کے تبصروں کو دیکھنے کے لیے، ویڈیو کے دیکھنے کے صفحے پر جائیں اور ویڈیو کا عنوان منتخب کریں۔ تعارفی سیکشن تبصروں کے پینل کو نمایاں کرتا ہوا ظاہر ہوگا۔ ویڈیو کے تبصروں کی مکمل فہرست دیکھنے کے لیے تبصروں کی ٹائل منتخب کریں، بشمول:

  • تخلیق کار کے پن کردہ تبصرے
  • پسند کردہ کی تعداد
  • جواب کی تعداد 

تبصرہ کو مکمل طور پر پڑھنے، جوابات دیکھنے، تبصرے کو پسند یا نا پسند کرنے کے لیے تبصرہ منتخب کریں۔

کسی تبصرہ کا جواب دینے یا اسے پوسٹ کرنے کے لیے، اپنے سمارٹ TV یا گیم کونسول کو اپنے فون کے ساتھ مطابقت پذیر کریں اور اپنے فون کا استعمال کرتے ہوئے تبصرہ کریں۔ 

تبصرہ یا جواب شامل کرنے کے لیے:

  1. اپنے فون پر YouTube ایپ کھولیں۔
  2. یقینی بنائیں کہ آپ دونوں آلات پر ایک ہی Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔ 
  3. آپ کی YouTube ایپ پر ایک پاپ اپ کھلے گا جو آپ کو اپنے TV پر YouTube سے منسلک کرنے کو کہے گا۔
  4. منسلک کریں پر تھپتھپائیں۔
  5. آپ اپنے TV پر جو ویڈیو دیکھ رہے ہیں اس پر کیے گیے تبصرے YouTube ایپ پر لوڈ ہوں گے جن سے آپ آسانی سے انہیں پوسٹ اور ان کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: آپ کے سائن آؤٹ ہونے کے دوران، آپ تبصرے دیکھ سکتے ہیں لیکن ان کا جواب نہیں دے سکتے یا اپنا خود کا تبصرہ پوسٹ نہیں کر سکتے۔

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2730085908974231619
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false