PlayStation پر YouTube دیکھیں

آپ اب PlayStation پر YouTube ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں۔ YouTube ایپ میں، آپ اپنے سبسکرائب کردہ چینلز دیکھ سکتے ہیں اور YouTube ایپ میں مواد تلاش کر سکتے ہیں۔ اپنے فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹرکو بطور ریموٹ استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔

YouTube ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

شروع کرنے کیلئے YouTube ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

اپنے Google اکاؤنٹ کو اپنے PlayStation اکاؤنٹ سے لنک کریں

آپ اپنے کونسول سے YouTube پر گیم پلے کو براڈکاسٹ کرنے اور اس کا اشتراک کرنے کیلئے اپنے Google اور PlayStation اکاؤنٹس کو لنک کر سکتے ہیں۔

اپنے PlayStation پر اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کا طریقہ جانیں۔ اگر آپ کو آلے تک مزید رسائی حاصل نہیں ہے تو آپ اکاؤنٹس کو سوئچ یا سائن آؤٹ بھی کر سکتے ہیں۔

نوٹ: اپنے Google اکاؤنٹ کو اپنے PlayStation اکاؤنٹ سے لنک کرنے سے آپ YouTube میں سائن ان نہیں ہوں گے۔ آپ کو اب بھی YouTube ایپ میں سائن ان کرنے کی ضرورت ہوگی۔
ویڈیو کنٹرولز
آپ کے کسی ویڈیو کو چلانے کیلئے منتخب کرنے پر، ایک پلیئر کنٹرولز بار کھل جائے گا جو آپ کو مندرجہ ذیل کارروائیاں انجام دینے کی اجازت دے گا:
  • موقوف کریں/دوبارہ شروع کریں : ویڈیو کو موقوف یا دوبارہ شروع کرنے کیلئے، نمایاں ویڈیو پیش رفت بار کی مدد سے اپنے ریموٹ پر X دبائیں۔
  • فاسٹ فارورڈ کریں : ویڈیو کو آگے بڑھانے کیلئے، منتخب کردہ ویڈیو کے پیش رفت بار سے کنٹرولر پر دائیں طرف دبائیں۔
  • ریوائنڈ کریں : ویڈیو کو پیچھے لے جانے کیلئے، منتخب کردہ ویڈیو کے پیش رفت بار سے کنٹرولر پر بائیں طرف دبائیں۔
  • سب ٹائٹلز : اگر ویڈیو میں کیپشنز ہیں تو ویڈیو کے سب ٹائٹلز کو آن اور آف کرنے اور کیپشن ڈسپلے کرنے کی ترتیبات تبدیل کرنے کیلئے منتخب کریں۔
  • جھنڈا لگائیں : نامناسب مواد کیلئے ویڈیو کی اطلاع دیں۔

کوئی ویڈیو چلاتے وقت، آپ مزید کارروائیاں منتخب کر کے مزید اختیارات تلاش کر سکتے ہیں۔ وہاں آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں دکھائی دیں گی:

  • چینل کو سبسکرائب کریں ۔
  • ویڈیو کی درجہ بندی کریں ۔
  • کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ویڈیو کی اطلاع دیں۔
نوٹ: ویڈیوز کو 4K تک 60 فریمز فی سیکنڈ پر چلایا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز تلاش کریں

آپ صوتی تلاش استعمال کر کے YouTube ایپ میں ویڈیوز تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ درج ذیل ہے:

  1. اپنے DualShock®‎ کنٹرولر سے مائیک منسلک کریں (یا پہلے سے شامل مائیک کے ساتھ PlayStation®‎ کیمرا منسلک کریں)۔
  2. YouTube ایپ کھولیں اور تلاش کے صفحے پر جائیں۔
  3. آن اسکرین کی بورڈ کے بائیں طرف موجود مائیک کو منتخب کریں (یا شارٹ کٹ کیلئے، اپنے کنٹرولر پر L2 کو دبائیں)۔
  4. مائیک میں بولیں اور وہ کہیں جو آپ تلاش کر رہے ہیں۔
  5. آپ کے نتائج پوپ اپ کریں گے۔

360 ویڈیوز دیکھیں

آپ اپنے PlayStation 4 یا 5 پر 360 ڈگری ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ 360 ویڈیوز کو دیکھتے وقت، منسلکہ کنٹرولر پر بائیں اور دائیں جوائے اسٹکس کو ویڈیو کے ارد گرد پین کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اپنے PlayStation سے دوسرے آلے کا جوڑا بنائیں

آپ اپنا فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر ریموٹ کنٹرول کے بطور استعمال کر سکتے ہیں۔ YouTube ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے اپنے PlayStation سے لنک کرنے کا طریقہ جانیں۔

ایک ویڈیو اپ لوڈ کریں

آپ اپنے PlayStation پر اشتراک کریں بٹن کا استعمال کر کے YouTube پر براہ راست گیم پلے ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ درج ذیل ہے:

  1. اپنے PS4 کنٹرولر پر اشتراک کریں بٹن کو دبائیں اور ویڈیو کلپ اپ لوڈ کریں کو منتخب کریں۔
  2. اس کلپ کو منتخب کریں جسے آپ اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں اور YouTube کو منتخب کریں۔
  3. شروعاتی یا اینڈ پوائنٹ کو تراشیں، عنوان، تفصیل اور ٹیگز شامل کریں۔
  4. رازداری کی ترتیبات اور آپ درست چینل پر اپ لوڈ کر رہے ہیں اس کی توثیق کریں۔
  5. اشتراک کریں منتخب کریں۔

آپ کی کلپ اب اپ لوڈ ہونا شروع ہوگی۔ آپ اپنے PS4 یا PS5 کی اطلاعات کے صفحے پر جا کر اپنے اپ لوڈز کی پیش رفت کو دیکھ سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17003109585978205676
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false