YouTube پر اپنے اسٹور کو منسلک، ان کا نظم اور غیر منسلک کریں

اگر آپ اہل ہیں اور کسی تعاون یافتہ پلیٹ فارم یا ریٹیلر کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنے چینل کے لیے ڈیسک ٹاپ یا موبائل کے ذریعے خریداری کی خصوصیات کو آن کر سکتے ہیں۔ اپنے چینل کیلئے خریداری کی خصوصیات کو آن کرنے کے لیے، آپ کو ایک یا زیادہ تعاون یافتہ پلیٹ فارمز یا ریٹیلرز کو YouTube کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہے۔

YouTube Shopping: اپنے اسٹور سے پروڈکٹس کو ٹیگ کریں اور فروخت کریں

اگر آپ اہل ہیں، لیکن تعاون یافتہ پلیٹ فارم یا ریٹیلر کے ذریعے اپنے پروڈکٹس فروخت نہیں کرتے ہیں تو اپنا اسٹور سیٹ اپ کرنے کے لیے ان کی سائٹ ملاحظہ کریں۔ پھر اپنا اسٹور YouTube سے منسلک کریں۔ اگر آپ مندرجہ ذیل ریٹیلرز یا پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو اپنا اسٹور سیٹ اپ کرنے کے لیے ان کی سائٹ پر جائیں۔

اگر آپ اپنے پروڈکٹس کو فروخت کرنے کے لیے ایک تعاون یافتہ ریٹیلر یا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنا اسٹور منسلک کر سکتے ہیں۔ آپ کا اسٹور منسلک ہونے کے بعد، آپ اپنے چینل کے لیے خریداری کی خصوصیات کو آن کر سکتے ہیں۔

آپ YouTube پر اپنے اسٹور کے پروڈکٹس کا نظم کرنے کا طریقہ بھی جان سکتے ہیں۔

تعاون یافتہ شاپنگ پلیٹ فارمز

تعاون یافتہ شاپنگ ریٹیلرز

ہم مزید ریٹیلرز کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے فریقین مزید جاننے کیلئے اپنے YouTube نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنے اسٹورز YouTube سے منسلک کریں

آپ YouTube پر اپنے پروڈکٹس فروخت کرنے کے لیے اپنے آفیشل اسٹور کو YouTube سے منسلک کر سکتے ہیں۔ آپ ایک سے زیادہ اسٹور کو لنک اور ایک ہی ویڈیو، مختصر ویڈیو یا لائیو سلسلہ میں ہر اسٹور سے پروڈکٹس ڈسپلے بھی کر سکتے ہیں۔

  1. کمپیوٹر کا استعمال کر کے YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں، کمائیں منتخب کریں۔
  3. خریداری ٹیب پر کلک کریں۔ آپ کے چینل کے اہل ہونے کی صورت میں ہی یہ ٹیب دکھائی دے گا۔
  4. اگر آپ نے پہلے سے YouTube کو کسی خریداری کے ریٹیلر یا پلیٹ فارم سے منسلک نہیں کیا ہے تو شروع کریں پر کلک کریں۔ بصورت دیگر، پروڈکٹ کارڈ پر نیا اسٹور منسلک کریں   پر کلک کریں۔
  5. اپنے آفیشل اشیاء فروخت کے اسٹور کو اپنے YouTube چینل سے لنک کرنے کیلئے، آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔

آپ خریداری ٹیب کے "پروڈکٹس" سیکشن میں اپنے اسٹورز کی مکمل فہرست حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو جتنے بھی اسٹورز درکار ہوں ان کو لنک کریں۔

کسی بھی وقت آپ کسی دوسرے اسٹور کو منسلک کر سکتے ہیں یا اپنے اسٹور کو غیر منسلک کر سکتے ہیں۔ آپ YouTube پر اپنے اسٹور کے پروڈکٹس کا نظم کرنے کا طریقہ بھی جان سکتے ہیں۔

اپنے اسٹور کو YouTube سے غیر منسلک کریں

اپنے چینل سے اسٹور کو غیر منسلک کرنے کے لیے:

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو میں کمائیں پر کلک کریں۔
  3. خریداری ٹیب پر کلک کریں۔
  4. منسلک کردہ اسٹور کے آگے مزید '' پر کلک کریں اور اسٹور ہٹائیں منتخب کریں۔

آپ کے اسٹور کے منسلک ہونے کے بعد، ہم ہماری پالیسیوں اور Google Merchant Center کی پالیسیوں کی تعمیل کے لیے آپ کے پروڈکٹس کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس کارروائی میں عام طور پر کئی کاروباری دن لگتے ہیں۔

اگر ہمیں پتا چلتا ہے کہ آپ کے جمع کروائے گئے آئٹمز ہماری پالیسیوں کی پیروی نہیں کرتے ہیں تو ہم انفرادی آئٹمز کو نامنظور کر دیں گے۔ نامنظور کردہ آئٹمز کی اپیل کرنے کیلئے، اپنے مَرچنڈائز ریٹیلر یا اپنے آن لائن اسٹور کے منتظم سے رابطہ کریں، جو جائزے کیلئے نامنظور کردہ آئٹمز جمع کروا کے Google Merchant Center کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Shopify

اپنے منتظم کی اجازتیں چیک کریں

اپنے Shopify اسٹور کو YouTube کے ساتھ منسلک کرنے سے پہلے، یہ یقینی بنائیں کہ آپ YouTube اور Shopify دونوں کیلئے ایک ہی ای میل پتہ استعمال کر رہے ہیں۔ ای میل پتے کو دونوں اکاؤنٹس پر منتظم کی رسائی حاصل ہونی چاہیے۔

