کاپی رائٹ کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات

اس ویڈیو میں، ہم کاپی رائٹ کے بارے میں کچھ عام سوالات کے جوابات دیتے ہیں:

Copyright Permissions - Copyright on YouTube

کاپی رائٹ سے متعلق عام سوالات

منصفانہ استعمال کیا ہے؟

منصفانہ استعمال ایک ایسا قانونی اصول ہے جس کے مطابق آپ کاپی رائٹ کے مالک کی اجازت کے بغیر مخصوص حالات میں کاپی رائٹ کے ذریعے تحفظ یافتہ مواد کو دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔

ریاستہائے متحدہ میں، صرف عدالت فیصلہ کر سکتی ہے کہ کون سی چیز منصفانہ استعمال کے بطور اہل ہے۔

معاملہ در معاملہ کی بنیاد پر منصفانہ استعمال کا فیصلہ کرنے کیلئے عدالتیں چار عوامل پر اعتبار کرتی ہیں، بشمول:

  • استعمال کا مقصد اور خصوصیت
  • کاپی رائٹ شدہ کام کی نوعیت
  • استعمال کردہ کاپی رائٹ شدہ کام کی مقدار اور معقولیت
  • کاپی رائٹ شدہ کام کی ممکنہ مارکیٹ یا اس کی قدر پر اثر

ہمارے منصفانہ استعمال کے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات میں مزید جانیں۔

عوامی ڈومین کیا ہے؟

کام آہستہ آہستہ اپنے کاپی رائٹ تحفظ سے محروم ہو جاتے ہیں اور وہ ”عوامی ڈومین“ میں شامل ہو جاتے ہیں، جو بغیر کسی چارج کے انہیں ہر کسی کے استعمال کیلئے بنا دیتا ہے۔ کاموں کو عوامی ڈومین میں شامل ہونے میں عام طور پر کئی سال لگ جاتے ہیں۔

کاپی رائٹ تحفظ کی مدت کی لمبائی مختلف ہوتی ہے جس کا انحصار ان جیسے عوامل پر ہوتا ہے:

  • کام کہاں اور کب شائع ہوا
  • آیا کام ایک کرائے کے کام کے بطور انجام دیا گیا

امریکی وفاقی حکومت کی ایجنسیوں کے تخلیق کردہ کچھ خاص کام اشاعت کے فوراً بعد عوامی ڈومین میں شامل ہو جاتے ہیں۔ ذہن نشین کر لیں کہ عوامی ڈومین کے اصول ملکوں کے درمیان مختلف ہوتے ہیں۔

کام کو YouTube پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے یہ توثیق کرنا آپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی ڈومین میں ہے۔ عوامی ڈومین کے کاموں کی کوئی باضابطہ فہرست نہیں ہے۔ تاہم، آن لائن مفید وسائل ہیں جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Cornell University عوامی ڈومین میں شامل ہو نے والے کاموں کے لیے ایک گائیڈ پیش کرتی ہے۔ یاد رکھیں کہ YouTube سمیت، ان اکائیوں میں سے کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی ہے کہ ان سے لنک کردہ سبھی کام کاپی رائٹ کے تحفظ سے آزاد ہیں۔

ماخوذ کام کیا ہے؟

کاپی رائٹ کے مالک کے اصل مواد کی بنیاد پر کام تخلیق کرنے کیلئے آپ کو اس کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماخوذ کاموں میں فین فکشن، سیکویلز، ترجمے، اسپن آفز، مطابقتیں وغیرہ شامل ہو سکتی ہیں۔ کرداروں، اسٹوری لائنز اور کاپی رائٹ کے ذریعے تحفظ یافتہ مواد کے دیگر عناصر کی بنیاد پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے پہلے کسی ماہر سے قانونی مشورہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

میں امریکہ سے باہر کاپی رائٹ سے متعلق مزید معلومات کہاں تلاش کر سکتا ہوں؟

Your Europe کی ویب سائٹ پر یوروپین یونین کے ممالک/علاقوں میں کاپی رائٹ کے بارے میں کچھ مفید معلومات اور لنکس موجود ہیں۔

ورلڈ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO) کے پاس بین الاقوامی املاک دانش اور کاپی رائٹ کے دفاتر کی فہرست موجود ہے جہاں آپ اپنے ایریا کے کاپی رائٹ کے قوانین کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

