YouTube پر "مندرجہ ذیل مواد اس ایپ پر دستیاب نہیں ہے" خرابی کا پیغام کو درست کریں

اگر آپ کو یہ بتانے والا خرابی کا کوئی پیغام موصول ہوتا ہے کہ "مندرجہ ذیل مواد اس ایپ پر دستیاب نہیں ہے" تو آپ جو ایپ استعمال کرتے ہیں وہ YouTube کے مواد کو سپورٹ نہیں کرتی ہے۔ YouTube پر مواد دیکھنے کے لیے درج ذیل مراحل آزمائیں۔

YouTube ایپ پر سوئچ کریں

اگر آپ YouTube پر جانے کے لیے فریق ثالث ایپ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو YouTube ایپ پر سوئچ کرنا پڑ سکتا ہے۔ YouTube ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ جانیں یا اپنے براؤزر پر www.youtube.com پر جائيں۔ اشتہار سے پاک تجربے کے لیے، آپ YouTube Premium کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

YouTube اور فریق ثالث ایپس کے بارے میں

ہم فریق ثالث ایپس کو ہماری API سروسز کی سروس کی شرائط پر عمل کرنے پر ہی اپنا API استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ہماری شرائط فریق ثالث ایپس کو اشتہارات کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں کیونکہ یہ تخلیق کاران کو ان کے ناظرین کی تعداد کے لیے انعام حاصل کرنے سے روکتا ہے۔ جب ہمیں کوئی ایسی ایپ ملتی ہے جو ہماری شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ہم اپنے پلیٹ فارم، تخلیق کاران اور ناظرین کی حفاظت کے لیے مناسب کارروائی کرتے ہیں۔

YouTube ایپ اپ ڈیٹ کریں

اگر آپ YouTube ایپ کا استعمال کرتے ہیں تو یقینی بنائیں کہ یہ تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کردہ ہے۔ YouTube ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ جانیں۔

نوٹ:

  • اگر آپ کو خرابی ملتی رہتی ہے تو یقینی بنائیں کہ Google Play اسٹور آپ کے آلے پر اپ ٹو ڈیٹ ہے۔ Google Play اسٹور کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ جانیں۔
  • ایپ کو اپ ڈیٹ کیے بغیر YouTube کا استعمال جاری رکھنے کے لیے، اپنے موبائل براؤزر پر m.youtube.com پر جائیں۔

پرانے آلات

اگر آپ کو اب بھی خرابی کا کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تو آپ کے پاس پرانا آلہ یا آلے کی پرانی کنفیگریشن ہو سکتی ہے۔ اپنے آلے کو تبدیل کئے بغیر YouTube کا استعمال جاری رکھنے کے لیے اپنے موبائل براؤزر پر m.youtube.com پر جائیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
13162432695163323644
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false