بامعاوضہ پروڈکٹ کی مقام بندیاں، اسپانسرشپس اور تائیدات شامل کریں

آپ بامعاوضہ پروڈکٹ کی مقام بندیاں، تائیدات، اسپانسرشپس یا دیگر ایسا مواد شامل کر سکتے ہیں جو آپ کی ویڈیوز میں ناظرین کے سامنے افشاء کا تقاضہ کرتے ہیں۔ اگر آپ ان میں سے کسی کو بھی اپنی ویڈیو کی تفصیلات میں بامعاوضہ پروموشن باکس کو منتخب کر کے شامل کرتے ہیں تو آپ کو ہمیں بتانا ہوگا۔ 

سبھی بامعاوضہ پروموشنز کو Google اشتہارات کی پالیسیوں اور YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ اور جن برانڈز کے ساتھ آپ کام کرتے ہیں وہ اپنے مواد میں بامعاوضہ پروموشن کا افشاء کرنے کیلئے مقامی اور قانونی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ان کی تعمیل کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں۔ ان ذمہ داریوں میں سے کچھ میں یہ چیزیں شامل ہوتی ہیں کہ کب اور کیسے افشاء کرنا ہے اور کس کے لیے افشاء کرنا ہے۔

اگر آپ مخصوص ویڈیوز تلاش کرنا چاہتے ہیں جہاں تخلیق کار نے بامعاوضہ پروموشن کا اعلان کیا ہے تو اس لنک کا استعمال کریں۔ اگر آپ موبائل آلہ پر ہیں تو ویب پتہ کاپی کرنے کیلئے لنک کو ٹچ کریں اور دبائے رکھیں پھر اسے اپنے براؤزر کے نیویگیشن بار میں پیسٹ کریں۔
بامعاوضہ پروڈکٹ کی مقام بندیوں، اسپانسرشپس اور تائیدات کو کہاں شامل نہیں کرنا ہے

Google اشتہارات کی پالیسیوں پر عمل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے مواد میں مندرجہ ذیل پروڈکٹس اور سروسز کی بامعاوضہ پروموشنز شامل نہیں کر سکتے ہیں:

  • غیر قانونی پروڈکٹس یا سروسز
  • سیکس یا ایسکورٹ سروسز
  • بالغوں کیلئے مواد
  • میل آرڈر برائڈز
  • تفریحی منشیات
  • بغیر نسخے والی فارماسیوٹیکلز
  • آن لائن جوئے بازی والی وہ سائٹیں جن کا جائزہ ابھی تک Google یا YouTube نے نہیں لیا ہے
  • امتحانات یا ٹیسٹوں میں چِیٹ کرانے والی سروسز
  • ہیکنگ، فریب دہی یا اسپائی ویئر
  • دھماکہ خیز اشیاء
  • پر فریب یا گمراہ کن کاروبار

یہ پالیسی ویڈیوز، ویڈیو کی تفصیلات، تبصرے، لائیو سلسلے، Shorts اور کسی دوسرے YouTube پروڈکٹ یا خصوصیت پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ فہرست غیر جامع ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ مواد سے اس پالیسی کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے تو اسے پوسٹ نہ کریں۔ 

مثالیں

YouTube پر ممنوعہ مواد کی چند مثالیں یہ ہیں۔

  • اکیڈمک مضمون نویسی کی سروس کی بامعاوضہ پروموشن
  • جعلی پاسپورٹس فروخت کرنے والی یا جعلی آفیشل دستاویزات بنانے کی ہدایات فراہم کرنے والی ویب سائٹ کی بامعاوضہ پروموشن
  • فرضی کریڈٹ کارڈ نمبرز تخلیق کرنے والے سافٹ ویئر کی بامعاوضہ پروموشن
  • بغیر نسخے والی ریگولیٹڈ فارماسیوٹیکلز فروخت کرنے والی آن لائن فارمیسی کی بامعاوضہ پروموشن

