مواد Content ID کیلئے اہل ہے

اس مضمون میں وضاحت کردہ خصوصیات صرف ان پارٹنرز کیلئے دستیاب ہیں جو YouTube کا Content ID مماثل سسٹم استعمال کرتے ہیں۔

جب آپ Content ID کی مماثلت کیلئے مواد کے کسی ٹکڑے کو فعال کرتے ہیں تو YouTube دوسرے صارف کے اپ لوڈ کردہ ایسے مواد کے خلاف خودکار طور پر دعوے تیار کرتا ہے جو آپ کی فراہم کی جانے والی حوالہ جاتی فائل (کے حصوں) سے مماثل ہوں۔ پالیسی اور دعوے کی بنیادی باتوں کے بارے میں مزید جانیں۔

Content ID کے ذریعے دعوی کرنے کیلئے سارا مواد موزوں نہیں ہوتا۔ آپ کو ایسے مواد پر دعوی کرنے کیلئے سسٹم کا استعمال نہیں کرنا چاہیے جس کیلئے آپ کو خاطر خواہ حقوق حاصل نہیں ہیں۔ غلط نتائج سے گریز کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، جیسے غلط شناخت کردہ مواد کے نتیجے میں کئے گئے دعوے یا مواد کے مجاز استعمالات کے ساتھ مداخلت کرنے والے دعوے۔

Content ID سسٹم میں بیجا استعمال اور خرابی کے معاملات کو حل کرنے کیلئے، YouTube کارروائی کرتا ہے۔ اس میں مخصوص حوالہ جاتی فائلوں یا حوالہ جاتی فائلوں کے سیگمنٹس کو غیر فعال کرنا اور ایسے تمام وابستہ دعووں کو ریلیز کرنا شامل ہے جس کیلئے حوالہ جات کے مخصوص زمروں کیلئے دستی جائزے، Content ID کو غیر فعال کرنے یا یہاں تک کہ YouTube پارٹنرشپ کو معطل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

Content ID کیلئے گائیڈلائنز

کسی بھی مسئلے سے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل اصولوں کا استعمال کریں۔ نوٹ کریں کہ ہر اصول کے تحت پیش کی جانے والی مثالیں آپ کی معلومات کیلئے فراہم کی جاتی ہیں اور یہ ممکنہ مسائل کی جامع فہرست نہیں ہے۔ نامناسب دعووں سے بچنے اور انہیں حل کرنے کے طریقے سے متعلق مزید جانیں۔

خصوصی حقوق

آپ کے پاس ان علاقوں کیلئے حوالہ جاتی فائل میں موجود مواد کے خصوصی حقوق ہونے چاہئیں جہاں آپ ملکیت کا دعوی کر رہے ہیں۔

مندرجہ ذیل مثالیں حوالے میں یا بطور حوالہ استعمال کئے جانے کیلئے نا اہل ہیں:

  • کسی فریق ثالث کی جانب غیر جامع طور پر لائسنس یافتہ مواد
  • Creative Commons یا اسی طرح بغیر کسی چارج کے/اوپن لائسنسز کے تحت جاری کردہ مواد
  • عوامی ڈومین کی فوٹیج، ریکارڈنگز یا کمپوزیشنز
  • منصفانہ استعمال کے اصولوں کے تحت استعمال کردہ دیگر وسائل کی کلپس
  • ویڈیو گیم پلے کی فوٹیج (گیم کے ناشر کے علاوہ کسی اور کی جانب سے)
ممتاز حوالہ جاتی مواد

سبھی حوالہ جاتی مواد کا مناسب طور پر ممتاز ہونا لازمی ہے۔

مندرجہ ذیل مثالیں حوالے میں یا بطور حوالہ استعمال کئے جانے کیلئے نا اہل ہیں:

  • کراؤکے ریکارڈنگز، ری ماسٹرز، ملتی جلتی آواز والی ریکارڈنگز اور کچھ ڈب کیا گیا مواد
  • ساؤنڈ ایفیکٹس، ساؤنڈ بیڈز یا پروڈکشن لوپس
املاک دانش کے ہر ٹکڑے کیلئے انفرادی حوالہ جات

آپ کو املاک دانش کے ہر ٹکڑے کیلئے انفرادی حوالہ جات فراہم کرنا چاہیے۔

مندرجہ ذیل مثالیں حوالے میں یا بطور حوالہ استعمال کئے جانے کیلئے نا اہل ہیں:

  • کمپائلیشنز
  • سلسلہ وار DJ مکسز
  • میش اپس
  • کاؤنٹ ڈاؤن کی فہرستیں
  • مکمل البم کی ساؤنڈ ریکارڈنگز

اگر آپ کے پاس تمام علاقوں میں ان اقسام کی مثالوں والے سبھی مواد کی خصوصی ملکیت ہو، تب بھی آپ کو انہیں انفرادی اجزاء، گانوں یا ویڈیوز میں علیحدہ کر لینا چاہیے۔

ویڈیو گیم کے اصل ساؤنڈ ٹریک کی گائیڈلائنز

ویڈیو گیم کے اصل ساؤنڈ ٹریکس صرف اسی صورت میں درست حوالہ جات ہوتے ہیں جب وہ ویڈیو گیم کے ناشر کی ملکیت ہوتے ہیں۔

