متعدد زبانوں کی آڈیو شامل کریں

متعدد زبانوں کی آڈیو آپ کو دیگر زبانوں میں آڈیو شامل کرنے کا اختیار دے کر اپنی ویڈیوز کو زیادہ ناظرین کے ساتھ اشتراک کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ آپ نئی یا موجودہ ویڈیوز کیلئے آڈیو ٹریکس کے طور پر اضافی زبانیں اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

نوٹ: ممکن ہے کہ آپ کے پاس متعدد زبانوں کی آڈیو دستیاب نہ ہو۔ ہم اس خصوصیت کو زیادہ تخلیق کاروں تک رول آؤٹ کرنا جاری رکھیں گے۔

متعدد زبانوں کے آڈیو ٹریکس اپ لوڈ کریں

شروع کرنے کیلئے:

  1. اپنے کمپیوٹر پر YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، سب ٹائٹلز منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. زبان شامل کریں پر کلک کریں اور اپنی زبان کا انتخاب کریں۔
  5. "آڈیو" کے تحت، شامل کریں پر کلک کریں۔
  6. فائل منتخب کریں پر کلک کریں۔
  7. منتخب کریں کہ کس فائل کو اپ لوڈ کرنا ہے۔ فائلز کا تعاون یافتہ صرف آڈیو فائل فارمیٹ میں ہونا لازمی ہے۔ ان کی طوالت تقریباً آپ کی ویڈیو جتنی ہی ہونی چاہیے۔
  8. جب آپ اپنا آڈیو ٹریک اپ لوڈ کرنے کیلئے تیار ہو جائیں تو شائع کریں پر کلک کریں۔

نوٹ: یہ خصوصیت خودکار طور پر ڈب کردہ آڈیو ٹریکس جنریٹ نہیں کرتی ہے۔ اپ لوڈ کرنے سے پہلے، تخلیق کاروں کو ڈب کردہ آڈیو ٹریکس کو ریکارڈ کرنا ہوگا۔

پہلے اپ لوڈ کردہ آڈیو فائلز کو تبدیل کریں

اگر آپ نے متعدد زبانوں کا ایک آڈیو ٹریک اپ لوڈ کیا ہے اور اسے نئے آڈیو ٹریک سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں:

  1. اپنے کمپیوٹر پر YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، سب ٹائٹلز منتخب کریں۔
  3. اس ویڈیو پر کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
  4. "آڈیو" کے تحت، موزوں زبان کیلئے حذف کریں  پر کلک کریں۔
  5. متعدد زبانوں کا نیا آڈیو ٹریک اپ لوڈ کرنے کیلئے، مراحل کو دہرائیں۔

اپنی ویڈیوز کو اور زیادہ ناظرین کی خاطر قابل رسائی بنانے کیلئے، سب ٹائٹلز اور کیپشنز شامل کرنے اور ویڈیو کے عنوانات اور تفصیلات کا ترجمہ کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12785158269015994009
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false