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے

اگر آپ کا مواد اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم مواد کو ہٹا دیں گے اور آپ کو مطلع کرنے کیلئے ایک ای میل بھیجیں گے۔ اگر آپ پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ کو اپنے چینل پر جرمانہ کے بغیر ایک وارننگ ملے گی۔ آپ پالیسی ٹریننگ لے سکتے ہیں تاکہ وارننگ 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائے۔ تاہم، اگر آپ کا مواد اس 90 دن کی مدت کے دوران مماثل پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وارننگ ختم نہیں ہوگی اور آپ کے چینل کو اسٹرائیک ملے گی۔ اگر آپ تربیت مکمل کرنے کے بعد کسی مختلف پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو آپ کو ایک اور وارننگ ملے گی۔ ہم مستقبل میں دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پا لیسی کی تربیت لینے سے روک سکتے ہیں۔

اگر آپ کو 3 سٹرائیکس ملتی ہیں تو آپ کا چینل بند ہو جائے گا۔ آپ YouTube پر کمیونٹی گائیڈلائنز اسٹرائیک کی مبادیات کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ، اگر پروموٹ کیا جانے والا پروڈکٹ یا سروس سبھی عمر کے افراد کیلئے موزوں نہیں ہے تو ہم مواد کو عمر کے ساتھ محدود کر سکتے ہیں۔

جب ہم بامعاوضہ پروڈکٹ کی مقام بندیوں، اسپانسرشپس اور تائیدوں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اس سے ہمارا کیا مطلب ہوتا ہے؟

بامعاوضہ پروڈکٹ کی مقام بندیاں مواد کے وہ اجزاء ہیں جنہیں فریق ثالث کیلئے معاوضے کے عوض تخلیق کیا جاتا ہے۔ یہ وہ مواد بھی ہے جہاں اس فریق ثالث کے برانڈ، پیغام یا پروڈکٹ کو براہ راست مواد میں ضم کر دیا جاتا ہے۔

تائیدیں کسی مشتہر کیلئے پیغام کے ساتھ تخلیق کردہ ایسا مواد ہوتی ہیں (یا تخلیق کار کے اپنے برانڈز کے لیے اگر تخلیق کار/برانڈ کے درمیان تعلق واضح نہیں ہے) جن کے بارے میں صارفین کے یہ مان لینے کا امکان زیادہ ہوتا ہے کہ یہ مواد کے تخلیق کار کی آراء کی عکاسی کرتی ہیں۔

اسپانسرشپس مواد کے وہ اجزاء ہوتے ہیں جن کیلئے فریق ثالث کے ذریعے کلّی یا جزوی طور پر فائنانس کیا جاتا ہے۔ اسپانسرشپس عام طور پر مواد میں براہ راست برانڈ، پیغام یا پروڈکٹ کو ضم کیے بغیر فریق ثالث کے برانڈ، پیغام یا پروڈکٹ کو پروموٹ کرتی ہیں۔

نوٹ کریں کہ آپ پر لاگو ہونے والے قوانین بامعاوضہ پروموشنز کی الگ طریقے سے تعریف کر سکتے ہیں۔ اپنے دائرۂ اختیار کے مطابق اپنے مواد میں بامعاوضہ پروموشن کا افشاء کرنے کی خاطر قانونی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ان پر پوری طرح عمل کرنے کیلئے تخلیق کار اور برانڈز ذمہ دار ہیں۔ قانونی ذمہ داریوں میں یہ چیزیں شامل ہو سکتی ہیں کہ کب اور کیسے افشاء کرنا ہے اور کس کیلئے افشاء کرنا ہے۔

تخلیق کاروں اور برانڈز کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ آیا ان کے مقامی قوانین کے تحت بامعاوضہ پروموشنز کی بعض اقسام کی اجازت ہے۔ مثال کے طور پر، برطانیہ اور یورپی یونین میں، آڈیو ویژوئل میڈیا سروسز ڈائریکٹیو کے تحت "بچوں کے پروگرامز" کے طور پر زمرہ بند بعض ویڈیوز کو اسپانسرشپس یا بامعاوضہ پروڈکٹ کی مقام بندیاں شامل کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔
کیا مجھے YouTube کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آیا میری ویڈیو میں بامعاوضہ پروڈکٹ کی مقام بندی، تائید یا دیگر تجارتی تعلق ہے؟
اگر آپ کے مواد میں بامعاوضہ پروڈکٹ کی مقام بندی، تائید یا دیگر تجارتی تعلق ہے تو آپ کو YouTube کو بتانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم صارفین کیلئے افشاء کی سہولت فراہم کر سکیں۔ ذہن نشین کر لیں کہ آپ کے دائرۂ اختیار میں موجود قوانین کی بنیاد پر، آپ پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ اُن پابندیوں پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ہم آپ کے مواد یا اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ YouTube کو بتانے کیلئے:
  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں سیکشن سے، مواد منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. مزید اختیارات کو منتخب کریں۔ 
  5. ”میری ویڈیو میں پروڈکٹ کی مقام بندی، اسپانسرشپ یا تائید جیسی بامعاوضہ پروموشن شامل ہے“ کے آگے موجود باکس کو نشان زد کریں۔
  6. محفوظ کریں کو منتخب کریں۔