چیک کریں کہ آپ کے ای میل پتے کو YouTube پر مالک/مینیجر کی رسائی حاصل ہے

  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کرنے یا YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ کھولنے کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کریں۔
  2. اپنی ترتیبات پر جائیں۔
  3. اجازتیں کے تحت، آپ چیک کر سکتے ہیں کہ کس ای میل پتے کو آپ کے چینل تک مینیجر یا مالک کی رسائی حاصل ہے یا اپنی اجازتوں میں ترمیم کریں۔

چیک کریں کہ آپ کے ای میل پتے کو آپ کے Shopify اسٹور پر اسٹاف کی رسائی حاصل ہے

اگر آپ کو صحیح لیول کی رسائی حاصل نہیں ہے تو اپنی Shopify کی اجازتیں اپ ڈیٹ کریں۔

اپنا Shopify اسٹور YouTube کے ساتھ منسلک کریں

اپنے Shopify اسٹور کو YouTube کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے، YouTube اسٹوڈیو یا YouTube اسٹوڈیو موبائل ایپ میں ریٹیلرز کی فہرست سےShopifyاور پھر Shopify پر جائیںمنتخب کریں:

  1. Shopify کے اندر، Google اور YouTube ایپ کو اپنے اسٹور میں شامل کریں اور سیٹ اپ مکمل کرنے کے لیے آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔ مزید معلومات کے لیے، اس سیٹ اپ گائیڈ کو چیک کریں۔
    1. Google اور YouTube ایپ انسٹال کرنے کے بعد، اپنے Google اکاؤنٹ کو Google اور YouTube ایپ سے منسلک کریں:
      1. اپنے Shopify منتظم کے صفحے پر جائیں۔
      2. ترتیبات اور پھر ایپس اور سیلز چینلز کھولیں۔
      3. چینلز کی فہرست سے، Google منتخب کریں۔
      4. سب سے اوپر، ترتیبات اور پھر Google اکاؤنٹ منتخب کریں۔ یہ یقینی بنائیں کہ مندرج ای میل کو آپ کے YouTube چینل تک منتظم کی رسائی حاصل ہے۔
  2. Google اور YouTube ایپ سے مجموعی جائزہ اور پھرYouTube Shopping اور پھر شروع کریں منتخب کریں۔
  3. وہ YouTube چینل منتخب کریں جسے آپ Shopify سے منسلک کرنا چاہتے ہیں۔
    1. اگر آپ کا ای میل پتہ متعدد YouTube چینلز کا نظم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو وہ اس فہرست میں دکھائی دیں گے۔ دو مرتبہ چیک کریں کہ آپ Shopify کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے صحیح چینل کا انتخاب کر رہے ہیں۔
  4. پروگرام کے اصولوں کو غور سے پڑھیں اور شرائط سے اتفاق کریں۔
  5. سیٹ اپ مکمل کریں منتخب کریں۔

آپ کے سیٹ اپ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد، آپ کے پروڈکٹس کی ہماری پالیسیوں اور Google Merchant Center کی پالیسیوں کی تعمیل کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کارروائی میں عام طور پر کئی کاروباری دن لگتے ہیں۔ منظور ہونے کے بعد، آپ کے پروڈکٹس YouTube اسٹوڈیو میں دکھائی دیں گے۔

اگر ہمیں پتا چلتا ہے کہ آپ کے جمع کروائے گئے آئٹمز ہماری پالیسیوں کی پیروی نہیں کرتے ہیں تو ہم انفرادی آئٹمز کو نامنظور کر دیں گے۔ نامنظور کردہ آئٹمز کی اپیل کرنے کیلئے، اپنے مَرچنڈائز ریٹیلر یا اپنے آن لائن اسٹور کے منتظم سے رابطہ کریں، جو مسائل کو حل کر سکتا ہے۔ آپ Google Merchant Center میں نامنظور کردہ آئٹمز کو تجزیے کیلئے بھی جمع کروا سکتے ہیں۔

اسٹور کی پالیسیاں

آپ اپنے اسٹور میں جو پروڈکٹس پیش کرتے ہیں ان کو بشمول درج ذیل پالیسیوں کے، YouTube کی سروس کی شرائط کی تعمیل کرنی چاہیے:

اگر آپ ان شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان پالیسیوں کے مطابق اس کا نتیجہ ذیل میں سے کوئی بھی یا کچھ اور ہو سکتا ہے:

  • شاپنگ کی خصوصیات کی معطلی یا خاتمہ
  • اکاؤنٹ کا خاتمہ

ڈسپلے کردہ شاپنگ کی خصوصیات کے ساتھ آپ (یا چینل یا ویڈیو کے صفحے پر کسی بھی مواد یا اشیاء فروخت میں نمایاں کردہ کوئی بھی ہستی، شخص یا فنکار) کے ذریعے پیش کردہ کوئی مواد، اشیاء فروخت یا سروسز Google کو ایسے کسی بھی اقرارنامے کی شرائط سے مشروط نہیں کرتی ہے یا کرے گی جو ایسے مواد، اشیاء فروخت یا سروسز پر ایسے اقرارناموں کی Google کی واضح پیشگی تحریری منظوری کے بغیر لاگو ہو سکتی ہو۔

اگر آپ مندرجہ بالا میں سے کسی سے متفق نہیں ہیں تو اپنے چینل کے لیے شاپنگ کی خصوصیات کو آن نہ کریں۔ آپ کسی بھی وقت شاپنگ کی خصوصیات کو بند بھی کر سکتے ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2031754336572972852
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false