آرٹ ٹریک کے لیے متضاد اطلاع جمع کرائیں

یہ مضمون صرف YouTube اسٹوڈیو مواد کے منتظم کے صارفین پر لاگو ہوتا ہے جو آرٹ ٹریکس ڈیلیور کرتے ہیں۔ دیگر صارفین کو متضاد اطلاع جمع کرانے کے لیے اس مضمون کو ملاحظہ کرنا چاہیے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے آرٹ ٹریک کو غلطی سے ہٹایا گیا ہے تو آپ متضاد اطلاع جمع کرا سکتے ہیں۔ متضاد اطلاع ایک قانونی درخواست ہے تاکہ اس مواد کو بحال کیا جائے جو مبینہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے لیے ہٹایا گیا تھا۔

آپ اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں رپورٹس  کے صفحے سے مبینہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے سبب ہٹائے گئے آرٹ ٹریکس کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔

متضاد اطلاع صرف اسی صورت میں جمع کرائیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ غلطی سے یا مواد کی غلط شناخت کی وجہ سے آپ کا مواد ہٹا دیا گیا تھا۔

نوٹس:

  • اپنی متضاد اطلاع اپنے مواد کے منتظم کی ترتیبات میں مندرج بنیادی اطلاعی ای میل پتوں میں سے کسی ایک سے یا اپنی کمپنی کی ویب سائٹ ڈومین والے ای میل پتے سے بھیجنے کو یقینی بنائیں۔
  • ذیل کے تمام تقاضوں کو ای میل کے مندرجات میں شامل کرنا (منسلکہ کہ طور پر نہیں) اور copyright@youtube.com پر بھیجنا لازمی ہے۔

متضاد اطلاع کے تقاضے

1۔ ای میل کے موضوع کی لائن

آپ کی ای میل کا موضوع "YouTube کاپی رائٹ کی متضاد اطلاع" ہونا چاہیے۔

2۔ رابطے کی معلومات

ہمیں آپ سے رابطہ کرنے کے لیے درج ذیل معلومات یا آپ کی متضاد اطلاع کے بارے میں آپ کی جانب سے کام کرنے کے لیے مجاز ایجنٹ کی ضرورت ہے:

  • پورا قانونی نام (پہلا اور آخری نام، نہ کہ کمپنی کا نام)
    • اگر آپ ایک ڈسٹری بیوٹر کے مجاز ایجنٹ جیسے، اٹارنی کے بطور ہیں تو ڈسٹری بیوٹر کے ساتھ اپنے تعلق کی نشاندہی کرنا بھی نہ بھولیں۔
  • ای میل پتہ
  • طبعی پتہ
  • ٹیلیفون نمبر

3۔ زیر بحث آرٹ ٹریکس کے مخصوص URLs

آپ کی متضاد اطلاع میں اس آرٹ ٹریک کے لنکس کا شامل ہونا لازمی ہے جنہیں ہٹایا گیا تھا۔ چینل کا نام یا چینل کا URL جیسی عام معلومات کافی نہیں ہے ۔

لنکس کو مخصوص URL فارمیٹ میں بھیجنا اور ای میل کے مندرجات (منسلک فائل کے طور نہیں) میں شامل کرنا لازمی ہے۔ درست URL فارمیٹ یہ ہے: www.youtube.com/watch?v=xxxxxxxxxxx

فی ای میل 30 آرٹ ٹریکس سے زیادہ جمع نہ کرائیں۔

4۔ قانونی اسٹیٹمنٹس

اپنی ای میل کے مندرجات سے اتفاق کریں اور ان میں درج ذیل دو اسٹیٹمنٹس شامل کریں:

  • "میرا پتہ جس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے وہاں کیلئے یا اگر میرا پتہ ریاستہائے متحدہ امریکہ سے باہر واقع ہے تو YouTube جس عدالتی ڈسٹرکٹ میں واقع ہے وہاں کے وفاقی ڈسٹرکٹ عدالت کے دائرۂ اختیار سے میں اتفاق کرتا ہوں، اور میں مدعی کی جانب سے کارروائی کی سروس کو قبول کروں گا۔"
  • "میں دروغ حلفی کی سزا کے تحت، حلف لیتا ہوں کہ میرا نیک نیتی کے ساتھ یہ ماننا ہے کہ مواد غلطی سے یا جو مواد ہٹانا یا غیر فعال کرنا تھا اس کی غلط شناخت کے نتیجے میں ہٹایا یا غیر فعال کیا گیا تھا۔"

5۔ دستخط

مکمل اور درست متضاد اطلاعات کے لیے ان کی جانب سے کام کرنے کے لیے پارٹنر یا مجاز ایجنٹ کا طبعی یا الیکٹرانک دستخط درکار ہوتا ہے۔

اس تقاضے کو پورا کرنے کے لیے، آپ (پارٹنر) یا مجاز ایجنٹ اپنی اطلاع کے نیچے دستخط کے طور پر پورا قانونی نام درج کر سکتے ہیں۔ پورا قانونی نام پہلا اور آخری نام ہونا چاہیے، کسی کمپنی کا نام نہیں۔

6۔ مدعی کے لیے بیان

مدعی کے لیے اس بات کی وضاحت کرنے والا ایک بیان شامل کریں کہ آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ آپ کی ویڈیو کو ہٹانا ایک غلطی یا غلط شناخت تھی۔

اوپر دی گئی تمام معلومات ای میل کے مندرجات میں (منسلکہ کے طور پر نہیں) copyright@youtube.com پر بھیجیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6122653655987163920
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false