Xbox 360 پر YouTube دیکھیں

Xbox 360 پر YouTube ایپ کے ساتھ آسانی سے اپنی پسندیدہ YouTube ویڈیوز اور سبسکرپشنز حاصل کریں۔

آپ اپنے فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر کے ذریعے بھی Xbox 360 پر YouTube کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

YouTube ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

شروع کرنے کے لیے YouTube ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
YouTube میں سائن ان یا اس سے سائن آؤٹ کریں

جب پہلے YouTube ایپ کھلے گی تو آپ کو اپنے Xbox لائیو اکاؤنٹ کے ذریعے سائن ان کرنے کی ضرورت ہوگی۔ سائن ان کرنے کے لیے A دبائیں۔ اپنے Xbox لائیو اکاؤنٹ میں سائن ان ہو جانے کے بعد، آپ YouTube ایپ میں سائن ان کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے:

اپنے Xbox 360 پر:

  1. YouTube ایپ کھولیں۔ 
  2. بائیں طرف گائیڈ کھولیں اور سائن ان کریں منتخب کریں۔

کمپیوٹر، ٹیبلیٹ، یا فون پر:

  1. www.youtube.com/activate پر جائیں۔
  2. اگر پوچھا جائے تو منتخب کریں کہ آپ کس اکاؤنٹ میں سائن ان ہونا چاہتے ہیں۔
  3. فعالیت کا کوڈ درج کریں جو Xbox 360 پر ڈسپلے ہوا ہے اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔
  4. اگلی اسکرین پر، قبول کریں منتخب کریں۔

اپنے Xbox 360 سے اپنے اکاؤنٹ کا لنک ختم کرنے کے طریقہ جانیں۔

ویڈیوز دیکھیں اور تلاش کریں

ویڈیوز تلاش کریں

YouTube کے اصل مینو پر، ویڈیوز تلاش کرنے کیلئے Y دبائیں۔ تلاش کرتے وقت، اسپیس شامل کرنے کے لئے Y دبائیں اور کسی حرف کو حذف کرنے کے لئے X دبائیں۔
  • تلاش کی تجاویز: جیسے ہی آپ اپنی تلاش میں درج کریں گے، آپ کو تلاش کے خانہ کے نیچے تجاویز نظر آئیں گی۔ کی بورڈ سے، آپ مطلوبہ تلاش کے نمایاں ہونے تک D-pad پر اوپر کا بٹن یا بائیں اسٹک کو دبا سکتے ہیں۔ پھر، تلاش کرنے کے لئے A دبائیں۔ 
  • ویڈیوز براؤز کریں: جب آپ تلاش کریں گے تو متعلقہ ویڈیوز اسکرین کے نیچے ظاہر ہوں گی۔ ویڈیو کے نتائج کو براؤز کرنے کے لئے، D-pad پر بائیں یا دائیں یا بائیں اسٹک دبائیں۔
  • اپنی تلاش میں ترمیم کریں: اپنی تلاش کی اصطلاح میں ترمیم کرنے کے لیے، تلاش کے خانے میں واپس جانے کے لئے D-pad/بائیں اسٹک کو دبائیں۔

ویڈیو کنٹرولز

ویڈیو چلنے کے دوران A دبائیں تاکہ آپ کے پلیئر کنٹرولز ڈسپلے ہوں، جو آپ کو درج ذیل کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں:
  • ریوائنڈ کریں  - 10 سیکنڈ پیچھے جائیں۔
  • روکیں / چلائیں  - ویڈیو روکیں یا پلے بیک دوبارہ شروع کریں۔
  • تیزی سے فارورڈ کریں  - 10 سیکنڈ آگے بڑھیں۔
  • سب ٹائٹلز  - اگر ویڈیو میں سب ٹائٹلز آن ہوں تو اس خصوصیت پر واپس جانے کے لیے A دبائیں۔ اگر سب ٹائٹلز کا آئیکن گرے آؤٹ کردہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سب ٹائٹلز دستیاب نہیں ہیں۔
  • پیچھے جائیں: پلے لسٹ میں پچھلی ویڈیو پر واپس جائیں۔
  • آگے جائیں: پلے لسٹ میں اگلی ویڈیو پر جائیں۔
  • مزید کارروائیوں کو منتخب کر کے مزید خصوصیات حاصل کی جا سکتی ہیں:
    • چینل کو سبسکرائب کریں۔
    • ویڈیو کو پسند / ناپسند کریں۔
    • نامناسب کے بطور ویڈیو کی اطلاع دیں۔
    • ویڈیوز تلاش کریں۔
Xbox کا خرابی کا پیغام

اگر آپ کو خرابی کا پیغام "YouTube ابھی دستیاب نہیں ہے" دکھائی دیتا ہے تو ایسا آپ کے انٹرنیٹ کنکشن کے سست ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

مسئلے کو درست کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہماری ٹربل شوٹنگ گائیڈلائنز کی پیروی کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3566789405840360107
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false