YouTube پر محدود کردہ وضع کو آن یا آف کریں

محدود کردہ وضع ایک ایسی اختیاری ترتیب ہے جس کا استعمال آپ YouTube پر کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصیت ایسے ممکنہ طور پر بالغانہ مواد کو باہر نکالنے میں مدد کر سکتی ہے جسے ممکن ہے کہ آپ یا آپ کے آلات کا استعمال کرنے والے دیگر لوگ دیکھنا پسند نہ کریں۔ 

عین ممکن ہے کہ لائبریریوں، یونیورسٹیوں اور دیگر عوامی اداروں میں موجود کمپیوٹرز کے نیٹ ورک کے منتظم نے محدود کردہ وضع کو آن کر رکھا ہو۔

نوٹ: محدود کردہ وضع کو آن کرنا عمر کی تحدید والی ویڈیوز جیسا نہیں ہے۔ عمر کے ساتھ محدود مواد کے بارے میں مزید جانیں۔

How to turn Restricted Mode on and off

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کے لیے YouTube ناظرین کا چینل سبسکرائب کریں۔

محدود کردہ وضع کو آن یا آف کریں

  1. اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. اوپر بائیں طرف، اپنی پروفائل کی تصویر پر کلک کریں۔
  3. نیچے، محدود کردہ وضع پر کلک کریں۔
  4. اوپر بائیں جانب کھلے ہوئے باکس میں، محدود کردہ وضع کو آن یا آف کرنے کے لیے، محدود کردہ وضع فعال کریں پر کلک کریں۔

محدود کردہ وضع کو آف کر کے مسائل حل کریں

اگر آپ نے اپنا صارف نام اور پاس ورڈ درج کر دیا ہے اور اس کے باوجود محدود کردہ وضع آن رہتی ہے تو آپ مزید معلومات کے لئے YouTube کے مواد کی پابندیوں کے صفحہ پر اپنی ترتیبات چیک کر سکتے ہیں۔ ٹول اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ آیا ان پابندیوں کو منتظم نے سیٹ کیا ہے یا آیا وہ آپ کے ذاتی اکاؤنٹ پر ہیں۔ متعلقہ پابندی کے برابر میں ایک چیک مارک ڈسپلے ہوگا۔ اگر مزید معلومات درکار ہوتی ہے تو حل کرنے کے لیے اگلے اقدام کی طرف ٹول آپ کی رہنمائی کرے گا۔

نوٹ: موبائل نیٹ ورک کے کچھ فراہم کنندگان مواد کے فلٹرز پیش کرتے ہیں۔ یہ فلٹرز ویب مواد کی ایسی قسم کو محدود کرتے ہیں جس تک آپ اس وقت رسائی حاصل کر سکتے ہیں جب آپ کا آلہ ان کے موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہو۔ YouTube کے مواد کی پابندیوں کا صفحہ چیک کر کے دیکھیں کہ آیا آپ پر کسی نیٹ ورک یا اکاؤنٹ کی سطح کی کوئی پابندیاں ہیں۔ متعلقہ پابندی کے برابر میں ایک چیک مارک ڈسپلے ہوگا اور ذیل میں ٹیکسٹ آپ کی پابندی کی سطح بتائے گا۔ اگر آپ کی DNS پابندیاں آن ہیں اور سطح "ماڈریٹ" یا "سخت" پر سیٹ ہے تو آپ نے مواد کی فلٹرنگ آن کر رکھی ہے۔ اس ترتیب کا نظم کرنے یا اسے بند کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے اپنے موبائل نیٹ ورک فراہم کنندہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔

اپنی فیملی کیلئے محدود کردہ وضع کو کنٹرول کریں

اگر آپ Family Link ایپ استعمال کرنے والے والدین ہیں تو آپ اپنے بچے کے اکاؤنٹ کے لیے محدود کردہ وضع کو آن کر سکتے ہیں اگر وہ YouTube پر زیر نگرانی تجربہ کے لیے اہل نہیں ہیں۔ Family Link ایپ کی ترتیبات میں محدود کردہ وضع کو آن کرنے کا طریقہ جانیں۔

