YouTube پر، ہمارا ماننا ہے کہ بچے جب آن لائن ویڈیو کے ذریعے دنیا دریافت کرتے ہیں تو وہ نئی دلچسپیاں دریافت کر سکتے ہیں اور وابستگی کے بارے میں جان سکتے اور اس کا احساس پیدا کر سکتے ہیں۔ ہم تخلیق کاروں کی یہ سمجھنے میں مدد کیلئے کام کر رہے ہیں کہ کس طرح بچوں اور فیملیز کیلئے تربیتی، مشغول رکھنے والی اور متاثر کن ویڈیوز بنائی جائیں۔
بچوں اور فیملی کے مواد کیلئے بہترین طرز عمل (اعلی اور کم معیار کے اصول)
ان جاری کوششوں کے حصے کے طور پر، ہم نے YouTube کے بچوں اور فیملی تخلیق کاران کو گائیڈ کرنے میں مدد کیلئے ذیل میں معیار کے اصولوں کا ایک سیٹ تشکیل دیا ہے۔ یہ اصول بچوں کی ترقی کے ماہرین کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں اور وسیع تحقیق پر مبنی ہیں۔
مندرجہ ذیل فہرست آپ کو بہتر آئیڈیا دینے کے مقصد سے ہے کہ کسے ادنی یا اعلی کوالٹی کا مواد مانا جا سکتا ہے اور یہ جامع نہیں ہے۔ یہ اصول ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کو مکمل کرتے ہیں، جو سبھی کے لیے ایک محفوظ دیکھنے کا تجربہ تخلیق کرنے میں مدد کرتی ہیں اور طویل مواد اور YouTube Shorts دونوں پر لاگو ہوتے ہیں۔
آپ اپنے بنائے جانے والے تمام مواد کے لیے ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی پیروی کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ ہم اس صفحہ پر اصولوں کا دوبارہ جائزہ لینا اور انہیں اپ ڈیٹ کرنا جاری رکھیں گے۔
اعلی معیاری مواد کے اصول
اعلی معیاری مواد عمر کے لحاظ سے مناسب، تربیتی، مشغول رکھنے والا اور متاثر کن ہونا چاہیے۔ یہ مواد مختلف فارمیٹ میں ہو سکتا ہے اور موضوعات کی ایک رینج کا احاطہ کر سکتا ہے، مگر اسے اس کو پروموٹ کرنا چاہیے:
- اچھا انسان ہونا: یہ مواد احترام، اچھے رویے اور صحت مند مشغلوں کو واضح اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ مثالوں میں شیئرنگ یا اچھا دوست بننے سے متعلق مواد شامل ہے۔ ویڈیوز اپنے دانت برش کرنے یا سبزیاں کھانے کے لئے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے متعلق بھی ہو سکتی ہیں۔
- سیکھنا اور تجسس پیدا کرنا: یہ مواد تنقیدی سوچ، منسلک آئیڈیاز پر بات چیت اور دنیا کی دریافت کو پروموٹ کرتا ہے۔ مواد عمر کے لحاظ سے مناسب اور کم عمر ناظرین کیلئے ڈیزائن ہونا چاہیے۔ یہ روایتی سے غیر روایتی سیکھنے پر بھی مبنی ہو سکتا ہے (مثلاً اکیڈمکس، غیر رسمی تعلیمی مواد، دلچسپی پر مبنی دریافت، ٹیوٹوریلز)۔
- تخلیقی صلاحیت، کھیل اور تصوراتی حس: یہ مواد سوچنے کی طرف مائل کرنے والا یا تصوراتی ہوتا ہے۔ یہ بچوں کو کچھ تخلیق کرنے، بنانے اور کسی چیز کے ساتھ معنی خیز اور اختراعی انداز میں مشغول ہونے کی حوصلہ افزائی بھی کر سکتا ہے۔ مثالوں میں تصوراتی دنیا تخلیق کرنا، کہانیاں سنانا، ساکر ٹرکس، ایک دوسرے کے ساتھ گانا اور تخلیقی سرگرمیاں جیسے آرٹ اور کرافٹس شامل ہیں۔
- حقیقیدنیا کے مسائل-کے ساتھ تعامل: اس مواد میں زندگی کے اسباق اور مضبوط کردار شامل ہیں یا یہ سماجی جذباتی صلاحیتیں پیدا کرنے، مسئلہ حل کرنے اور آزاد سوچ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس میں اکثر مکمل بیانیہ (جیسے کردار سازی، پلاٹ، عزم) اور واضح سیکھ یا سبق شامل ہوتا ہے۔
- تنوع، مساوات اور شمولیت: ایسا مواد متنوع تناظر اور لوگوں کے گروپس کی نمائندگی اور شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اس کی خوشی مناتا ہے۔ یہ مختلف عمروں، جنسوں، قومیتوں، مذاہب اور جنسی رجحانات کو دکھاتا ہے۔ یہ ان تفرقات کیلئے مساوی رویے کی بھی وکالت کرتا ہے۔ مثالوں میں ایسا مواد شامل ہے جو تنوع اور شمولیت کے فوائد پر بات کرتا ہے یا ایسی کہانیوں/کرداروں کی تصویر کشی کرتا ہے جہاں ان تھیمز کی وضاحت کی جاتی ہے۔
