تخلیق کار کے ایوارڈز سے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات

ہم نے YouTube تخلیق کار کے ایوارڈز کے بارے میں سوالات کے جوابات اور مسائل کو حل کرنے میں مدد کے لیے اکثر پوچھے گئے سوالات کو جمع کیا ہے۔

 YouTube تخلیق کار کے ایوارڈز

یہ دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا آپ کو YouTube تخلیق کار کا ایوارڈ حاصل ہو سکتا ہے؟ چیک کریں کہ آیا آپ کا چینل اہل ہے اور اگر آپ اہل ہیں تو اپنا ایوارڈ بھنانے کا کوڈ حاصل کریں:

میں سبسکرائبر کے ایک سنگ میل تک پہنچ گیا ہوں۔ مجھے میرے تخلیق کار کے ایوارڈ کے بارے میں اطلاع کیوں نہیں ملی؟

ایوارڈ جاری کرنے سے پہلے، ہم آپ کے چینل کا جائزہ لیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ اہلیت کے تمام معیارات پر پورا اترتا ہے۔ اگر آپ گزشتہ ہفتے سبسکرائبر کے ایک سنگ میل پر پہنچے ہیں تو تخلیق کار کے ایوارڈ کیلئے آپ کے چینل کی اہلیت ممکنہ طور پر اب بھی زیر جائزہ ہو سکتی ہے کیوںکہ ہمارے جائزے میں 10 دن تک لگ سکتے ہیں۔

جب آپ اپنا تخلیق کار کا ایوارڈ بھنانا شروع کرنے کے اہل ہو جائیں گے، تب ہم بذریعہ ای میل آپ سے رابطہ کریں گے۔ ‫YouTube اسٹوڈیو میں آپ کو وہ اطلاع بطور بینر بھی موصول ہو سکتی ہے۔

مجھے ایک اطلاع موصول ہوئی ہے، لیکن میں بھنانے کا کوڈ تلاش کرنے سے قاصر ہوں۔ میں اسے کہاں تلاش کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کو YouTube اسٹوڈیو میں کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے لیکن آپ کو کوڈ نہیں مل رہا ہے (یا غلطی سے اسے برخاست کر دیا گیا ہے) تو اپنا ایوارڈ بھنانے کا کوڈ حاصل کرنے کیلئے ہمارے تعاملی اہلیت کی جانچ پر دئے گئے پرامپٹس کی پیروی کریں۔ آپ کو اپنا بھنانے کا کوڈ مل جانے کے بعد، اسے درج کرنے کیلئے تخلیق کار کے ایوارڈز بھنانے کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنا ایوارڈ بھنائیں۔

میں نے اپنا تخلیق کار کا ایوارڈ بھنا لیا، لیکن اسے کب ڈیلیور کیا جائے گا؟

اپنا تخلیق کار کا ایوارڈ بھنانے کے بعد، آپ کو خودکار طور پر آرڈر کی توثیقی ای میل موصول ہو جائے گی۔ تقریباً دو ہفتوں میں، آپ کا ایوارڈ بھیجے جانے کے بعد آپ کو کورئیر سے شپمنٹ کی توثیقی ای میل موصول ہونی چاہیے۔ اپنے ایوارڈ کے اسٹیٹس اور ڈیلیوری کی تاریخ کی تصدیق کرنے کیلئے، اپنی شپمنٹ کی توثیقی ای میل ملاحظہ کریں۔ اگر آپ کو ابتداء میں اپنے آرڈر یا شپنگ کی تصدیق موصول نہیں ہوتی ہے تو اپنے اسپام فولڈر کو چیک کرنا نہ بھولیں۔

1 جون 2023 کے بعد بھنائے گئے کوڈز کے لیے، آپ یہاں اپنے آرڈر کی صورتحال کو ٹریک کر سکتے ہیں۔

ڈیلیوری کمپنی کی جانب سے مزید دستاویزات یا معلومات کی درخواست کرنے کی غرض سے آپ سے کیے گئے کسی بھی رابطے کے بعد، اس کا جواب دینا نہ بھولیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے ایوارڈ کو کسٹمز سے پاس ہونے یا آپ کو ڈیلیور کئے جانے میں مدد مل سکتی ہے۔

عام مسائل میں شامل ہیں:

  • توقع سے زیادہ بھنانے کے والیومز کی وجہ سے تکمیلی عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
  • ہو سکتا ہے ڈیلیوری کی اجازت دینے کیلئے آپ نے مکمل یا درست شپنگ کی معلومات نہ دی ہوں۔ ایسی صورت میں، سوسائٹی ایوارڈز کی طرف سے بھیجی گئی ای میل تلاش کریں۔
  • کسٹمز کلیئرنسز، سخت موسم یا زیادہ چھٹی کے دوران زیادہ والیوم جیسے مسائل کی وجہ سے، شپنگ کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

میں نے اپنا تخلیق کار کا ایوارڈ بھنا لیا، لیکن مجھے یہ ابھی تک ملا نہیں ہے؟

اگر آپ کا تخلیق کار کا ایوارڈ ابھی تک ڈیلیور نہیں ہوا ہے تو مندرجہ ذیل کام کر کے دیکھیں:

