چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیاں

اگر آپ کے چینل کو معطل کیا جاتا ہے تو آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی جس میں معطلی کی وجہ بتائی جائے گی۔ اگر آپ کا YouTube چینل معطل کیا جاتا ہے تو آپ کے لئے ممنوع ہے کہ کسی بھی دوسرے YouTube چینلز کو استعمال کر کے یا تخلیق کر کے معطلی کو روکیں — یا دوسروں کو اجازت دیں کہ وہ آپ کا چینل اپنی معطلی کو نظرانداز کرنے کے لیے استعمال کریں۔  

اس کا اطلاق آپ کے تمام موجودہ چینلز پر، کسی بھی نئے چینل پر جو آپ بناتے یا حاصل کرتے ہیں اور کسی بھی ایسے چینل پر ہوتا ہے جس میں آپ کو بار بار یا واضح طور پر نمایاں کیا جاتا ہے۔

YouTube پارٹنر پروگرام کے شرکاء اگر ان کا چینل ختم کر دیا جاتا ہے تو وہ مزید کوئی آمدنی حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔ ہم بلا معاوضہ کمائیوں کو بھی روک سکتے ہیں اور مشتہرین یا ناظرین کو خریداری کے لیے جہاں مناسب اور ممکن ہو ریفنڈ کر سکتے ہیں۔ 

کمیونٹی گائیڈلائنز کی معطلیاں

وہ اسباب جن کی بنا پر چینلز یا اکاؤنٹس کو معطل کیا جا سکتا ہے:

  • مواد کی کسی بھی شکل میں کمیونٹی گائیڈلائنز یا سروس کی شرائط کی مکرر خلاف ورزیاں (جیسے بار بار بیجا استعمال، نفرت انگیز اور/یا ہراساں کرنے والی ویڈيوز یا تبصروں کی اشاعت)
  • شدید بدسلوکی کا واحد معاملہ (جیسے استحصالی رویہ، اسپام یا فحش نگاری)
  • پالیسی کی خلاف ورزی (جیسے منافرت والے بیان، ہراساں کرنے یا شخصیت گیری) کیلئے وقف

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا چینل/اکاؤنٹ غلطی سے ختم کر دیا گیا ہے تو آپ اس فارم کا استعمال کر کے اپیل کر سکتے ہیں۔

  • ایک بار سے زیادہ اپیل کی درخواست جمع نہ کرائیں۔ متعدد درخواستوں سے جائزہ لینے کے حجم میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے جواب میں تاخیریں ہوتی ہیں۔
  • اپنی چینل ID سمیت جتنا مکمل طور پر ممکن ہو فارم کو پُر کریں۔ آپ ہمیں جتنی زیادہ معلومات دیں گے، آپ کی درخواست پر کارروائی کرنا اتنا ہی آسان ہوگا۔

کاپی رائٹ کی معطلیاں

اگر آپ کے چینل کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے دعوؤں کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے اور آپ کے خیال میں دعوے غلط ہیں تو آپ متضاد اطلاع درج کرا سکتے ہیں۔ معطل کردہ چینلز والے تخلیق کاروں کیلئے یہ کارروائی اب بھی دستیاب ہے، لیکن متضاد اطلاع والا ویب فارم ناقابل رسائی ہوگا۔ آپ ای میل، فیکس، یا پوسٹل میل کے ذریعے بھی متضاد اطلاع جمع کر سکتے ہیں۔

متضاد اطلاع کی کارروائی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، کاپی رائٹ سینٹر پر جائیں۔

نوٹ کریں: متضاد اطلاع جمع کرانے سے قانونی کارروائی شروع ہو جاتی ہے۔

چینل کی معطلیوں کیلئے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں

اگر آپ کے چینل کو معطل کیا جاتا ہے تو آپ اپنا YouTube مواد مزید ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے ہیں۔ تاہم، آپ اپنا Google ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتے ہیں۔ اپنا Google ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
5579359361955672206
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false