میرے "میری ویڈیو میں پروڈکٹ کی مقام بندی، اسپانسرشپ یا تائید جیسی بامعاوضہ پروموشن شامل ہے" باکس کو نشان زد کرنے پر کیا ہوتا ہے؟
اپنی جدید ترین ترتیبات میں "مواد کا اعلان" سیکشن کے تحت "ویڈیو میں بامعاوضہ پروموشن شامل ہے" باکس کو نشان زد کر کے، آپ ناظر کے زبردست تجربے کو برقرار رکھنے میں مدد کر رہے ہیں۔
ہم اب بھی ان ویڈیوز کے ساتھ اشتہارات چلائیں گے۔ آپ کی جانب سے ہمیں بتائے جانے پر کہ کسی ویڈیو میں بامعاوضہ پروموشن شامل ہے، ہم آپ کے برانڈ پارٹنر کے ساتھ متصادم کسی اشتہار کو کسی متبادل اشتہار سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ کی جانب سے ہمیں بتائے جانے پر، ہم اپنی موجودہ پالیسیوں کے مطابق آپ کی ویڈیو کو YouTube Kids ایپ سے ہٹا دیں گے۔
کیا YouTube اب بھی ان ویڈيوز کے ساتھ اشتہارات چلائے گا؟
ہاں، YouTube ان ویڈیوز کے ساتھ اب بھی اشتہارات چلائے گا۔
 
کبھی کبھار، ہم بامعاوضہ پروموشنز والی ویڈیوز پر آپ کے برانڈ پارٹنر کے ساتھ متصادم کسی اشتہار کو کسی دوسرے اشتہار سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ تبدیلی مشتہرین کو ہماری جانب سے پیش کی جانے والی قدر کا تحفظ کرنے کیلئے کی جاتی ہے۔
 
مثال کے طور پر، اگر آپ کمپنی A کیلئے برانڈ کے حوالہ جات اور پروڈکٹ کی مقام بندیوں کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں، کمپنی B کو اُس ویڈیو پر اشتہار کی جگہ فروخت کرنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا ہے۔
کیا مجھے اپنی ویڈیو سے منسلک کسی اور شخص کو کسی تجارتی تعلق کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے؟
آپ کو بتانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ بامعاوضہ پروموشن میں شامل تخلیق کاروں اور برانڈز کیلئے مختلف دائرۂ اختیار کے مختلف تقاضے ہیں۔ 
 
جب آپ کے مواد میں بامعاوضہ پروموشن شامل ہوتی ہے تو کچھ دائرۂ اختیار اور برانڈ پارٹنرز تقاضہ کرتے ہیں کہ آپ ناظرین کو کسی ایسے تجارتی تعلق کے بارے میں بتائیں جس نے ممکنہ طور پر آپ کے مواد کو متاثر کیا ہو۔ آپ پر لاگو ہونے والے بامعاوضہ پروموشن والے مواد کے سلسلے میں قوانین اور ضوابط کو چیک کرنا اور ان کی تعمیل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ 
کیا کوئی ایسی خصوصیت ہے جو میری ویڈیوز میں بامعاوضہ پروموشن کے بارے میں ناظرین کو مطلع کرنے میں میری مدد کر سکتی ہے؟