ویڈیو گیم کے اصل ساؤنڈ ٹریکس وہ ساؤنڈ ریکارڈنگز ہوتے ہیں جنہیں بنیادی طور پر کسی ویڈیو گیم میں استعمال کرنے کیلئے تخلیق کیا جاتا ہے، جیسے کسی ویڈیو گیم میں چلنے والا اصل اسکور یا پس منظر کی موسیقی۔ (اس پالیسی کا اطلاق اس لائسنس یافتہ مقبول موسیقی پر نہیں ہوتا ہے جسے اصل میں گیم کیلئے تخلیق نہ کیا گیا ہو۔)

یہ حوالہ جات صرف اسی صورت میں درست ہوتے ہیں جب انہیں ویڈیو گیم کے ناشر کے مواد کے مالک کے تحت ڈیلیور کیا جاتا ہے۔ اگر آپ ایک گیم کے ناشر ہیں اور سوالات پوچھنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اپنے پارٹنر مینیجر سے رابطہ کریں۔

دیگر کاموں میں ضم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر فروخت کردہ یا لائسنس شدہ مواد

دیگر کاموں میں ضم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر فروخت کردہ یا لائسنس شدہ مواد کو جائزے کیلئے روٹ کیا جانا چاہیے۔

مثال کے طور پر، مندرجہ ذیل اقسام کے مواد کی مماثلتوں پر دعوی کرنے سے پہلے، انہیں دستی جائزے کیلئے روٹ کیا جانا چاہیے:

  • "رائلٹی سے مبرّا" نام نہاد پروڈکشن موسیقی کی لائبریریاں عموماً گیم، فلم، TV یا دیگر ساؤنڈ ٹریکس کیلئے لائسنس یافتہ ہوتی ہیں۔
حوالہ جاتی مواد کیلئے اثاثے کا میٹا ڈیٹا

جہاں تک ممکن ہو سکے بالکل درست اثاثے کا میٹا ڈیٹا پُر کریں۔ اپ لوڈ کنندگان کو یہ سمجھنے کیلئے خاطر خواہ معلومات دی جانی چاہیے کہ کس مواد پر دعوی کیا جا رہا ہے اور اس مواد کا مالک کون ہے۔ تمام اثاثوں میں معلوماتی عنوان (جیسے، "ٹریک 4" یا داخلی نمبر شمار) شامل ہونا لازمی ہے۔

اس کے علاوہ، درج ذیل اثاثے کی ہر قسم کیلئے، اثاثے کا کم از کم مندرجہ ذیل میٹا ڈیٹا ضرور فراہم کیا جانا چاہیے:

  • اگر اثاثہ ساؤنڈ ریکارڈنگ یا موسیقی ویڈیو ہے تو عنوان، فنکار اور ریکارڈ لیبل فراہم کریں۔
  • اگر اثاثہ موسیقی کی کمپوزیشن ہے تو عنوان اور رائٹر فراہم کریں
  • اگر اثاثہ ٹیلی ویژن ایپی سوڈ ہے تو شو کا عنوان اور یا تو ایپی سوڈ کا عنوان یا ایپی سوڈ نمبر فراہم کریں
  • اگر اثاثہ مووی ہے تو عنوان اور ڈائریکٹرز فراہم کریں
  • اگر اثاثہ اسپورٹس براڈکاسٹ ہے تو ٹیم کے نام (انفرادی کھیل ہونے کی صورت میں مقابل کے نام) اور ایونٹ کی تاریخ فراہم کریں

ہم آپ کو کوئی ایسا دوسرا میٹا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کی تجویز دیتے ہیں جو آپ کے مخصوص اثاثوں کی شناخت کرنے میں مدد کر سکے۔

صرف فنگر پرنٹ والا حوالہ جاتی مواد

اگر آپ کو کسی ایسے پرانے ٹول تک رسائی حاصل ہے جو آپ کو حوالہ جات کے طور پر آڈیو ویژوئل فنگر پرنٹس کی میڈیا فائلیں فراہم کئے بغیر آڈیو ویژوئل فنگر پرنٹس فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے تو آپ کو مندرجہ ذیل پالیسیوں سے آگاہ رہنا چاہیے:
  1. صرف فنگر پرنٹس والے حوالہ جات کو خودکار طور پر مماثل مواد ظاہر کرنے والے میڈیا فائل کے حوالہ جات سے بدل دیا جائے گا۔  اگر آپ صرف فنگر پرنٹ والا ایک ایسا ہی حوالہ فراہم کرتے ہیں تو آپ کی طرف سے میڈیا فائل کے حوالے کی ایک کاپی تیار کی جائے گی اور اسے Content ID اثاثے کے ضمن میں آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ کر دیا جائے گا۔
  2. Content ID کی مماثلت کی تازہ ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کیلئے، صرف فنگر پرنٹ والے حوالہ جات کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح، اگر آپ ایک 'صرف فنگر پرنٹ والا حوالہ' صارف ہیں اور آپ نے فنگر پرنٹس تخلیق کرنے کیلئے ایک نئی بائنری موصول ہونے کے چھ ماہ بعد تک دئے گئے 'صرف فنگر پرنٹ والا حوالہ' کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو پرانے حوالہ جات خودکار طور پر غیر فعال ہو سکتے ہیں۔

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9044172523827611755
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false