جب Content ID کو ایک ایسی ویڈیو ملتی ہے جو آپ کے اثاثے کی حوالہ جاتی فائل سے مماثل ہو تو ایک دعوی تخلیق ہوتا ہے۔ ایک دعوی کردہ ویڈیو وہ ویڈیو ہوتی ہے جس پر ایک یا زیادہ دعوے ہوتے ہیں۔
اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں، آپ اپنی دعوی کردہ ویڈیوز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں اور مخصوص ویڈیوز تلاش کرنے کیلئے فہرست کو فلٹر کر سکتے ہیں۔ اپنی دعوی کردہ ویڈیوز کا نظم کرنے کیلئے، آپ انہیں انفرادی طور پر یا بڑی تعداد میں اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، ان کے دعووں کا نظم کر سکتے ہیں اور ان سے متعلق ڈیٹا کو ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔
دعوی کردہ ویڈیوز تلاش کریں
آپ ماخذ کے لحاظ سے اپنی دعوی کی ہوئی ویڈیوز کی فہرست کو سیگمنٹ کر سکتے ہیں، پھر اپنی پسند کے فلٹرز لاگو کر کے وہ دعوی کی ہوئی ویڈیوز تلاش کر سکتے ہیں جنہیں آپ تلاش کر رہے ہیں۔ دعوی کی ہوئی ویڈیوز تلاش کرنے کیلئے:
- اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
- دائیں مینو سے، دعوی کردہ ویڈیوز منتخب کریں۔
- فلٹر بار میں، دعوی کردہ ویڈیوز کے ماخذ کا انتخاب کرنے کیلئے، ماخذ پر کلک کریں:
- دیگر فریقین کی ویڈیوز: ایسی ویڈیوز جن پر آپ نے دعوی کیا
- پارٹنر کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیوز: کسی مواد کے مالک سے لنک کردہ چینلز کے ذریعے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز
- فلٹر بار پر کلک کریں اور ایک یا زیادہ فلٹرز منتخب کریں، جیسے:
- دعوے کا اسٹیٹس: دعوے کے اسٹیٹس کے بارے میں مزید جانیں۔
- دعوے کی قسم: اس لحاظ سے فلٹر کرنے کیلئے کہ آیا دعوی آڈیو کیلئے تھا، ویژوئل کیلئے تھا یا آڈیو ویژوئل کیلئے تھا۔
- تازہ دعوی تخلیق کیا گیا / تازہ دعوی اپ ڈیٹ کیا گیا: اس لحاظ سے فلٹر کرنے کیلئے کہ کسی دی ہوئی ویڈیو پر آپ کا آخری دعوی کب تخلیق یا اپ ڈیٹ کیا گیا۔
- میرے دعووں کی تعداد / میرے فعال دعووں کی تعداد / میرے غیر فعال دعووں کی تعداد: ایک سے زیادہ دعووں والی ویڈیوز تلاش کرنے کیلئے۔
- اشاعت کی تاریخ: دعوی کردہ ویڈیوز کی اشاعت کی تاریخ کے لحاظ سے فلٹر کرنے کیلئے۔
- ایک قدر درج کریں لاگو کریں۔
دعوی والے Shorts کا تلاش کریں
عمودی ویڈیوز جن کی لمبائی 1 سے 3 منٹ کے درمیان ہے اگر ان میں کوئی دعویٰ ہوتا ہے تو انہیں مسدود کر دیا جائے گا۔ اپنے Shorts پر دعوے تلاش کرنے کے لیے،
- اسٹوڈیو مواد کے منتظم میں سائن ان کریں۔
- مواد Shorts پر تھپتھپائیں۔
- "کاپی رائٹ" لیبل والی ویڈیوز میں کاپی رائٹ شدہ مواد ہوتا ہے اور انہیں مسدود کر دیا جاتا ہے۔ مسدود کرنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آئیکن پر تھپتھپائیں۔
تین منٹ کے Shorts یا دعوے کے مسائل کا جائزہ لینے اور کارروائی کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
دعوی کردہ ویڈیوز کا نظم کریں
اپنی دعوی کردہ ویڈیوز کا نظم کرنے کیلئے، آپ انہیں انفرادی طور پر یا بڑی تعداد میں اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، ان کے دعووں کا نظم کر سکتے ہیں اور ان سے متعلق ڈیٹا کو ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔
دعوی کردہ ویڈیوز اپ ڈیٹ کریں- ایسی دعوی کردہ ویڈیوز تلاش کرنے کیلئے اوپر دئے گئے مراحل کی پیروی کریں جن میں آپ کو دلچسپی ہے۔
