YouTube پر Playables

Playables مفت کھیلنے کیلئے ایسی گیمز ہیں جنہیں براہ راست YouTube پر کھیلا جا سکتا ہے۔

کھیلنے کا طریقہ

Playables کو مرکزی YouTube ہوم پیج پر موجود Playables شیلف یا نئے Playables کی منزل کے صفحے پر تلاش کیا جا سکتا ہے اور 'دریافت کریں' مینو سے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہم مسلسل نئی گیمز شامل کر رہے ہیں، اسلئے نئے عنوانات تلاش کرتے رہیں۔

گیم پلے پر جانے کیلئے، کسی بھی گیم کارڈ پر کلک کریں۔ آپ کسی کارڈ سے یا تین نقاط مزید '' مینو کے ذریعے کھیلنے کے دوران بھی گیم کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

Playables سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

تعاون یافتہ آلات اور تقاضے

آپ کو Playables کیلئے کسی اضافی ہارڈویئر، سافٹ ویئر یا ڈاؤن لوڈ کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ آپ کو بس YouTube کے تازہ ترین ورژن، ایک تعاون یافتہ آلے اور Wi-Fi یا ڈیٹا پلان (ڈیٹا ریٹس لاگو ہو سکتے ہیں) سے منسلک رہنے کی ضرورت ہے۔

فی الوقت Playables کو مندرجہ ذیل آلات پر تعاون حاصل ہے:

  • Android
    • YouTube ایپ ورژن: 18.33 اور اس سے اعلی ورژن
    • موبائل آپریٹنگ سسٹمز:
      • Android S اور اس سے اعلی ورژن
      • Android O, P, Q, R (صرف 64 بِٹ یا اعلی میموری والے 32 بِٹ آلات)
  • iOS
    • YouTube ایپ ورژن: 18.33 اور اس سے اعلی ورژن
    • موبائل آپریٹنگ سسٹمز: iOS 14 اور اس سے اعلی ورژن
  • ڈیسک ٹاپ ویب
    • براؤزرز: Chrome, Safari اور Firefox

Playables کی دستیابی

فی الوقت، Playables ایک ایسی تجرباتی خصوصیت ہے جسے اہل ممالک/علاقوں میں صرف منتخب صارفین کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ممکن ہے کہ ان علاقوں کے کچھ صارفین کو YouTube پر Playables دکھائی نہ دے، لیکن اس کے باوجود وہ ہر گیم کیلئے منفرد قابل اشتراک لنکس کے ذریعے اس خصوصیت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارا مقصد مستقبل میں اس کی دستیابی کو بڑھانا ہے۔

اگر آپ کے پاس YouTube Premium ہے اور آپ کے ملک/علاقے میں Playables فعال ہے تو آپ Playables تک ابتدائی رسائی کیلئے ان مراحل کی پیروی کر کے تجرباتی خصوصیات میں آپٹ ان کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کم Playables دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ YouTube میں "دلچسپی نہیں ہے" پر کلک کر کے Playables شیلف یا انفرادی Playables کے درجے میں کمی کر سکتے ہیں۔

گیم کی پیشرفت اور محفوظ کردہ سرگزشت

گیم کی پیشرفت ایسے کسی بھی آلے پر خودکار طور پر محفوظ اور سنک ہو جائے گی جہاں آپ اپنے YouTube اکاؤنٹ میں لاگ ان ہیں

ہر گیم کیلئے آپ کی محفوظ کردہ پیشرفت کو YouTube کی سرگزشت > تعاملات میں بھی اسٹور کیا جاتا ہے۔ فی گیم صرف ایک محفوظ فائل ہوتی ہے اور تجاویز کیلئے آپ کی گیم کی پیشرفت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اگر آپ کسی گیم کی محفوظ فائل کو حذف کرتے ہیں تو آپ تمام آلات پر اس گیم کی تمام پیشرفت سے محروم ہو جائیں گے۔

Playables کی سرگزشت کو YouTube کی سرگزشت میں اسٹور کیا جاتا ہے جہاں ایسی گیمز کو تلاش کرنا آسان ہوتا ہے جنہیں آپ نے حال ہی میں کھیلا ہے۔ اس کے آن ہونے پر، سرگزشت ہمیں گیم سے متعلق تجاویز فراہم کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ آپ اپنی سرگزشت کو حذف یا آف کر کے اپنی Playables کی سرگزشت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ سرگزشت کے آف ہونے کے دوران آپ کی کھیلی جانے والی کوئی بھی گیم YouTube کی سرگزشت میں دکھائی نہیں دے گی۔  

اپنی YouTube کی سرگزشت کی ترتیبات کو تبدیل کرنے کیلئے

  1. myactivity.google.com پر جائیں۔ 
  2. YouTube کی سرگزشت پر کلک کریں اور اپنی ترجیح کے مطابق ترمیم کریں۔ 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2913521057992159092
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false