مندرجہ بالا سائٹس صرف تعلیمی مقاصد کیلئے ہیں اور YouTube کی جانب سے تائید کردہ نہیں ہیں۔

YouTube پر اپ لوڈ کرنے کے بارے میں سوالات

میں اپنی ویڈیو میں کسی اور شخص کا مواد استعمال کرنے کی اجازت کیسے حاصل کروں؟

اگر آپ کا منصوبہ اپنی ویڈیو میں کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ مواد شامل کرنا ہے تو آپ کو ایسا کرنے کیلئے عام طور پر پہلے اجازت طلب کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ YouTube آپ کو یہ حقوق عطا نہیں کر سکتا ہے اور ہم وہ فریق تلاش کرنے میں آپ کی مدد نہیں کر سکتے ہیں جو انہیں آپ کو عطا کر سکتے ہیں۔ اس کارروائی کی تحقیق آپ کو ہی کرنی ہوگی اور خود سے ہی یا کسی وکیل کی مدد سے اس کو نمٹانا ہوگا۔

مثلاً، YouTube آپ کو سائٹ پر پہلے سے اپ لوڈ کردہ مواد کو استعمال کرنے کے حقوق نہیں دے سکتا ہے۔ اگر آپ کسی اور کی YouTube ویڈیو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ کچھ تخلیق کاران اپنے چینل میں ایسے طریقے مندرج کرتے ہیں جن کے توسط سے ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنی YouTube ویڈیوز کیلئے پس منظر کی موسیقی یا آواز کے اثرات تلاش کرنے کا آسان طریقہ YouTube کی آڈیو لائبریری میں تلاش کرنا ہے۔ آپ وہ موسیقی تلاش کر سکتے ہیں جو بغیر کسی چارج کے آپ کے استعمال کیلئے دستیاب ہے۔

اگر آپ اپنی ویڈیو میں کسی اور شخص کی موسیقی استعمال کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو موسیقی استعمال کرنے کے اپنے اختیارات کے بارے میں مزید جانیں:

Options for using music in your videos

میں فریق ثالث کے مواد کا لائسنس کیسے حاصل کروں؟

YouTube پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے پہلے، آپ کو اپنی ویڈیو کے سبھی عناصر کے حقوق حاصل کر لینا چاہیے۔ ان عناصر میں کوئی موسیقی (اگر یہ صرف پس منظر میں چل رہی ہے تو بھی)، ویڈیو کلپس، تصاویر اور بہت کچھ شامل ہوتے ہیں۔

پہلے، کاپی رائٹ کے مالکان یا حقوق کے حاملین سے براہ راست رابطہ کریں اور اپنے استعمال کیلئے مناسب لائسنسز پر گفتگو کریں۔

پھر، لائسنس چیک کریں۔ لائسنسز میں مواد استعمال کرنے کیلئے صَرِيح اجازت ہوتی ہے اور ان میں اکثر مواد کے استعمال کے طریقے کیلئے پابندیاں شامل ہوتی ہیں۔ کسی لائسنس دہندگی کے اقرار نامہ کیلئے قانونی مشورہ طلب کر کے یقینی بنائيں کہ کون سے حقوق عطا کیے جاتے ہیں اور کون سے حقوق مالک محفوظ رکھتا ہے۔

آپ بغیر کسی چارج کے موسیقی اور ساؤنڈ ایفیکٹس کی YouTube کی لائبریری بھی استعمال کر سکتے ہیں، جن کو متعینہ شرائط کے مطابق ویڈیوز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ کریں: اگر آپ کوئی کوَر گانا کرتے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس کاپی رائٹ کے مالکان (یعنی، نغمہ نگار یا میوزک پبلشر) کی طرف سے اجازت ہو۔ اصل ساؤنڈ ریکارڈنگ کو دوبارہ تیار کرنے، کسی ویڈیو میں گانا شامل کرنے یا گانے کے بول ڈسپلے کرنے کیلئے آپ کو اضافی لائسنسز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اس مواد کو کیوں ہٹا دیا گیا یا مسدود کر دیا گیا جس کو استعمال کرنے کی مجھے اجازت ہے؟

