ہینڈلز کا مجموعی جائزہ

ہینڈلز YouTube پر تخلیق کاروں کو تلاش کرنے اور ان سے منسلک ہونے کا ایک طریقہ ہیں۔ ہینڈلز چینل کے ایسے منفرد اور مختصر شناخت کاران ہوتے ہیں جو چینل کے ناموں سے ممتاز ہوتے ہیں اور وہ "@" کی علامت کے ساتھ شروع ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ‎@youtubecreators۔

تمام چینلز کا ایک ایسا متعلقہ ہینڈل ہوگا جسے دیگر صارفین، یعنی تخلیق کاروں اور ناظرین دونوں کو تلاش کرنے اور ان کے ساتھ تعامل کرنے کیلئے کیا جا سکتا ہے۔ آپ کا ہینڈل خودکار طور پر آپ کے چینل کیلئے نیا YouTube URL بھی بن جائے گا جس کی مدد سے لوگ آپ کو آسانی سے دریافت کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر، youtube.com/@youtubecreators۔ جب لوگ YouTube پر نہ ہوں، تب آپ اس URL کا استعمال لوگوں کو اپنے چینل پر بھیجنے کیلئے کر سکتے ہیں۔ ہر چینل کا صرف ایک ہینڈل ہو سکتا ہے۔

آپ کو تبصروں، تذکروں اور Shorts جیسی جگہوں پر ہینڈلز نظر آئیں گے۔ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کا ہینڈل مزید جگہوں پر ظاہر ہوگا۔ اپنے چینل کو پروموٹ کرنے کیلئے، آپ YouTube کے باہر بھی اپنے ہینڈل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کے پاس موجود کوئی بھی پرانا ذاتی نوعیت کا URL ہنوز کام کرتا رہے گا۔

YouTube پر ہینڈلز

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

ہینڈل کا نام رکھنے سے متعلق گائیڈلائنز

نوٹ: YouTube کسی بھی وقت ہینڈل کو تبدیل کرنے، دوبارہ دعوی کرنے یا ہٹانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

آپ کے ہینڈل کیلئے ان گائیڈلائنز کی پیروی کرنا لازمی ہے:

  • 3 تا 30 حروف کے درمیان ہو
  • الفانیومیرک حروف (A–Z, a–z, 0–9) سے مل کر بنایا گیا ہو
    • آپ کے ہینڈل میں انہیں بھی شامل کیا جا سکتا ہے: انڈر اسکورز (_)، ہائفنز (-)، پیرئیڈز (.)
  • URL جیسا یا فون نمبر جیسا نہ ہو
  • پہلے ہی سے زیر استعمال نہ ہو
  • YouTube کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرتا ہو

ایک ہینڈل منتخب کرنے کا بہترین طریقۂ کار

ایک ایسا ہینڈل منتخب کریں جو YouTube پر آپ کی عوامی شناخت کی بہترین نمائندگی کرتا ہو۔ نوٹ کریں کہ ہینڈلز بڑے اور چھوٹے حروف کیلئے حساس نہیں ہیں۔

ہم ان باتوں کی اجازت نہیں دیتے ہیں:

  • پُرتشدد، جارحانہ، جنسیت زدہ یا اسپام پر مشتمل ہینڈلز
  • ہینڈلز کی فروخت اور منتقلی

اگر آپ کا ہینڈل ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتا پایا جاتا ہے تو YouTube ہینڈل کو منسوخ کر دے گا اور آپ کے چینل کے لیے ایک نیا تخلیق کر دے گا۔

نوٹ: بعض صورتوں میں، جیسے کہ جب آپ موبائل پر تبصرہ پوسٹ کرنے جیسے طریقوں سے چینل بناتے ہیں تو YouTube آپ کے منتخب کردہ چینل کے نام کی بنیاد پر آپ کو خودکار طور پر ایک ہینڈل تفویض کر سکتا ہے۔ ایسے کیسز ہو سکتے ہیں، جہاں منتخب کردہ چینل کا نام ہینڈل میں تبدیل نہ ہونے کی صورت میں آپ کے ہینڈل کو کبھی کبھار تصادفی طور پر منتخب کیا جا سکتا ہے۔ آپ ہمیشہ اسٹوڈیو میں یا youtube.com/handle پر جا کر ہینڈل دیکھ سکتے ہیں اور اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

اپنا ہینڈل چھپائیں

اگر آپ اپنا ہینڈل چھپانا چاہتے ہیں تو آپ اپنے چینل کو حذف یا چھپا سکتے ہیں۔ 

 ہینڈل دیکھیں یا تبدیل کریں

نوٹ: آپ اپنے ہینڈل کو 14 دن کی مدت کے اندر دو بار تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو ہم آپ کے گزشتہ ہینڈل کو 14 دنوں کے لیے ہولڈ پر رکھیں گے اگر آپ واپس سوئچ کرنا چاہیں۔ اس 14 دن کی مدت کے دوران، آپ کے پرانے ہینڈل کا URL اور آپ کا اپ ڈیٹ کردہ URL دونوں کام کریں گے۔ اس کے بعد، ہینڈل دوسرے صارفین کے لیے اپنے ہینڈل کے طور پر منتخب کرنے کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔
  1. YouTube اسٹوڈیو میں سائن ان کریں۔
  2. دائیں مینو سے، حسب ضرورت بنانا اور پھر بنیادی معلومات منتخب کریں۔
  3. ہینڈل کے تحت، آپ اپنے ہینڈل کا URL دیکھ اور اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔
  4. اگر آپ اپنا ہینڈل تبدیل کرتے ہیں تو اس کی تصدیق کرنے کیلئے شائع کریں پر کلک کریں۔
اگر آپ کا ترجیحی ہینڈل دستیاب نہیں ہے تو آپ پیریڈز، اعداد یا انڈر اسکورز شامل کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کا ترجیحی ہینڈل دستیاب نہیں ہے تو ایسا عام طور پر اس لیے ہوتا ہے کیونکہ:

  • دوسرے چینل نے پہلے ہی اس ہینڈل کا انتخاب کر لیا ہے۔

یا

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15754902846029104778
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false