- ان دعوی کردہ ویڈیوز کے پاس موجود ایک یا زیادہ چیک باکسز پر کلک کریں جنہیں آپ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
- دعوی کردہ انفرادی ویڈیوز کو منتخب کرنے کیلئے، دائیں کالم میں موجود ان کے باکسز کو نشان زد کریں۔
- ایک ہی صفحے پر دعوی کردہ تمام ویڈیوز کا انتخاب کرنے کیلئے، اوپری حصے میں دئے گئے "سبھی کو منتخب کریں" باکس کو نشان زد کریں۔
- تمام صفحات پر موجود تمام دعوی کردہ ویڈیوز کو منتخب کرنے کیلئے، سب سے اوپر "سبھی کو منتخب کریں" باکس کو نشان زد کریں، پھر تمام مماثلتیں منتخب کریں۔
- اوپری بینر سے، ترمیم کریں پر کلک کریں اور ایک کارروائی کا انتخاب کریں:
- دعوے کی قسم: اس بات کا تعین کرتی ہے کہ آیا آپ آڈیو مواد (آڈیو) پر دعوی کرتے ہیں یا ویڈیو مواد (ویژوئل) پر، یا دونوں (آڈیو ویژوئل) پر دعوی کرتے ہیں۔
- دعوی کردہ ویڈیو کی پالیسی اپ ڈیٹ کریں: دعوی کردہ ویڈیو پر لاگو ہونے والی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتی ہے۔
- دعوے ریلیز کریں: یہ کارروائی منتخب کردہ دعووں کو ریلیز کرتی ہے۔
- اپنی منتخب کردہ کارروائی کیلئے ترتیب کا انتخاب کریں۔
- اگر آپ نے دعوے کی قسم یا دعوی کردہ ویڈیو کی پالیسی اپ ڈیٹ کریں کا انتخاب کیا ہے تو دونوں میں سے ایک منتخب کریں:
- منتخب کردہ ویڈیوز پر اپنے تمام دعوے اپ ڈیٹ کریں: اگر ویڈیوز پر متعدد دعوے ہیں تو آپ کی منتخب کردہ کارروائی کا اطلاق آپ کی منتخب کردہ سبھی ویڈیوز پر ہوگا۔
- صرف فلٹرز سے مماثل منتخب کردہ ویڈیوز پر اپنے دعوے اپ ڈیٹ کریں: صرف آپ کی جانب سے آپ کی دعوی کردہ ویڈیوز کی فہرست میں اضافی فلٹرز لاگو کرنے پر دستیاب ہوتا ہے۔
- مثال: اگر آپ اپنی دعوی کردہ ویڈیوز پر صرف دستی دعوے ہی اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں تو اصل دستی دعوے پر فلٹر لاگو کریں۔ آپ کی جانب سے صرف فلٹرز سے مماثل منتخب کردہ ویڈیوز پر اپنے دعوے اپ ڈیٹ کریں ترتیب کا انتخاب کرنے پر، آپ کی منتخب کردہ ویڈیوز پر صرف دستی دعوے ہی اپ ڈیٹ ہوں گے۔
- اگر آپ نے دعوی ریلیز کریں کا انتخاب کیا ہے تو دونوں میں سے ایک منتخب کریں:
- منتخب کردہ ویڈیوز پر اپنے تمام دعوے ریلیز کریں: اگر ویڈیوز پر متعدد دعوے ہیں تو آپ کی منتخب کردہ تمام ویڈیوز پر کئے گئے تمام دعوے ریلیز ہو جائیں گے۔
- صرف فلٹرز سے مماثل منتخب کردہ ویڈیوز پر اپنے دعوے ریلیز کریں: صرف آپ کی جانب سے آپ کی دعوی کردہ ویڈیوز کی فہرست میں اضافی فلٹرز لاگو کرنے پر دستیاب ہوتا ہے۔
- مثال: اگر آپ اپنی دعوی کردہ ویڈیوز پر صرف دستی دعوے ہی ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو اصل دستی دعوے پر فلٹر لاگو کریں۔ آپ کی جانب سے صرف فلٹرز سے مماثل منتخب کردہ ویڈیوز پر اپنے دعوے ریلیز کریں ترتیب کا انتخاب کرنے پر، آپ کی منتخب کردہ ویڈیوز پر صرف دستی دعوے ہی ریلیز ہوں گے۔
- اگر آپ نے دعوے کی قسم یا دعوی کردہ ویڈیو کی پالیسی اپ ڈیٹ کریں کا انتخاب کیا ہے تو دونوں میں سے ایک منتخب کریں:
- دعوی کردہ ویڈیوز اپ ڈیٹ کریں پر کلک کریں۔
- ایسی دعوی کردہ ویڈیوز تلاش کرنے کیلئے اوپر دئے گئے مراحل کی پیروی کریں جن میں آپ کو دلچسپی ہے۔
- ایک دعوی کردہ ویڈیو پر کلک کریں۔ تفصیلات کا ایک صفحہ کھلے گا اور دعوے کے اسٹیٹس کے لحاظ سے منظم کردہ ویڈیو کے دعووں کا مجموعی جائزہ دکھائی دے گا۔
- نوٹ: ماضی کی سرگرمی دیکھنے کیلئے، آپ سرگزشت پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔
- ویڈیو پر دعوی کریں کے تحت، ویڈیو پر کئے گئے دعووں سے متعلق مزید تفصیلات دیکھنے کیلئے، تفصیلات پر کلک کریں۔