اگر آپ کے پاس اپنی ویڈیو میں کاپی رائٹ سے تحفظ یافتہ مواد کو استعمال کرنے کے حقوق ہیں تو اصل کاپی رائٹ کے مالک کو اپنی ویڈیو کا عنوان اور URL فراہم کریں۔ اس کارروائی کی وجہ سے آپ کو غلطی سے ہٹائے جانے یا مسدود کیے جانے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اگر آپ کی ویڈیو کو کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواست کے ذریعے غلطی سے ہٹا دیا گیا تو آپ یہ کر سکتے ہیں:

اگر Content ID کا کوئی ایسا دعوی ہے جس کے بارے میں آپ سمجھتے ہیں کہ اس نے غلطی سے آپ کی ویڈیو کو مسدود کر دیا ہے تو:

تاہم، کوئی تنازعہ جمع کرانے یا متضاد اطلاع بھیجنے سے پہلے، اپنے آپ سے چند سوالات پوچھیں:

  1. کیا آپ اپنی ویڈیو میں موجود مواد کے کاپی رائٹ کے مالک ہیں؟
  2. کیا آپ کے پاس اپنی ویڈیو میں موجود فریق ثالث کے سبھی مواد کیلئے مناسب کاپی رائٹ کے مالک کی اجازت ہے؟
  3. کیا آپ کی ویڈیو مناسب کاپی رائٹ قانون کے تحت منصفانہ استعمال، منصفانہ ڈیلنگ یا ملتے جلتے استثناء کے ذریعے محفوظ ہے؟

اگر درج بالا شرائط میں سے ایک کا بھی اطلاق آپ کی ویڈیو پر ہوتا ہے تو آپ سب سے مناسب جوابی دعویٰ جمع کروانے کے عمل کے بارے میں تحقیق کر سکتے یا کسی وکیل سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اگر نہیں تو آپ کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔

اس مواد کو کیوں ہٹا دیا گیا جسے میں نے خود ریکارڈ کیا یا خریدا تھا؟

صرف اس وجہ سے کہ آپ نے مواد خرید لیا اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو اسے YouTube پر اپ لوڈ کرنے کے حقوق حاصل ہیں۔ اگرچہ آپ کاپی رائٹ کے مالک کو کریڈٹ دیتے ہیں تب بھی آپ کے خریدے ہوئے مواد پر مشتمل ویڈیوز شائع کرنے سے کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

نیز، صرف اس وجہ سے کہ آپ نے کسی چیز کو بذات خود ریکارڈ کیا ہے، اس کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ آپ اسے YouTube پر اپ لوڈ کرنے کے سبھی حقوق کے مالک ہیں۔ اگر آپ کی ریکارڈنگ میں کسی اور شخص کا کاپی رائٹ شدہ مواد شامل ہوتا ہے، جیسے پس منظر میں چلنے والی کاپی رائٹ شدہ موسیقی، تو بھی آپ کو مناسب حقوق کے مالکان سے اجازت کی ضرورت پڑے گی۔

YouTube نے کسی بیجا استعمال کرنے والے مدعی کو میری ویڈیو کیوں ہٹانے دی؟
YouTube کاپی رائٹ کے اخراج کی ہماری کارروائيوں میں بیجا استعمال اور غلط استعمال کے معاملات کو حل کرنے کیلئے کارروائی کرتا ہے۔ حالانکہ ہم مخصوص معاملات یا اپنی کارروائیوں پر تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں، پھر بھی ہم اپنے کاپی رائٹ کے ٹولز اور کارروائیوں کے بیجا استعمال کی چھان بین کرتے ہیں۔ ان مدعیوں کیلئے بھی ہماری صفر رواداری کی پالیسی ہے جنہیں ہم نے بیجا استعمال کرنے والا سمجھا ہے۔ (ہٹانے کی درخواستوں اور متضاد اطلاعات دونوں کیلئے) کاپی رائٹ کی کارروائی کے غلط استعمال کی وجہ سے اکاؤنٹ کو معطل کیا جا سکتا ہے۔
اعلان دستبرداری: اس مضمون میں پیش کردہ معلومات قانونی مشورہ نہیں ہے۔ ہم اسے معلوماتی مقاصد کیلئے فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ قانونی مشورہ طلب کر رہے ہیں تو آپ کسی وکیل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2104489181068445040
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false