مصروفیت کے میٹرکس کو کیسے شمار کیا جاتا ہے

YouTube مصروفیت کے میٹرکس (ملاحظات، پسندیدگیاں، ناپسندیدگیاں اور سبسکرپشنز) دکھاتے ہیں کہ آپ کی YouTube ویڈیو یا چینل کے ساتھ کتنی بار تعامل کیا گیا ہے۔ یہ میٹرکس آپ کی ویڈیو یا چینل کی مجموعی مقبولیت کی اہم پیمائش ہو سکتے ہیں۔

ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپ کے میٹرکس اعلی کوالٹی کے ہیں اور وہ اصلی انسانوں کی طرف سے آتے ہیں، کمپیوٹر پروگراموں کی طرف سے نہیں۔ ہمارے سسٹمز کو یہ پتا لگانے میں کچھ وقت لگتا ہے کہ کون سے ملاحظات، پسندیدگیاں، ناپسندیدگیاں اور سبسکرپشنز درست ہیں۔

نوٹ: آپ کی ویڈیو شائع ہونے کے پہلے کچھ گھنٹوں کے دوران آپ کے میٹرکس کے ہمارے سسٹم میں ظاہر ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔

میٹرکس میں تبدیلی

مصروفیت کے درست ایونٹس کے شمار کے بعد، آپ کے میٹرک کے شمار کو مزید کثرت سے اپ ڈیٹ ہونا چاہیے۔ ویڈیو یا چینل کی مقبولیت اور ملاحظات کی تعداد کی بنیاد پر ان تبدیلیوں کی ٹائمنگ مختلف ہوتی ہے۔ ذہن نشین کر لیں کہ ہم مسلسل مصروفیت کے ایونٹس کی توثیق اور انہیں ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔

کچھ ویڈیوز اور چینلز پر، آپ کے میٹرک کا شمار منجمد لگ سکتا ہے یا ان میٹرکس کو نہیں دکھا سکتا ہے جن کی آپ توقع کرتے ہیں۔ مواد کے تخلیق کاروں، مشتہرین اور ناظرین کے لیے منصفانہ اور مثبت تجربات کو برقرار رکھنے کے لیے میٹرکس کی الگورتھم کے لحاظ سے توثیق کی جاتی ہے۔ یہ توثیق کرنے کے لیے کہ میٹرکس درست ہیں، YouTube عارضی طور پر آپ کے میٹرک کے شمار کو سُست کر سکتا، اسے منجمد کر سکتا یا تبدیل کر سکتا ہے اور ادنی کوالٹی کے پلے بیکس کو مسترد کر سکتا ہے۔

نوٹ: ایک ہی ویڈیو کو دیکھنے کے لیے متعدد آلات کا استعمال اور متعدد ونڈوز اور ٹیبز پر ایک ہی ویڈیو کی سلسلہ بندی ادنی کوالٹی کے پلے بیکس کی مثالیں ہیں۔

بامعاوضہ تشہیری ملاحظات

اگر آپ کی ویڈیو کو YouTube پر اشتہار کے بطور استعمال کیا جاتا ہے تو ہم آپ کے اشتہار کے ملاحظات کو آپ کی ویڈیو کے ملاحظات کے بطور شمار کر سکتے ہیں۔ ان بامعاوضہ تشہیری ملاحظات کو ملاحظات کے بطور شمار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ اشارہ کرتے ہیں کہ کسی ناظر نے ویڈیو کے ساتھ تعامل کیا۔

  • نظر انداز کرنے لائق درون سلسلہ اشتہارات: بامعاوضہ تشہیری ملاحظات کو اس وقت ملاحظات کے بطور شمار کیا جائے گا جب:
    • کوئی شخص ایسا مکمل اشتہار دیکھے گا جو 11–30 سیکنڈ طویل ہو
    • کوئی شخص ایسے اشتہار کا کم از کم 30 سیکنڈ دیکھے گا جو 30 سیکنڈ سے طویل ہو
    • کوئی شخص اشتہار کے ساتھ تعامل کرے گا
  • درون فیڈ ویڈیو اشتہارات: بامعاوضہ تشہیری ملاحظات کو اس وقت ملاحظات کے بطور شمار کیا جائے گا جب کوئی شخص اشتہار پر کلک کرے گا اور ویڈیو چلنا شروع ہو جائے گی

YouTube Analytics کے ساتھ ملاحظات چیک کریں

اگر آپ اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو آپ YouTube Analytics کو استعمال کر کے اپنے ملاحظات کو مزید قریب سے مانیٹر کر سکتے ہیں۔ ذہن نشین کر لیں کہ رئیل ٹائم سرگرمی صرف دیکھنے کی ممکنہ سرگرمی کے تخمینوں کو دکھاتی ہے۔ یہ ہو سکتا ہے اس تعداد سے مماثل نہ ہو جو آپ کو دیکھنے کے صفحے پر نظر آتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3796489939903092176
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false