- دعوے کے اسٹیٹس کی بنیاد پر، مندرجہ ذیل کارروائیاں دستیاب ہو سکتی ہیں:
- ایک دعوی ریلیز کریں: ویڈیو سے ایک یا زیادہ دعوے ہٹانے کیلئے (#) دعوی (دعوے) ریلیز کریں منتخب کریں۔
- دعوے کو ریلیز اور خارج کریں: دعوی ریلیز کریں کے پاس موجود تیر کے نشان پر کلک کریں۔ دعوے کو ریلیز کرنے اور دعوی تخلیق کرنے والے حوالے کے حصے کو خارج کرنے کیلئے دعوے کو ریلیز اور خارج کریں منتخب کریں۔
- اخراج کی درخواست جمع کرائیں: ویڈیو کے اخراج کی درخواست کرنے کیلئے، YouTube پر اخراج سے متعلق کاپی رائٹ کی درخواست جمع کروانے کیلئے دعوی کردہ ویڈیو خارج کریں پر کلک کریں۔
- دعوے کی پالیسی تبدیل کریں: پالیسی ٹیب پر کلک کریں، پھر دعوی کردہ ویڈیو سے متعلق مخصوص پالیسی سیٹ کریں پر کلک کریں۔
- کوئی موجودہ پالیسی سیٹ کرنے کیلئے، فہرست سے پالیسی منتخب کریں، پھر لاگو کریں پر کلک کریں۔
- ایک نئی پالیسی سیٹ کرنے کیلئے، حسب ضرورت پالیسی سیٹ کریں، اپنی پالیسی تخلیق کریں پر کلک کریں، پھر محفوظ کریں لاگو کریں پر کلک کریں۔
- دعوی دوبارہ کھولیں: کبھی کبھار، آپ (#) دعوے (دعووں) پر دوبارہ دعوی کریں پر کلک کر کے غیر فعال دعووں کو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کچھ معاملات میں آپ دستی طور پر بند کردہ دعووں اور زائدالمیعاد ممکنہ دعووں پر دوبارہ دعوی کر سکتے ہیں۔
- نوٹ: جوابی دعویٰ جمع کروانے کے عمل میں، آپ دستی طور پر ریلیز کئے گئے دعووں کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔
دعوے سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے اور ان پر کارروائی کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
آپ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 1 ملین دعوی کردہ ویڈیوز ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ دعوی کردہ ویڈیوز کے ڈیٹا پر مشتمل فائل ایکسپورٹ کرنے کیلئے:
- ایسی دعوی کردہ ویڈیوز تلاش کرنے کیلئے اوپر دئے گئے مراحل کی پیروی کریں جن میں آپ کو دلچسپی ہے۔
- ان دعوی کردہ ویڈیوز کے پاس موجود ایک یا زیادہ چیک باکسز پر کلک کریں جن سے متعلق ڈیٹا آپ ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔
- دعوی کردہ انفرادی ویڈیوز کو منتخب کرنے کیلئے، دائیں کالم میں موجود ان کے باکسز کو نشان زد کریں۔
- ایک ہی صفحے پر دعوی کردہ تمام ویڈیوز کا انتخاب کرنے کیلئے، اوپری حصے میں دئے گئے "سبھی کو منتخب کریں" باکس کو نشان زد کریں۔
- تمام صفحات پر موجود تمام دعوی کردہ ویڈیوز کو منتخب کرنے کیلئے، سب سے اوپر "سبھی کو منتخب کریں" باکس کو نشان زد کریں، پھر تمام مماثلتیں منتخب کریں۔
- اوپری بینر میں، ایکسپورٹ کریں پر کلک کریں اور مندرجہ ذیل منتخب کریں:
- فی قطار ایک دعوی کردہ ویڈیو کے ساتھ دعوی کردہ ویڈیوز کی فہرست ایکسپورٹ کرنے کیلئے دعوی کردہ ویڈیوز (.csv) یا دعوی کردہ ویڈیوز (Google Sheets)۔
- فی قطار ایک دعوے کے ساتھ دعووں کی فہرست ایکسپورٹ کرنے کیلئے دعوے (.csv) یا دعوے (Google Sheets)۔
- فائل کی پروسیسنگ شروع ہو جائے گی۔ آپ صفحے سے کہیں اور نیویگیٹ کر سکتے ہیں یا فائل کی پروسیسنگ کے دوران دیگر وافر کارروائیاں کر سکتے ہیں۔
- فائل کی پروسیسنگ مکمل ہونے پر:
- .csv فائل کیلئے: اوپری بینر سے ڈاؤن لوڈ کریں پر کلک کریں۔
- Google Sheets فائل کے لیے: اوپری بینر سے نئی ونڈو میں Sheets کھولیں پر کلک کریں۔