اپنے برانڈڈ مواد کو مشتہر سے لنک کریں

اگر آپ نے برانڈڈ مواد کی مہم پر مشتہر کے ساتھ شراکت کی ہے تو مشتہر اب مہم کے مواد کو اپنے Google Ads اکاؤنٹ سے لنک کرنے کی درخواست بھیج سکتا ہے۔ اگر آپ ان کی درخواست قبول کرتے ہیں تو مشتہرین Google Ads میں مواد کی کارکردگی کے میٹرکس دیکھ سکتے ہیں۔ ‏YouTube مشتہر (اور مشتہر کے Google Ads اکاؤنٹ سے منسلک کسی بھی ادارے) کو آپ کی YouTube ویڈیو کے ناظرین کے لئے اشتہارات کا ہدف بنانے کی بھی اجازت دے گا، جیسا کہ Google Ads پلیٹ فارمز کے ذریعے اجازت ہے۔

اپنے برانڈڈ مواد کو اپنے مشتہر سے لنک کرنے کی مدد سے آپ:

  • برانڈز کے ساتھ پارٹنرشپس کا نظم کر سکتے ہیں
  • ویڈیو کے آرگینک میٹرکس کا اشتراک کر سکتے ہیں
  • اس امکان کو بڑھا سکتے ہیں کہ مشتہرین آپ کے مواد کو پروموٹ کریں گے

زیادہ تر لنک کی درخواستیں ان مشتہرین کی طرف سے آئیں گی جن کے ساتھ آپ ماضی میں کام کر چکے ہیں، لیکن آپ کو ان برانڈز سے درخواستیں موصول ہو سکتی ہیں جن کے ساتھ آپ نے شراکت نہیں کی ہے۔ مشتہر کی لنک کی درخواست کو قبول کرنا مکمل طور پر آپ پر منحصر ہے، چاہے آپ نے ان کے ساتھ کام کیا ہو یا نہیں۔ آپ کو ہمیشہ وہی کرنا چاہیے جو آپ کے چینل کے لیے بہتر ہو۔

اگر آپ ان کی درخواست قبول کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کو مشتہر کو کافی حقوق دینے ہوں گے تاکہ وہ آپ کی ویڈیو کو اپنے اشتہارات میں استعمال کر سکیں، اور یہ کہ YouTube اس معاہدے میں شامل نہیں ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ مشتہر کے ساتھ دستخط کرنے والے کسی بھی معاہدے کی شرائط کو سمجھتے ہیں۔

لنک کی درخواست کو قبول کریں

اگر کوئی مشتہر آپ کے مواد کو اپنے Google Ads اکاؤنٹ سے لنک کرنا چاہتا ہے تو ہم آپ کو YouTube اور YouTube اسٹوڈیو میں ای میل اور اطلاعات کے ذریعے مطلع کریں گے۔ آپ YouTube Studio،‏ YouTube Studio موبائل ایپ اور YouTube موبائل ایپ میں درخواستوں کا جائزہ لے سکتے اور ان کا جواب دے سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی ای میل میں موجود لنک کو منتخب کرتے ہیں تو آپ کو براہ راست "برانڈ لنک کی درخواست" کے صفحہ پر لے جایا جائے گا جہاں آپ اپنی ویڈیو کو لنک کر سکتے یا درخواست کو مسترد کر سکتے ہیں۔

آپ YouTube اسٹوڈیو میں درخواستوں کا جائزہ لے سکتے اور ان کا جواب بھی دے سکتے ہیں:

  1. کمپیوٹر پر، YouTube اسٹوڈیو میں جائیں۔
  2. دائیں مینو میں، مواد پر کلک کریں۔
  3. متعلقہ ویڈیو تلاش کریں اور ویڈیو کے تھمب نیل کے آگے، تفصیلات پر کلک کریں۔
  4. "برانڈ لنکنگ" سیکشن میں، مشتہر کے آگے، لنک کی درخواست کا جائزہ لیں پر کلک کریں۔
  5. منتخب کریں کہ آیا آپ اپنی ویڈیو کو لنک کرنا چاہتے ہیں یا درخواست کو مسترد کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے مواد کا لنک ختم کریں

آپ یا مشتہر کسی بھی وقت لنک شدہ ویڈیو کا لنک ختم کر سکتے ہیں۔ کسی مشتہر سے ویڈیو کا لنک ختم کرنے کے لیے اپنی ویڈیو کے "برانڈ لنکنگ" سیکشن پر جائیں اور مشتہر کے آگے لنک ختم کریں منتخب کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

لنک کرنے کی درخواستیں کتنی دیر تک رہتی ہیں؟

چوںکہ ویڈیو لنک کی درخواستوں کی میعاد ایک خاص وقت کے بعد ختم نہیں ہوتی ہے اس لئے مشتہر لنک کی زیر التواء درخواست کو منسوخ کر سکتا ہے۔ آپ کسی بھی وقت ویڈیو کا بھی لنک ختم کر سکتے ہیں۔ آپ کے مواد کا لنک ختم کرنے سے مشتہر کی درج ذیل چیزیں ہٹا دی جائیں گی:
  • مواد کی کارکردگی کے میٹرکس تک رسائی
  • لنک کردہ مواد کے ناظرین کے لئے اشتہارات کا ہدف بنانے کی اہلیت
اس کے علاوہ، اگر درخواست کردہ ویڈیو کو حذف کر دیا جاتا ہے یا نجی کے بطور نشان زد کیا جاتا ہے تو لنک کرنے کی درخواست کی میعاد ختم ہو جائے گی۔

اگر کوئی مشتہر پہلے سے ہی میری ویڈیوز اپنے اشتہارات میں استعمال کرتا ہے تو کیا مجھے اپنے برانڈڈ مواد کو ان کے Google Ads اکاؤنٹ سے لنک کرنے کی ضرورت ہے؟

مشتہرین کو اشتہارات چلانے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کو آپ کے مواد سے لنک کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ہم آپ کے برانڈڈ مواد کو ان کے اکاؤنٹ سے لنک کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ لنک کرنے سے آپ کو اپنی برانڈ پارٹنرشپس کو زیادہ مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملتی ہے اور مشتہر کو ویڈیو کی آرگینک کارکردگی دیکھنے کی سہولت ملتی ہے۔ اس کے علاوہ، آپ صرف ایک انفرادی ویڈیو کو لنک کر کے اپنے چینل کے مواد تک رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
13081379627909072297
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false