Family Link میں محدود کردہ وضع آن ہونے کے بعد، آپ کا بچہ کسی بھی ایسے آلہ پر محدود کردہ وضع کی ترتیبات کو تبدیل نہیں کر سکتا جس میں وہ سائن ان ہے۔

نوٹ: آپ اپنے بچے کے لیے محدود کردہ وضع سیٹ اپ نہیں کر سکتے ہیں اگر:

  • اس کی عمر 13 سال سے زیادہ (یا آپ کے ملک/علاقے میں متعلقہ عمر) ہے، اِلاّ یہ کہ آپ نے اس کے اس عمر کو پہنچنے سے پہلے اس کا زیر نگرانی Google اکاؤنٹ بنایا ہے۔
  • اس کی عمر 13 سال سے زیادہ (یا آپ کے ملک/علاقے میں متعلقہ عمر) ہے اور اس نے اپنے اکاؤنٹ کا مینیجمنٹ سنبھال لیا ہے۔
  • وہ یوروپی یونین میں رہتا ہے، آپ نے اپریل 2021 سے پہلے اس کی نگرانی سیٹ اپ کی ہے اور اُس وقت اس کی عمر متعلقہ عمر سے کم تھی۔

محدود کردہ وضع کے بارے میں مزید جانیں

  • ممکنہ طور پر بالغانہ مواد کی شناخت کرنے اور اسے باہر نکالنے کیلئے، ہم ویڈیو کے عنوان، تفصیل، میٹا ڈیٹا، کمیونٹی گائیڈلائنز کے جائزے اور عمر کی تحدیدات جیسے کئی سگنلز کا استعمال کرتے ہیں۔
  • محدود کردہ وضع ہر زبان میں دستیاب ہے، لیکن ثقافتی معیارات اور حساسیتوں میں پائے جانے والے اختلافات کے سبب، اس کی کوالٹی مختلف ہو سکتی ہے۔
  • محدود کردہ وضع آن ہونے پر، آپ اپنی دیکھی جانے والی ویڈیوز پر کیے گئے تبصروں کو نہیں دیکھ سکیں گے۔
  • محدود کردہ وضع براؤزر یا آلے کی سطح پر کام کرتی ہے، اسلئے آپ کو اپنے زیر استعمال ہر براؤزر کیلئے اسے آن کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا براؤزر یا آلہ متعدد پروفائلز کا تعاون کرتا ہے تو آپ کو ہر پروفائل کیلئے اس وضع کو آن کرنا چاہیے۔
  • تخلیق کاران: اس بارے میں جانیں کہ محدود وضع کس طرح آپ کے مواد کو متاثر کرتی ہے۔

اسسٹنٹ اسپیکرز اور اسمارٹ ڈسپلیز

  1. اپنے موبائل آلہ پر ہوم ایپ کھولیں۔
  2. اس اسپیکر یا اسمارٹ ڈسپلے پر تھپتھپائیں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  3. ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  4. اطلاعات اور ڈیجیٹل فلاح و بہبود پر تھپتھپائیں۔
  5. YouTube کی ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  6. آپ اپنے اسمارٹ ڈسپلے کیلئے محدود کردہ وضع کی ترتیبات کو دو طریقوں سے کنٹرول کر سکتے ہیں:
    1. آپ اپنے لئے محدود کردہ وضع کو آن یا آف کر سکتے ہیں اور
    2. اگر آپ ڈیوائس مینیجر ہیں تو آپ دیگر تمام صارفین کے لیے محدود کردہ وضع کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔
نوٹ: محدود کردہ وضع کو آلہ کی سطح پر سیٹ کیا جاتا ہے۔ اگر مواد آپ کے آلے کے ذریعے نہیں چل رہا ہے تو اپنی محدود کردہ وضع کی ترتیبات کو چیک کریں۔ 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7588182768823947935
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false