اپنے لائیو سلسلے کے میٹرکس دیکھیں

YouTube پر لائیو سلسلہ بندی کرتے وقت آپ اپنے سلسلے کی کارکردگی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اس بنیاد پر مختلف میٹرکس حاصل کریں گے کہ آیا آپ فون سے سلسلہ بندی کر رہے ہیں یا ان کوڈر سے۔

لائیو کنٹرول روم سے

لائیو کنٹرول روم میں سلسلہ بندی کے دوران آپ اپنے سلسلے کی حالت اور اینالیٹکس کو چیک کر سکتے ہیں۔ اپنے سلسلے کے ڈیش بورڈ سے آپ یہ کر سکتے ہیں:

سلسلہ کی حالت

سلسلے کا اسٹیٹس: سلسلے کے اسٹیٹس میں ہدایات کے ساتھ مخصوص غلطی والے پیغامات شامل ہیں

ریئل ٹائم اینالیٹکس

  • ہم وقت ناظرین: ہم وقت ناظرین کی تعداد۔ لائیو سلسلہ کے دوران سب سے زیادہ تعداد میں ہم وقت ناظرین۔
  • دورانیہ: سلسلہ کے چلنے کا کل وقت۔
  • پسندیدگیاں: ایسے صارفین کی مجموعی تعداد جنہوں نے سلسلہ کو پسند کیا۔ پسندیدگیوں کو لائیو سلسلہ کے VOD آرکائیو میں منتقل کیا گیا۔
  • چیٹ کی شرح: لائیو چیٹ میں فی منٹ بھیجے گئے پیغامات کی تعداد۔
  • ملاحظات: لائیو سلسلہ کے لائیو ہونے کے دوران اس کے ملاحظہ کیے جانے کی کل تعداد۔
  • ملاحظہ کا اوسط دورانیہ: لائیو سلسلہ کے لیے فی ملاحظہ دیکھے گئے اوسط منٹس کا تخمینہ۔

پوسٹ اسٹریم اینالیٹکس

پوسٹ اسٹریم اینالیٹکس

جب آپ کوئی لائیو سلسلہ مکمل کرتے ہیں تو آپ کے سلسلے کے میٹرکس کا ایک فوری اسنیپ شاٹ ظاہر ہوتا ہے۔

  • ملاحظات: لائیو سلسلہ کے لائیو ہونے کے دوران اس کے ملاحظہ کیے جانے کی کل تعداد۔
  • نئے سبسکرائبرز: ایسے صارفین کی تعداد جنہوں نے سلسلے کے دوران آپ کے چینل کو سبسکرائب کیا۔
  • دیکھنے کا کل وقت: سبھی ملاحظوں میں چلائے گئے ایونٹ کا کل وقت۔
  • سب سے زیادہ تعداد میں ہم وقت ناظرین: سلسلے کے دوران ملاحظوں کی سب سے زیادہ تعداد۔
  • دورانیہ: اس وقت کی طوالت جب سلسلہ لائیو تھا۔
  • ملاحظہ کا اوسط دورانیہ: لائیو سلسلہ کے لیے فی ملاحظہ دیکھے گئے اوسط منٹس کا تخمینہ۔
  • ردعمل: ردعمل کی تعداد اور کسی سلسلہ کے دوران پیش آنے والے ردعمل کی قسم۔

YouTube اسٹوڈیو میں

ویڈیو لیول اینالیٹکس

  • اوسط تعداد میں ہم وقت ناظرین: اوسط تعداد میں ہم وقت ناظرین جو ایک ہی وقت میں کسی بھی وقت آپ کا سلسلہ دیکھ رہے تھے۔
  • ہم وقت سب سے زیادہ تعداد میں ناظرین: ہم وقت سب سے زیادہ تعداد میں ناظرین جو کسی ایک وقت پر بہ یک وقت آپ کا سلسلہ دیکھ رہے تھے۔
  • آڈئینس کی برقراریت کے اہم لمحات: آپ کے سلسلہ کے مختلف لمحات (آڈئینس کی برقراریت کی رپورٹ کے لیے اہم لمحات میں موجود) ناظرین کی توجہ برقرار رکھنے میں کتنے کامیاب ہوئے۔
  • ردعمل: ردعمل کی تعداد اور کسی سلسلہ کے دوران پیش آنے والے ردعمل کی قسم۔
  • یاد دہانیوں کا سیٹ: یاد دہانیوں کی کل تعداد جو ناظرین کی جانب سے منتخب تاریخ کی حد کے لیے سیٹ کی گئی تھیں، ان یاد دہانیوں کو چھوڑ کر جنہیں بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔

چینل لیول اینالیٹکس

  • اوسط تعداد میں ہم وقت ناظرین: اوسط تعداد میں ہم وقت ناظرین جن کو آپ اپنے تمام سلسلوں میں متوجہ کرنے کے قابل تھے۔
  • ہم وقت سب سے زیادہ تعداد میں ناظرین: ہم وقت سب سے زیادہ تعداد میں ناظرین جن کو آپ اپنے تمام سلسلوں میں متوجہ کرنے کے قابل تھے۔
  • سلسلہ بندی کے گھنٹے: x تا y کے دوران لائیو سلسلہ بندی سے حاصل ہونے والے کل گھنٹوں کی تعداد

YouTube Analytics سے

YouTube Analytics میں، لائیو، مطالبے پر یا لائیو اور مطالبے پر کے لحاظ سے ترتیب دے سکتے ہیں۔

ڈیٹا کو ترتیب دینے کے اختیارات YouTube Analytics میں 'لائیو اور مطالبے پر' ڈراپ ڈاؤن میں ہیں۔

آپ کو ریگولر اپ لوڈز کی طرح انفرادی ویڈیوز یا چینل کے لیے دیکھنے کے وقت کی رپورٹس حاصل ہوگی۔

رپورٹس میں یہ شامل ہیں:

  • دیکھنے کا وقت
  • آڈئینس کی برقراریت
  • ڈیموگرافکس
  • پلے بیک کے مقامات
  • ٹریفک کے ذرائع اور آلات

آپ دیکھنے کے وقت کی رپورٹ میں دستیاب ڈیٹا کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

لائیو سلسلہ بندی میں آپ سب سے زیادہ تعداد میں ہم وقت ناظرین اور چیٹ پیغامات کو چیک کر سکتے ہیں۔ رپورٹ ویڈیو کی سطح پر دستیاب ہے اور میٹرکس لائیو سلسلہ کے ختم ہونے کے بعد چند منٹ میں YouTube Analytics میں دستیاب ہو جاتے ہیں۔ آپ ڈیٹا کو بطور CSV فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

YouTube Analytics میں موجود ڈیٹا ویڈیو ID کی بنیاد پر ہے۔ ڈیٹا پر کاروائی اور ڈی سپیم کیا جاتا ہے اور جو معلومات آپ کو لائیو کنٹرول روم میں موصول ہوتی ہے اس سے مختلف پیمائش ہوتی ہے۔

Super Chat رپورٹنگ کے بارے میں مزید جانیں۔

نوٹ: لائیو کے لیے فلٹر کرتے وقت تعامل کی رپورٹس اور ریونیو رپورٹس دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔ آپ کو یہ خرابی کا پیغام موصول ہوگا: :یہ ڈیٹا لائیو/مطالبے پر کے ذریعے دستیاب نہیں ہے۔ براہ کرم 'لائیو اور مطالبے پر' منتخب کریں یا مختلف رپورٹ پر سوئچ کریں۔"

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9402245847747533217
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false