حوالہ تخلیق کریں

حوالے کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرتے اور اس ویڈیو کیلئے Content ID کی مماثلت آن کرتے وقت تخلیق کیے جا سکتے ہیں۔ حوالوں کو اسپریڈ شیٹ کی تمثیلات کے ذریعے یا YouTube پارٹنر API کے ذریعے بھی تخلیق کیا جا سکتا ہے۔

حوالہ جاتی فائل کے بطور استعمال کیے جانے کیلئے، ویڈیو کو:

  • آپ کی ملکیت والے چینل پر اپ لوڈ کیا جانا چاہیے۔
  • اس مواد پر مشتمل ہونا چاہیے جس کے آپ کے پاس جامع حقوق ہیں۔

نئی ویڈیو سے ایک حوالہ تخلیق کریں

ایسی نئی ویڈیو سے حوالہ تخلیق کرنے کیلئے جسے آپ اپ لوڈ کر رہے ہیں، آپ کو ویڈیو کیلئے Content ID کی مماثلت آن کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کی اپ لوڈ کردہ ویڈیو ایسی حوالہ جاتی فائل بن جاتی ہے جس کا استعمال Content ID صارف کی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کی مماثلتیں تلاش کرنے کیلئے کرتی ہے۔

  1. یہاں بیان کردہ کے مطابق اپ لوڈ کی کارروائی شروع کریں۔
  2. آپ کی ویڈیو کی نقول پر لاگو کردہ پالیسیاں سیکشن کے تحت حقوق کے نظم و نسق صفحہ پر، Content ID کی مماثلت آن کریںچیک باکس پر کلک کریں۔
  3.  ڈراپ ڈاؤن سے مماثلت کی پالیسی منتخب کریں۔
    • اگر آپ کی ویڈیو Content ID کیلئے کافی چھوٹی ہے تو ایک نوٹ ظاہر ہوگا: ”Content ID کی مماثلت کیلئے ویڈیو کافی چھوٹی ہے“۔
  4. اپ لوڈ کی کارروائی کے باقی مراحل مکمل کریں۔

پہلے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز سے حوالہ تخلیق کریں

اگر آپ نے پہلے ہی ویڈیو اپ لوڈ کر دی ہے تو اپ لوڈ کے بعد آپ اس سے حوالہ تخلیق کر سکتے ہیں۔ آپ متعدد پہلے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز سے ایک بار میں بھی حوالہ تخلیق کر سکتے ہیں۔

  1. اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں مینو سے، ویڈیوز منتخب کریں۔
  1. ویڈیوز کے آگے موجود چیک باکس یا ان ویڈیوز پر کلک کریں جن سے آپ حوالے تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔
    • ویڈیوز کی فہرست کو بہتر بنانے کیلئے، سب سے اوپر فلٹر بار  پر کلک کریں اور ایک فلٹر منتخب کریں۔
  2. سرفہرست بینر سے، ترمیم کریں پر کلک کریں۔
  3. Content ID کی مماثلت کو منتخب کریں۔
  4. فعال کریں پر کلک کریں۔
  5. مماثلت کی پالیسی  ڈراپ ڈاؤن پر کلک کریں اور اس مماثلت کی پالیسی کو منتخب کریں جسے آپ صارف کی اپ لوڈ کردہ ان ویڈیوز پر لاگو کرنا چاہتے ہیں جو آپ کی منتخب کردہ ویڈيو یا ویڈیوز سے مماثل ہیں۔
    • ایک سے زيادہ ویڈيوز سے حوالے تخلیق کرتے وقت، ایک ہی مماثلت کی پالیسی کو سبھی ویڈیوز پر لاگو ہونا چاہیے۔
  6.  لاگو کریں پر کلک کریں۔
  7. ویڈيوز اپ ڈیٹ کریں پر کلک کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1363699359191911657
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false