YouTube مواد کا جائزہ کیسے لیتا ہے

YouTube سے مواد کو اس وقت ہٹا دیا جاتا ہے یا اس پر پابندی لگا دی جاتی ہے جب یہ ہماری پالیسیوں میں سے کسی پالیسی جیسے کہ ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جاتا ہے، یا جب یہ کسی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ یہ تعین کرنے کے لیے کہ آیا مواد خلاف ورزی پر مبنی ہے، ہم خودکار سسٹمز اور انسانی جائزوں کے مجموعے کا استعمال کرتے ہیں۔

خودکار سسٹمز

ہمارے خودکار سسٹمز مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہیں، جو انہیں ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کی شناخت کے لیے گزشتہ انسانی جائزوں کے ڈیٹا کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ہمارے زیادہ تر سسٹمز کو انسانی جائزوں سے لاکھوں ڈیٹا پوائنٹس مسلسل طور پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے خودکار سسٹمز خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے میں اعلیٰ سطحی درستگی کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ خودکار سسٹمز ہمارے صارفین کو YouTube کو بڑی تعداد میں موصول ہونے والے مواد کے لیے موثر جوابی اوقات بھی فراہم کرتے ہیں۔

جب ہمارے سسٹمز کو اس بات پر اعلی درجے کا اعتماد ہو کہ مواد خلاف ورزی پر مبنی ہے، تو وہ خودکار فیصلہ کر سکتے ہیں۔ تاہم، زیادہ تر معاملات میں، ہمارے خودکار سسٹمز کسی بھی کارروائی سے پہلے مواد کے تجزیے کے لیے کسی تربیت یافتہ انسانی جائزہ کار کے پاس پرچم لگا کر بھیج دیں گے۔

انسان جائزے

جب کوئی انسانی جائزہ کار ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کو چیک کرتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ ایک تربیت یافتہ انسان مواد کا جائزہ لیتا ہے اور متعلقہ پالیسی یا قانون کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔

اگر مواد خلاف ورزی پر مبنی پایا جاتا ہے، تو ہمارے انسانی جائزہ کاران مواد کو ہٹا سکتے ہیں یا اگر یہ سبھی ناظرین کے لیے مناسب نہیں ہے تو اس پر عمر کی تحدید لگا سکتے ہیں۔ اگر مواد میں تعلیمی، دستاویزی، سائنسی، یا فنکارانہ مقصد شامل ہے، تو ہم اسے YouTube پر رہنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

مواد سے متعلق فیصلے ہو جانے کے بعد، اگر فیصلے کے خلاف اپیل کی جاتی ہے، تو ایک انسان اپیل کا جائزہ لے گا ساتھ ہی معاملہ در معاملہ کی بنیاد پر اس کا تجزیہ بھی کرے گا۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہمارے خودکار سسٹمز یا انسانی جائزہ کاران نے غلطی کی ہے یا اگر آپ مواد سے متعلق فیصلے سے متفق نہیں ہیں، تو اپنے ریزولیوشن کے اختیارات کے بارے میں جانیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)

YouTube مواد کا جائزہ لینے کے لیے خودکار سسٹمز کیوں استعمال کرتا ہے؟
YouTube پر ہر منٹ، سینکڑوں گھنٹوں کے نئے مواد کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ اسی لیے، اپنے صارفین کو بروقت فیصلے فراہم کرتے ہوئے مواد کی اس بڑی تعداد کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے آٹومیشن ضروری ہے۔
ذہن میں رکھیں کہ آٹومیشن کا استعمال صرف ان صورتوں میں کیا جاتا ہے جہاں ہمارے سسٹمز کو اس بات کا بہت زیادہ اعتماد ہوتا ہے کہ مواد خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ بصورت دیگر، ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کا جائزہ لینے کے لیے ہمارے تربیت یافتہ انسانی جائزہ کاران میں سے کسی ایک کے لیے سہولت فراہم کرنے کی خاطر اس پر پرچم لگا دیا جاتا ہے۔
مشین لرننگ کیا ہے؟
مشین لرننگ مصنوعی ذہانت (AI) کی ایک قسم ہے جو کمپیوٹرز کو پیچیدہ کاموں کو اس طریقے سے انجام دینے کی اجازت دیتی ہے جس طرح انسان کسی کام کو انجام دیتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، مشین لرننگ کمپیوٹرز کو پیٹرن کو پہچاننے اور مختلف حالات میں کیے جانے والے اقدامات کو سیکھنے کی تربیت دینے کے لیے ڈیٹا کے بڑے سیٹ کا استعمال کرتی ہے۔
مواد کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
آپ کے مواد کا جائزہ لینے اور فیصلہ کر دیے جانے کے بعد، آپ کو YouTube کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوگی جو اس فیصلے اور متعلقہ پالیسی یا قانون کی وضاحت کرے گی جس کی مواد نے خلاف ورزی کی ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہمارے خودکار سسٹمز یا انسانی جائزہ کاران نے غلطی کی ہے یا اگر آپ مواد سے متعلق فیصلے سے متفق نہیں ہیں، تو آپ اپنے ریزولیوشن کے اختیارات کے بارے میں جان سکتے ہیں اور اپنی صورتحال کے لیے بہترین حل کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

مزید معلومات

کمیونٹی گائیڈ لائنز

YouTube کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں کی شناخت کیسے کرتا ہے

YouTube کس طرح تعلیمی دستاویزی، سائنسی اور فنکارانہ (EDSA) مواد کا جائزہ لیتا ہے

کاپی رائٹ

YouTube کاپی رائٹ سے متعلق ہٹانے کی درخواستوں کا جائزہ کیسے لیتا ہے

YouTube پارٹنر پروگرام (YPP) 

YouTube ،YouTube منیٹائزیشن کی پالیسیوں کو کیسے نافذ کرتا ہے

YouTube ‏YPP ایپلیکیشنز کا جائزہ کیسے لیتا ہے

رازداری

YouTube اس بات کا تعین کس طرح کرتا ہے کہ مواد کو رازداری کی خلاف ورزی کے سبب ہٹا دیا جانا چاہیے

 

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3805751941188711672
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false