ادنی معیاری مواد کے اصول
ادنی معیاری مواد بنانے سے بچیں۔ ادنی معیاری مواد یہ ہوتا ہے:
- بہت زیادہ کمرشل یا پروموشنل: ایسا مواد جو بنیادی طور پر پروڈکٹس خریدنے یا برانڈز اور لوگوز (جیسے کہ کھلونے اور کھانا) کی ترویج پر فوکس کرتا ہے۔ اس میں ایسا مواد بھی شامل ہے جو بہت زیادہ صارفیت پر فوکس کرتا ہے۔
- منفی عادتوں یا رویوں کی ترغیب دینا: ایسا مواد جو خطرناک سرگرمیوں، بے احتیاطی، دھمکانے، جھوٹ بولنے یا دوسروں کا احترام نہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ مثلاً، اس مواد میں خطرناک/غیر محفوظ پرینکس، غیر تندرست کھانے پینے کی عادات شامل ہو سکتی ہیں۔
- گمراہ کن معلومات دینے والا: ایسا مواد جس کے عنوان یا تھمب نیل میں تعلیمی قدر موجود ہونے کا دعوی کیا گیا ہو، مگر دراصل اس میں رہنمائی یا وضاحت کی کمی ہو یا بچوں کیلئے مناسب نہ ہو۔ مثلاً، ایسے عنوانات یا تھمب نیلز جو ناظرین کو 'رنگ سیکھنے' یا 'نمبرز سیکھنے' میں مدد کا وعدہ کرتے ہوں مگر اس کے برعکس اس میں غلط معلومات موجود ہو۔
- فہم میں رکاوٹ ڈالنے والا: ایسا مواد جو سوچ کے بغیر ہو، ہم آہنگ بیانیے سے عاری ہو، ناقابل فہم ہو جیسے کہ نا قابل سماعت آڈیو پر مشتمل ہو۔ اس طرح کی ویڈیو عموماً بڑے پیمانے کی پروڈکشن یا خودکار تخلیق کی وجہ سے ہوتی ہے۔
- سنسنی خیز یا گمراہ کن: ایسا مواد جو سچ نہ ہو، بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہو، عجیب و غریب، یا رائے پر مبنی ہو اور کم عمر ناظرین کو الجھن کا شکار کر سکتا ہو۔ اس میں 'کلیدی الفاظ کی بھرمار' یا تکراری، تبدیل کردہ یا بڑھا چڑھا کر بتانے کے طریقے سے بچوں کی دلچسپی والے مقبول کلیدی الفاظ استعمال کرنے کا طرز عمل بھی شامل ہو سکتا ہے۔ کلیدی الفاظ کا استعمال بے مطلب طریقے سے بھی ہو سکتا ہے۔
- بچوں کے کرداروں کا عجیب استعمال: ایسا مواد جو مقبول بچوں کے کرداروں (اینیمیٹڈ یا لائیو ایکشن) کو قابل اعتراض صورتحالوں میں ڈالتا ہے۔
چینل کی کارکردگی پر اثر
بچوں اور فیملی مواد کے معیار کے اصول آپ کے چینل کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اعلی معیار کا 'بچوں کیلئے بنایا گیا' مواد تجاویز میں اوپر آ جاتا ہے۔ ان سے YouTube Kids میں شمولیت اور چینل اور ویڈیو منیٹائزیشن دونوں کے فیصلوں میں رہنمائی بھی ملتی ہے۔ اگر کوئی چینل ادنی معیار کے 'بچوں کیلئے بنائے گئے' مواد پر بھرپور توجہ مرکوز کرتا ہے تو اسے YouTube پارٹنر پروگرام سے معطل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی انفرادی ویڈیو معیار کے ان اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اسے محدود یا کوئی اشتہار نہیں حاصل ہو سکتا ہے۔
ہم آپ میں سے ہر ایک سے امید کرتے ہیں کہ آپ YouTube پر بچوں اور فیملیز کیلئے تربیتی اور متاثر کن مواد بنانے میں مدد کریں گے۔
ویڈیوز اور YouTube Shorts کے لیے کوالٹی کے اصول
یاد رکھیں کہ بچوں اور فیملی مواد کے لیے یہ کوالٹی کے اصول بڑی ویڈیوز اور YouTube Shorts دونوں پر لاگو ہوتے ہیں۔
- بچوں کیلئے تیار کردہ YouTube Shorts تخلیق کرنے سے متعلق بہترین طرز عمل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، یہ گائیڈ چیک کریں۔
- ہمارے اعلی اور ادنی کوالٹی اصولوں کے ایک مزید تفصیلی مجموعی جائزے کے لیے، بچوں اور فیملی مواد کے لیے بہترین طریقے پر ہماری جامع گائیڈ چیک کریں۔
- اگر آپ بچوں اور فیملیز کے لیے کوالٹی کی چھوٹی ویڈیو تخلیق کرنے سے متعلق اور بھی زیادہ معلومات چاہتے ہیں تو Center for Scholars & Storytellers سے تجاویز کی یہ فہرست ڈاؤن لوڈ کریں۔