ایک اثاثہ تخلیق کریں

یہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کو دستیاب ہوتی ہیں جو YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کا استعمال کرتے ہیں۔ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے YouTube پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

اثاثہ کیا ہے؟

YouTube کے حقوق کے نظم و نسق کے سسٹم میں، اثاثہ املاک دانش کے ایک حصے کے بارے میں معلومات کا مجموعہ ہے۔ کاپی رائٹ کے مالکان YouTube کے اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں اثاثے تخلیق کرتے ہیں تاکہ وہ YouTube پر اپنے کاپی رائٹ شدہ مواد کا نظم کر سکیں۔

YouTube ویڈیوز اثاثے نہیں ہیں۔ اثاثوں کا دعوی کیے جانے پر یہ YouTube ویڈیوز سے منسلک ہو جاتے ہیں۔ کاپی رائٹ کے مالکان کی طرف سے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کا دعوی کیا جا سکتا ہے یا دوسرے صارفین کی ویڈیوز پر اس وقت دعوی کیا جا سکتا ہے جب ان میں وہ مواد شامل ہو جو کاپی رائٹ کے مالک کے اثاثے سے مماثل ہو۔

اثاثے کے حصے

اثاثہ مندرجہ ذیل سے بنتا ہے:

  • حوالہ جاتی فائل: اصل کاپی رائٹ شدہ مواد، جیسے موسیقی کی ویڈیو۔
  • میٹا ڈیٹا: کاپی رائٹ شدہ مواد کے بارے میں معلومات، جیسے اس کا عنوان۔
  • ملکیت کی معلومات: اس سے متعلق معلومات کہ مواد پر آپ کو کہاں حقوق حاصل ہیں اور کتنے مواد کے آپ مالک ہیں۔
  • پالیسیاں: وہ ہدایات جو YouTube کو بتاتی ہیں کہ آپ کے مواد کی مماثلتیں ملنے پر کیا کرنا ہے۔

ایک اثاثہ تخلیق کریں

اثاثہ تخلیق کرنا ضروری ہے تاکہ ہمارے حقوق کے نظم و نسق کے ٹولز آپ کے مواد سے مماثلتیں تلاش کر سکیں اور ان پر کارروائی کر سکیں۔ اثاثہ تخلیق کرنے کے کچھ طریقے یہاں موجود ہیں:

اثاثے کی اقسام

جب آپ کوئی اثاثہ تخلیق کرتے ہیں تو آپ سے کہا جاتا ہے کہ اثاثے کی قسم منتخب کریں۔ اثاثوں کی کچھ مختلف اقسام یہاں موجود ہیں:

اثاثے کی قسم تفصیل مثالی میٹا ڈیٹا
آواز کی ریکارڈنگ ایک آڈیو ریکارڈنگ۔
  • ISRC
  • فنکار
  • البم کا عنوان
کمپوزیشن کا اشتراک ایک میوزیکل کمپوزیشن کی ملکیت کا اشتراک۔
  • ISWC
  • مصنفین
موسیقی کی ویڈیو عام طور پر موسیقی کے لیبل کے ذریعے فراہم کیا جانے والا آڈیو ویژوئل موسیقی کا مواد۔
  • ویڈیو ISRC
  • گانے کا عنوان
  • فنکاران
آرٹ ٹریک ساؤنڈ ریکارڈنگ اور جامد تصویر پر مشتمل ویڈیو۔ آرٹ ٹریکس ان گانوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں جن میں پریمیم موسیقی ویڈیو نہیں ہوتی۔
  • گانے کا ISRC
  • گانے کا عنوان
  • فنکاران
مووی فیچر فلم۔
  • ISAN
  • EIDR
  • ڈائرکٹرز
TV ایپی سوڈ ایک ٹیلی ویژن شو کا ایپی سوڈ۔
  • سیزن نمبر
  • ایپی سوڈ نمبر
ويب اثاثے کی دیگر اقسام میں شامل نہ کیا گیا کسی دوسری قسم کی ویڈیو کا مواد۔
  • عنوان
  • تفصیل

اثاثے کی قسم کیوں اہمیت رکھتی ہے؟

کچھ وجوہات کے لیے اثاثوں کی صحیح قسم کو منتخب کرنا ضروری ہے:

  • اثاثے کی مختلف اقسام میں میٹا ڈیٹا کے مختلف اختیارات ہوتے ہیں
  • اثاثے کی قسم کو آسانی سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا
  • YouTube کے ساتھ آپ کے معاہدے کی بنیاد پر، اثاثے کی قسم اس بات کا فیصلہ کر سکتی ہے کہ آپ دعوی کردہ ویڈیوز سے منیٹائز کر سکتے ہیں یا نہیں

اگر آپ پُر یقین نہیں ہیں کہ کون سی قسم کا استعمال کرنا ہے تو مدد کے لیے اپنے پارٹنر مینیجر یا YouTube سپورٹ سے رابطہ کریں۔ آپ اثاثوں کیلئے بہترین طریقوں کو بھی چیک کر سکتے ہیں۔

سرایت کردہ اثاثے

بہت سے مختلف مصنفین، فنکاران اور کمپنیاں اکثر گانے یا موسیقی کی ویڈیو کی تخلیق میں شامل ہوتی ہیں۔ ان کی مشترکہ ملکیت کی صحیح نمائندگی کرنے کیلئے، موسیقی کے کچھ اثاثوں کو دوسروں میں سرایت کیا جا سکتا ہے۔

 

Composition Share asset   Sound Recording asset   Music Video asset

Composition Share assets represent the rights of the song writers.

One or more Composition Share assets can be embedded in a Sound Recording asset.

 

Sound Recording assets represent the rights of the song producer and performer.

One Sound Recording asset can be embedded in a Music Video asset.

  Music Video assets represent the rights of the music video producer.

 

ملکیت کی مکمل معلومات کی نمائندگی کے لیے بہت سے مختلف مالکان والی آواز کی ریکارڈنگ میں ساؤنڈ ریکارڈنگ شیئرز کا بھی استعمال کیا سکتا ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9297434183285178393
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false