  • آپ کی شپنگ کی توثیقی ای میل میں آپ کو ای میل کردہ ٹریکنگ نمبر کا استعمال کر کے شپنگ کا اسٹیٹس چیک کریں اور درخواست کردہ تمام دستاویزات مکمل کریں۔
  • اگر آپ کا کوڈ 1 جون 2023 کے بعد بھنایا گیا تھا، تو آپ اپنے آرڈر کی صورتحال کو ٹریک کر سکتے ہیں اور اپنا ٹریکنگ نمبر یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
  • یہ دیکھنے کیلئے ڈیلیوری سروس سے رابطہ کریں کہ آیا انہیں آپ کی جانب سے کوئی مزید معلومات یا دستاویز مطلوب ہے۔

میرے پاس پہلے ہی تخلیق کار کا ایوارڈ ہے۔ کیا میں مزید خرید سکتا ہوں؟

حالانکہ فی چینل فی سنگ میل صرف ایک اعزازی ایوارڈ دیا جاتا ہے لیکن آپ یا آپ کی ٹیم مزید ایوارڈز خرید سکتی ہے۔ اگر آپ کو ایوارڈ خریدنے کے لیے اپنے YouTube چینل سے وابستہ ای میل پتہ کا استعمال کرتے ہوئے سوسائٹی ایوارڈز سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے تو یہاں جائیں۔ قبل اس کے کہ مزید ایوارڈز خریدے جا سکیں، آپ کے چینل اور ایوارڈ لیول کا دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

کیا میں منافع کیلئے اپنے ایوارڈ کو فروخت یا نیلام کر سکتا ہوں؟

نہیں۔ تخلیق کار کے ایوارڈز صرف ذاتی استعمال کیلئے ہیں، اور وہ آپ کے چینل کی ٹیم کے ارکان کے علاوہ کسی اور شخص کو فروخت یا تقسیم نہیں کیے جا سکتے ہیں۔ اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب تخلیق کاروں پر انضباطی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

انضباطی کارروائیوں میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:

  • ایوارڈ کی ضبطی
  • مستقبل کے ایوارڈز کیلئے نا اہلی
  • آپ کے YouTube یا Google اکاؤنٹ کی ممکنہ معطلی

میرا تخلیق کار کا ایوارڈ پہنچ گیا، لیکن اسے نقصان پہنچا ہوا تھا۔ کیا آپ اسے تبدیل کر سکتے ہیں؟

تخلیق کار کے ایوارڈز ہاتھ سے بنائے جاتے ہیں اور ان میں ایسی چھوٹی موٹی خرابیاں اور بے ربطیاں ہو سکتی ہیں جو مینوفیکچرنگ کے عمل کے نتیجے میں ہونے والی ایک عام بات ہے۔ ‫YouTube ان معمولی خامیوں کیلئے ذمہ دار نہیں ہے، نہ ہی ان ایوارڈز کیلئے ذمہ دار ہے جن کی شپنگ کے عمل کے دوران انہیں معمولی نقصان پہنچتا ہے۔

اگر آپ کو ایک بہت خراب ایوارڈ موصول ہوتا ہے تو براہ کرم انعام حاصل ہونے کے 7 دن کے اندر ہماری پروڈکشن ٹیم سے یہاں رابطہ کریں۔ ایک بار جب آپ اپنا خراب ایوارڈ واپس کر دیں گے تو وہ اسے تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مجھ سے کسٹمز ڈیوٹیز اور/یا ٹیکسز ادا کرنے کیلئے کیوں کہا جا رہا ہے؟

بعض ممالک/خطے تخلیق کار کے ایوارڈ کی ڈیلیوری کیلئے کسٹمز ڈیوٹیز اور/یا ٹیکسز کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ قانونی طور پر، YouTube ان اخراجات کا احاطہ کرنے سے قاصر ہے۔ ان میں شامل ہیں:

  • آرمینیا
  • آذربائیجان
  • کرغیزستان
  • مالدووا
  • ازبکستان

میں آفیشل آرٹسٹ چینل کے ساتھ ایک فنکار ہوں۔ کیا میں تخلیق کار کے ایوارڈ کیلئے اہل ہوں؟

ایک آفیشل آرٹسٹ چینل (OAC) کے طور پر، جب آپ سبسکرائبر کے ایک سنگ میل تک پہنچ جائیں گے اور اس صفحے کے اوپری حصے میں وضاحت کردہ اہلیت کے تقاضوں کو پورا کر لیں گے، تب آپ کو ایک تخلیق کار کا ایوارڈ موصول ہوگا۔ فی فنکار اور فی سنگ میل صرف ایک اعزازی ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

اگر آپ کے پاس پہلے کوئی ایسا متعلقہ ازخود تخلیق کردہ موضوع والا چینل یا پارٹنر کا فراہم کردہ چینل تھا جسے ایوارڈ موصول ہوا تھا تو آپ کے سبسکرائبرز کی تعداد کو آپ کے OAC کے ساتھ ضم کرنے پر آپ کو وہ ایوارڈ دوبارہ موصول نہیں ہوگا۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
8745683072779088866
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false