ہاں۔ جب بھی آپ اپنی ویڈیو کو بامعاوضہ پروموشنز پر مشتمل کے بطور نشان زد کرتے ہیں تو ہم ویڈیو کے شروع میں 10 سیکنڈ تک خودکار طور پر ناظرین کو افشاء کا پیغام دکھاتے ہیں۔ افشاء کا پیغام ناظر کو بتائے گا کہ اس میں بامعاوضہ پروموشنز اور اس صفحے کے لنکس شامل ہیں جو صارفین کو با معاوضہ پروڈکٹ کی مقام بندیوں، اسپانسرشپس اور تائیدات سے متعلق بتاتے ہیں۔

ذہن نشین کر لیں کہ بامعاوضہ پروموشن میں شامل تخلیق کاروں اور برانڈز کیلئے مختلف دائرۂ اختیار کے مختلف تقاضے ہیں جو آپ سے مزید بہت سے کام کرنے کا تقاضہ کر سکتے ہیں۔ قابل اطلاق قوانین کو چیک کرنا اور ان پر عمل کرنا نہ بھولیں۔ 

کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ویڈیو اشتہارات (پری رولز، مڈ رولز اور پوسٹ رولز) کو اپنی ویڈیوز میں بَرن کر سکتا ہوں؟
نہیں۔ YouTube کی اشتہارات کی پالیسی آپ کو مشتہر کے تخلیق اور سپلائی کردہ ویڈیو اشتہارات یا اشتہارات کیلئے دیگر وقفوں کو آپ کے مواد میں بَرن ہونے یا سرایت کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ 
 
اگر آپ کے پاس کوئی ایسا مشتہر ہے جسے خاص طور پر آپ کے مواد پر اشتہارات پیش کرنے میں دلچسپی ہے تو اپنے پارٹنر مینیجر کے ساتھ کام کریں۔ فریق ثالث کی سرایت کردہ اسپانسرشپس سے متعلق ہماری پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات دیکھیں۔
 
اس پالیسی کا اطلاق برانڈز کے ذریعے یا ان کیلئے تخلیق کردہ اور برانڈ کے YouTube چینل پر اپ لوڈ کردہ ویڈیوز پر نہیں ہوتا ہے۔ 
کیا میں فروخت کرنے والے یا اسپانسر کے برانڈ نام اور پروڈکٹ کی معلومات کے ساتھ ویڈیو سے پہلے/اس کے بعد عنوان کارڈ استعمال کر سکتا ہوں؟
ہاں۔ جہاں بامعاوضہ پروموشن ہوتی ہے تو ہم وہاں جامد عنوان کارڈز اور اختتامی کارڈز کی اجازت دیتے ہیں۔ ان عنوان کارڈز اور اختتامی کارڈز میں گرافکس اور اسپانسر یا فروخت کرنے والے کا لوگو اور پروڈکٹ کی برانڈنگ شامل ہو سکتے ہیں۔
  • عنوان کارڈز: 5 سیکنڈ یا اس سے کم اور جامد۔ اگر انہیں ویڈیو کے شروع (0:01 سیکنڈ) میں رکھا جاتا ہے تو تخلیق کار کے نام/لوگو کے ساتھ کارڈ کی معاون برانڈنگ لازمی ہے۔
  • اختتامی کارڈز: انہیں ویڈیو کے آخری 30 سیکنڈ کے اندر رکھا جاتا ہے اور انہیں جامد ہونا لازمی ہے۔ 
مزید وسائل
مزید معلومات کیلئے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ باقاعدگی سے اپنے مقامی قانونی وسائل سے رجوع کریں، جیسے امریکہ میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC)، برطانیہ میں تشہیر کے معیارات کی اتھارٹی (ASA)، فرانس میں ڈائرکٹوریٹ جنرل فار کمپٹیشن، کنزیومر افیئرز اینڈ فراڈ پریوینشن (DGCCRF)، جرمنی میں میڈیا اتھارٹیز Medienanstalten یا کوریا میں کوریا فیئر ٹریڈ کمیشن (KFTC)۔
مرکز امداد کے اس مضمون میں پیش کردہ معلومات قانونی مشورہ نہیں ہے۔ ہم اسے معلوماتی مقاصد کیلئے فراہم کرتے ہیں، اسلئے عین ممکن ہے کہ آپ اس کے بارے میں اپنے قانونی نمائندوں سے بات کرنا چاہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6133113660054087377
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false